جموں و کشمیر
جموں وکشمیر: ایس آئی اے نے کشمیری پنڈت قتل کیس کے سلسلے میں 12 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی
سری نگر، جموں وکشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سال گذشتہ پیش آنے والے ایک کشمیری پنڈت کے قتل کیس کے سلسلے میں 12 افراد جن میں 3 مہلوک جنگجو شامل ہیں، کے خلاف ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے
بتادیں کہ سنجے شرما نامی کشمیری پنڈت جو ایک بینک اے ٹی ایم گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا، کو 26 فروری 2023 کو دچھن پلوامہ میں ملی ٹنٹوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں پہلے پولیس اسٹیشن لٹر پلوامہ میں زیر ایف آئی آر نمبر 14/2023 مقدمہ درج ہوا تھا جس کو بعد میں خصوصی تحقیقات کے لئے ایس آئی اے کشمیر کو منتقل کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا: ‘یہ گھنائونا جرم 26 فروری 2023 کو اچھن پلوامہ میں انجام پذیر ہوا تھا اور اس کی تحقیقات کے دوران سر حد پار سے شروع ہونے والی ایک وسیع پیمانے کی سازش کا انکشاف ہوا تھا’۔انہوں نے کہا: ‘اس قتل کا مقصد وادی میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی میں رخنہ ڈالنا تھا اور اقلیتی طبقے کے افراد کو نشانہ بنا کر فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا تھا تاکہ دہشت گردی کو بر قرار رکھا جا سکے’۔
ایس آئی اے ترجمان نے بتایا کہ کیس کو ہاتھ میں لینے کے بعد ایس آئی اے نے پورے جنوبی کشمیر میں وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں جس دوران اہم جسمانی و تکنیکی ثبوت حاصل کئے گئے۔انہوں نے کہا: ‘اس ثبوت نے اس جرم میں ملوث ملزموں کو بے نقاب کر دیا جس میں منطقی سپورٹ فراہم کرنا،ملزموں کو پناہ دینا اور ثبوت چھپانا شامل ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ایس آئی اے نے وادی بھر میں 32 مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی کے 5 رائونڈ کئے جس دوران موبائل ڈیوائسز، مجرمانہ دستاویزات جیسے بینک دستاویزات اور 1 پستول میگزین اور کارتوس ضبط کئے گئے۔
بیان کے مطابق اس ضمن میں پلوامہ کی این آئی اے ایکٹ کے تحت ایک خصوصی عدالت میں جن افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ان میں جاسم فاروق وانی عرف ابرار ولد فاروق احمد وانی ساکن ہف شیرمال شوپیاں، خالد کامران ساکن پاکستان، ظفر حسین بٹ عرف خورشید کشمیری ولد مرحوم ثنا واللہ بٹ ساکن لور سلر سری گفوارہ اننت ناگ، ناصر فاروق شاہ ولد فاروق احمد شاہ ساکن وانٹنگ محلہ بجبہاڑہ،عامر حسین وانی ولد غلام محمد وانی ساکن اشاجی پورہ اننت ناگ، شمیم عرف انکل ساکن ہف شیرمال شوپیاؐ توصیف احمد پنڈت ساکن جبلی پورہ بجبہاڑہ اننت ناگ، سجاد احمد بٹ عرف افنان بٹ ساکن گوری ون بجبہاڑہ اننت ناگ، سرجیل احمد ساکن ریشی پورہ قیموہ کولگام، دانش احمد ٹھوکر ساکن چکورہ شوپیاں، عبید احمد پڈر ساکن چکورہ شوپیاں اور سہیل بشیر ڈار ساکن دھوبہ گھاٹ بجبہاڑہ اننت ناگ شامل ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ملزم یاسر شبیر وانے سے تفتیش جاری ہے تاہیم 13 ملزمان میں سے 8 جن میں 3 نابالغ شامل ہیؐ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔انہوں نے کہا: ‘قابل ذکر ہے کہ جاسم فاروق وانی، دانش احمد ٹھوکر اور عبید احمد پڈر سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکائونٹر میں مارے گئے ہیں جبکہ ظفر حسین بٹ عرف خورشید کشمیری اور خالد کامران فی الوقت مفرور ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان سر حد پار سے دہشت گھرد ہینڈلرز کی ہدایات پر کام کر رہے تھے، انکرپٹڈ آن لائن میسجنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے کو برقرار رکھتے تھے’۔
بیان میں کہا گیا کہ جاسم فاروق وانی نے پاکستانی ہینڈلر خالد کامران کی ہدایت پر ناصر فاروق شاہ سے ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایس آئی اے عدالت میں اس کیس کی بھر پور طریقے سے پیروی کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا جکہ اس کیس میں تحقیقات جاری رہے گی اور ایس آئی اے اس بات یقینی بنائی گی کہ اس جرم میں ملوثین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
