جموں و کشمیر
اسلحہ بازیابی کیس: این آئی اے نے سری نگر میں رہائشی مکان قرق کیا، جائیدادوں کی ضبطی کا سلسلہ جاری رہے گا :این آئی اے
سری نگر،قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز چھانہ پورہ سری نگر میں اسلحہ بازیابی کے ایک کیس کے سلسلے میں ملزم کے رہائشی مکان کو منسلک کردیا۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں اسلحہ باز یابی کے کیس کے سلسلے میں ملزم کی جائیداد کو قرق کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلحہ باز یابی کیس کے ماسٹر مائنڈ عامر مشتاق گنائی ساکن چھانہ پورہ کی جائیداد کوضبط کیا گیا ، ملزم نے دہشت گردی سے حاصل ہونے والی رقم کو ملک کے خلاف دہشت گردی کی سازش اور ارتکاب کے لئے استعمال میں لائی تھی۔
موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلاہے کہ عامر مشتاق گنائی اور اس کے ساتھی ، ٹی آر ایف جو کہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ایک ذیلی شاخ ہے سے وابستہ تھے اور یہ کہ مذکورہ افراد پاکستان میں ٹی آر ایف اور لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کیس ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں اور رقم گرانے سے متعلق ایک بڑی ساش کا حصہ تھا۔
تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور رقم کوحاصل کرنے والے کلیدی ملزم فیصل منیر جس کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور این آئی اے نے اس کے خلاف چارج شیٹ بھی دائر کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہینڈلر سجاد گل عرف حمزہ ڈرون سے ہتھیار اور پیسے گرانے میں پیش پیش تھا اور بعد ازاں فیصل منیر اس کھیپ کو اٹھانے میں ملوث پایا گیا ہے۔
این آئی اے ترجمان کے مطابق ہتھیار و گولہ بارود حاصل کرنے کے بعد فیصل نے عامر مشتاق گنائی ساکن سری نگر تک ہتھیاروں کی کھیپ پہنچائی جس کے بعد ان ہتھیاروں کو وادی میں سرگرم لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے دہشت گردوں اور کیڈز تک پہنچایا گیا تاکہ ٹارگیٹ کلنگ کو انجام دے کر لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول قائم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ ملزمان کشمیر میں لشکر طیبہ ، ٹی آر ایف اور دیگر دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر نوجوانوں کو اکسا نے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔
علاوہ ازیں این آئی نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود ، قابل اعتراض مواد کے علاوہ موبائیل فون سے دہشت گردی کے فنڈز کے بارے میں چیٹ سمیت کئی مجرمانہ مواد کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
این آئی اے تحقیقات کے مطابق ملزمان طویل عرصے سے دہشت گرد انہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے جس سے بھارت کی سلامتی ، سالمیت اور خود مختیاری کو خطرہ لاحق تھا۔
چھانہ پور پولیس نے مئی 2022میں کیس درج کیا بعد ازاں معاملے کو این آئی اے کے سپرد کیا گیااور 18جون 2022کو این آئی اے کی جموں برانچ نے الگ سے کیس رجسٹر کیا۔
تفتیشی ایجنسی کے مطابق تمام دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے انفراسٹرکچرکو منہدم کرنے کے لئے این آئی اے کا کریک ڈاون جاری رہے گا اور آنے والے دنوں کے دوران جائیدادوں کی ضبطی کو تیز تر کیا جائے گا۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
