تازہ ترین
گورنر انتظامیہ نے کئی محکموں میں بڑی تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر
خبراردو :
جموں کشمیر میں انتظامی اموارات کو بہترین انداز میں چلانے اور عوامی مفاد کے خاطر خالی عہدوں کو پُر کر نے کے لئے گو نر انتظامیہ نے کئی محکموں میں اہم تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کرتے ہوئے بھاری پیمانے پر پھیر بدل عمل میں لایا ہے ۔ گور نر انتطامیہ نے سو موار کو ریاست کے مختلف محکمہ جات میں بہتر انتظامیہ فراہم کر نے ،خالی پڑے عہدوں کو پُر کر نے کے لئے بڑے پیمانے پرتقرریوں اور تبادلوں کے احکامات صادر کر دئے ۔جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق داکٹر اصغر حسن سامون کو پرنسپل سیکریٹری کو محکمہ ٹرانپورٹ میں انتظامی سیکریٹری کا اضا فی چارج دیا گیا ہے ۔حکمنامے کے مطابق شاہد عنایت اللہ کو فائنانشل کمشنر ، ریونیو کا اضافی چارچ دیا گیا۔
اسی طرح فاروق احمد لون جو کہ چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر ایریاکے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرکے محکمہ سوشل ویلفیئر میں خصوصی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ موصوف اس کے علاوہ محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کا کام کاج بھی دیکھیں گے۔ آرڈر کے مطابق دپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ کو اپنے عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے مزید ایس پی وی برائے شہر سرینگر کا اضافی چارج دیا گیا۔ اسی طرح ستین رازدان کو ایرا کے اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہے۔
حکم نامہ کے مطابق کمار راجیو رنجن جو کہ محکمہ جی اے ڈی میں تعنیاتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر ایریا پلاننگ اور خصوصی سیکرٹری برائے حکومت تعینات کیا گیا۔ اسی طرح ڈائفورڈ ساگر جو کہ ایڈیشنل ڈی سی سرینگر کے عہدے پر فائز تھے کو تدیل کرکے خصوصی افسر برائے سیل فار مانیٹرنگ پرگرامز اور میگا پروجیکٹس تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اویس احمدکو ڈپٹی کمشنر شوپیان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ غلام احمد صوفی کو منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کے منصب پر تعینات کیا گیا۔ اسی طرح راہل شرما کو ایڈیشنل کمشنر برائے صوبائی کمشنر جموں کے آفس میں تعینات کیا گیا۔ حشمت علی کو خصوصی سیکرٹری برائے محکمہ بجلی میں تعینات کیا گیا۔ اسی طرح چودھری رشید اعظم کو محکمہ اعلیٰ رتعلیم میں خصوصی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ نیز شبنم کاملی کو بھی جی اے ڈی میں اگلے احکامات تک اٹیچ رکھا گیا۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ راجندر سنگھ تارا کو ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں تعینات کیاگیا جبکہ طارق حسین گنائی کو ڈائریکٹر اسٹیٹس تعینات کیا گیا۔اسی طرح شوکت احمد بٹ جوکہ ضلع ترقی کمشنر شوپیان کے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن تعینات کردیا گیا۔نیز اروند کوتوال کو میونسپل کمشنر جموں کے عہدے پر تعینات کردیا گیا جبکہ سجاد حسین گنائی جو کہ جی اے ڈی محکمہ میں اگلی تعینات کے لیے منتظر تھے کو سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیرمین کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔اسی طرح ریحانہ بتول کو ڈائریکٹر جنرل رورل ڈیولپمنٹ جموں تعینات کردیا گیا جبکہ زبیر احمدجو سیکرٹر محکمہ داخلہ کے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرکے چیرمین سروس سلیکشن بورڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ روی کانت کو ممبر جے اینڈ کے سپیشل ٹریبونل تعینات کردیا گیا جبکہ آصف حمید خان کو منیجنگ ڈائریکٹر برائے محکمہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح امت شرما کو ڈائریکٹر امور صارفین کو جموں تعینات کیا گیا جبکہ تصدق جیلانی کو ڈائریکٹر محکمہ سیاحت تعینات کیا گیا۔ عبدالرشید ڈار کو مشن ڈائریکٹر سٹیٹ رورل لیولی ہوڈ تعینات کیا گیا جبکہ شیو کمار کو اپنے منصب سے تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر کمر شل ٹیکسز جموں تعینات کیا گیا۔قاضی سرور کو ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ برائے کشمیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ نیز خورشید احمد ثنائی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا۔ نیز نذیر احمد شیخ جو کہ تعینات کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر پنچائتی راج، رورل ڈیولپمنٹ سیول سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا۔اسی طرح محمد ممتاز علی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا جبکہ سدھرشن کمار کو ایڈیشنل سیکرٹری رورل ڈیولپمنٹ پنچائتی راج تعینات کیاگیا۔طفیل متو کو ڈائریکٹر سرواسکشا ابھیان ، راشٹریہ مدیا مک شکشا ابھیان تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق انو ملہوترا کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ٹکنیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا۔ منموہن سنگھ منیجنگ ڈائریکتر ہاوسنگ بورڈ کو تبدیل کرکے ایم ڈی سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا۔ اسی طرح بھوانی رکھوال کو منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایگرو انڈسٹریز تعینات کیا گیا۔
اسی طرح سمیتا سیٹھی کو اپنے منصب سے تبدیل کرکے ناظم الامور ایسو سی ایٹڈ ہسپتال جموں تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق منظور احمد بٹ جو کہ ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹکسز تھے کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر ٹیکسز (ایڈمنسٹریشن کشمیر) تعینات کیا گیا۔ محکمہ سیاحت کے ناظم محمود احمد شاہ کو تبدیل کرکے اگلے احکامات تک جی اے ڈی کے ساتھ منسلک رکھا گیا۔ اسی طرح اعجاز احمد صراف کو تبدیل کرکے سیکرٹری جے اینڈ کے کھادی ویلیج اینڈ انڈسٹریز رتعینات کیا گیا۔ اسی طرح دیس راج کو ایڈیشنل سیکرٹری گورنمنٹ برائے پی ایچ ای، اریگیشن، فلڈ تعینات کیا گیا۔ منظور احمد کو چیف ایکزکیوٹیو افسر اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کشمیر تعینات کیا گیا۔محمد شفیع ڈار کو کسٹوڈین ٹریڈ فسلٹیشن سنٹر سلام آباد تعینات کیا گیا۔ اسی طرح غلام نبی بٹ کو سب ڈیوژنل مجسٹریٹ پٹن تعینات کیا گیا۔
حکم نامہ کے مطابق محمد اختر بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیول سپلائز تعینات کیاگیا۔ اسی طرح انیل سلگوترا کو ڈپٹی چیف الیکٹورل افسر جموں تعینات کیا گیا۔نیز بشیر احمد لون کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کردیا گیا، نریندر سنگھ جموال، نریندر کھجوریہ کو سیکرٹری داخلہ ہوم تعینات کیا گیا، سورج پرکاش کو تبدیل کرکے ڈیزاسٹر منیجمنٹ رورل ڈیولپمنٹ تعینات کردیا گیا۔اسی طرح محمد فاروق ڈار کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایکزکیوٹیو) سرینگر تعینات کیا گیا جبکہ عبدالستار کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا۔ خورشید احمد کو ایڈیشنل کمشنر بڈگام، پرویز احمد رعنا کو سیکرٹری برائے حکومت جنرل ایڈمنسٹریشن، غلام جیلانی زرگر کو ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز (ریکاوریز) اور فرید احمد کوہلی کو کسٹوڈین ٹریڈ سنٹر چکانداباغ تعینات کیا گیا۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
