جموں و کشمیر
جموں وکشمیر: سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سری نگر، نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ایک حصے کے طور پر لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جموں و کشمیر میں سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘ ملک کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے انڈیا الائنس کو مضبوط بنانا ضروری ہے’۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘اگر انڈیا الائنس کو مضبوط نہیں کیا گیا تو ہم خود ملک کو مشکل میں ڈالیں گے’۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور کچھ دنوں کے اندر ہی لوگوں کو اس کے متعلق لئے جانے والے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
موصوف صدر نے کہا: ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، عمر صاحب کانگریس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آنے والے کچھ دنوں کے اندر ہی فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے’۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد سے جموں وکشمیر کا سیاسی منظر نامہ مستحکم ہوگا۔
نیشنل کانفرنس کے کچھ سینئر لیڈروں کے بی جے پی میں ممکنہ طور پر شامل ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘لوگ آتے جاتے رہیں گے یہ کوئی نئی بات نیں ہے،کچھ بی جے پی میں شامل ہوں گے کچھ بی جے پی کو چھوڑ دیں گے، یہ الیکشن کا ایک حصہ ہے اس سے ہماری پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا’۔
بی جے پی کے اس دعوے کہ نیشنل کانفرنس آنے والے لوک سبھا انتخابات میں تمام تین سیٹوں جن پر ان کا قبضہ ہے، کو ہارے گی، کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘یہ لوگوں پر منحصر ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کو بھی جلدی منعقد کیا جائے۔
انہوں نے کہا: ‘بد قسمتی کی بات ہے کہ پارلیمانی انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں لیکن اسمبلی انتخابات نہیں’۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں دہلی میں کانگریس کے ساتھ بات چیت کا ایک مرحلہ ہوا۔
انہوں نے کہا: ‘پہلے مرحلے میں کانگریس نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں جن پر ہماری پارٹی کے اندر بحث کرنے کی ضرورت تھی، ان تجاویز میں سے ایک تجویز کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے قبول نہیں کیا، لہذا اب کانگریس کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور ہوگا’۔
عمر عبداللہ نے کہا: ‘جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ تین سیٹیں نیشنل کانفرنس کے پاس ہی ہیں اس لئے صرف تین سیٹوں جموں، اودھم پور اور لداخ پر بات کرنی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ان سیٹوں پر بات کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے مجھے یقین ہے بات چیت کے دوسرے دور میں ہم ایک نتیجے پر پہنچیں گے’۔
بتادیں کہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کرنے سے قبل جموں وکشمیر کو 6 لوک سبھا سیٹیں تھیں۔اب جموں وکشمیر کو 5 جبکہ لداخ یونین ٹریٹری کو ایک لوک سبھا سیٹ ہے۔
گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 3 سیٹیں جبکہ بی جے پی نے بھی تین سیٹیں حاصل کی تھیں۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر نے رشوت کے معاملے میں سابق ایگزیکٹو انجینئر سمیت 2 افراد کو قصوروار قرار دے دیا
سری نگر، خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی عدالت، سری نگر نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں دو سابق سرکاری افسران کو قصوروار قرار دیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت کی ویجی لینس آرگنائزیشن کشمیر (وی او کے)، جو اب انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) سری نگر ہے، نے درج کیا تھا۔ قصوروار قرار دیے گئے افسران کی شناخت غلام نبی ڈار، جو اس وقت دیہی انجینئرنگ وِنگ (آر ای ڈبلیو)، گاندربل کے ایگزیکٹو انجینئر تھے اور محمد شمیم پرہ، جو اس وقت اردلی کے عہدے پر تعینات تھے، کے طور پر ہوئی ہے۔
اے سی بی نے بتایا کہ یہ معاملہ 2014 میں وی او کے تھانے میں ایک ٹھیکیدار کے بل کی کارروائی کے دوران غیر قانونی رقم طلب کرنے اور قبول کرنے کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قصوروار قرار دیا۔ ان میں جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعہ 5(2) بمعہ دفعہ 5(1)(d) کے تحت مجرمانہ بدعنوانی، اسی قانون کی دفعہ 4-اے کے تحت غیر قانونی رقم قبول کرنا اور رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 120-بی کے تحت مجرمانہ سازش شامل ہے۔
عدالت نے دونوں قصورواروں کو 4 سال کی سادہ قید کی سزا سنائی اور ہر دفعہ کے تحت 10,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔
تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر تسلیم عارف نے سنایا۔ اے سی بی کی جانب سے اس مقدمے کی عدالت میں پیروی خصوصی سرکاری وکیل وجاہت جمیل نے کی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
کشمیری پنڈتوں کے لیے ’گھر سے کام‘ کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا: ڈویژنل کمشنر
سری نگر، ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے جمعہ کو ان اطلاعات کی تردید کی کہ سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکی آمیز خط گردش کرنے کے بعد انتظامیہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی کوئی زبانی ہدایت جاری کی ہے۔
گرگ نے کہا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر بھروسہ کریں۔
گرگ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’دیکھیں، اس طرح کا کوئی حکم کسی بھی صورت میں جاری نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی مستند اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم سب کو اطلاعات کے محکمے، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مستند ذرائع پر ہی انحصار کرنا چاہیے۔ ہمیں ان پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘
سکیورٹی سے متعلق خدشات پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین، رہائشیوں اور 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک سکیورٹی کا تعلق ہے، ملازمین، رہائشیوں یا 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں، سب کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
