جموں و کشمیر
خشک موسمی صورتحال کا شاخسانہ: سیاحتی مقام گلمرگ کے ہوٹلوں میں سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں
سری نگر، وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کا نصف سے زیادہ حصہ گذر جانے کے با وجود بھی برف باری نہ ہونے کے نتیجے میں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے ہوٹلوں میں سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سال گذشتہ کے مقابلے میں رواں سیزن کے دوران گلمرگ میں سیاحوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
سرکاری ڈاٹا کے مطابق سال گذشتہ کے ماہ جنوری میں گلمرگ میں 95 ہزار 9 سو 89 سیاح موجود تھے جن میں سے 547 غیر ملکی سیاح تھے تاہم سرکار کی طرف سے رواں ماہ جنوری کا ڈاٹا ابھی جاری نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں سال گذشتہ کے مقابلے میں امسال سیاحوں کی تعداد میں قریب 60 فیصد کمی دیکھی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امسال چلہ کلان کا نصف حصہ گذر جانے کے باجود بھی گلمرگ کے وسیع و عریض میدان و ڈھلوان سوکھے ریگزاروں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں اس سیزن میں میدانوں سے لے کر پہاڑوں تک اور ہوٹلوں، ہٹوں سے لے کر درختوں تک ہر سو بس برف کی سفید چادر ہی دکھائی دیتی تھی وہاں آج تلاش کرنے کے بعد ہی برف کے نشان نظر آتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 23 جنوری تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 16 اور 20 جنوری کو کمزور مغربی ہواﺅں کے داخل ہونے سے مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
گلمرگ امسال فی الوقت بھاری برف باری سے محروم رہنے کے نتیجے میں وہاں موجود سیاحوں میں بھی مایوسی دیکھی جا رہی ہے اور دوسری طرف وہاں کے ہوٹل مالکان اور اس شعبے سے جڑے دوسرے افراد بھی دلگیر نظر آ رہے ہیں۔
مشتاق الحسن نامی ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو بتایا: ‘برف باری نہ ہونے سے سیاحوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے گرچہ گنڈولاہ میں دن بھر رش رہتا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘سیاح اپنی بکنگ منسوخ کر رہے ہیں اگر سیاح دن کو آتے ہیں لیکن رات کے لئے ہوٹلوں میں نہیں رہتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس سے ونٹر کھیل بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور اس وقت ہوٹلوں میں سیاحوں کے نائٹ سٹے میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے’۔
تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر برف باری ہوگی تو سیاح دوبارہ بکنگ کرنا شروع کریں گے۔
ایک ہوٹل کے منیجر نے بتایا: ‘سیاحوں کی 45 سے 50 فیصد بکنگ منسوخ ہو رہی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اگر برف باری نہیں ہوئی تو اس شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
غیر مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں برف باری کے پیش نظر کشمیر بالخصوص گلمرگ کی سیر کو ترجیح دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جب برف باری ہی نہیں ہو رہی ہے تو یہاں آنے کا وہ مزہ ہی نہیں رہتا ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ گلمرگ کے بالائی حصے افروٹ اور کونگڈوری جو اسکیئرز کے لئے مشہور ہیں، میں بھی بھر پور برف موجود نہیں ہے۔
گلمرگ میں سیاحوں کی خدمت کرنے والے دوسرے لوگ بھی برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ سیاحوں کی بھر پور آمد سے ان کا کام کاج بھی بڑھ سکے۔
غلام محمد نامی ایک قہوہ فروش نے بتایا کہ سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ہمارا کام بھی متا ثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاری باری کے بیچ جو یہاں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی چہل پہل رہتی ہے وہ مفقود نظر آ رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘مجھ جیسے دوسرے لوگوں کا کام بھی کم ہو رہا ہے تاہم ہم برف باری کے لئے پر امید ہیں’۔
وادی کشمیر میں امسال خشک موسمی سورتحال کا سلسلہ دراز ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن کے ماہ دسمبر میں بارش معمول سے 79 فیصد کم ریکارڈ کی گئی جب ماہ جنوری کا نصف حصہ بھی خشک ہی گذرا اور آنے والے دنوں میں بھی وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
حکام کا ماننا ہے کہ گلمرگ میں اب تک وینٹر ٹورزم بام عروج پر تھا تاہم سیاح برف باری کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس سیزن میں یہاں بھاری برف باری نہیں ہوئی ہے لیکن جو سیاح یہاں موجود ہیں وہ انجوائے کر رہے ہیں۔
یو این آئی – ایم افضل
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
جموں و کشمیر1 week agoای او ڈبلیو کشمیر نے فرضی ملازمت فراڈ کیس میں عادی مجرم کے خلاف فردِ جرم عائد کردی
