جموں و کشمیر
کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سری نگر،پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں مستعد، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی صورت میں دشمن کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے سری نگر میں پارٹی لیڈرا ن اورعہدیداران کے ساتھ ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ایک غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا جارہاہے۔ ہماری شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ تاریخی اہمیت کو مسخ کیا جارہاہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کیلئے بھاجپا اور اس کے درپردہ پراکسی سازشوں میں مصروف ہے۔تاہم مجھے اُمید ہے کہ جموں کشمیر کے عوام ماضی کی طرح نیشنل کانفرنس کو اپنا بھر پور تعاون اور اشتراک دیتی رہے گی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے شمار موقعہ پرست اور ابن الوقت سیاست دانوں کو کام پر لگایا ہوا ہے، جن سے کشمیریوں کی آواز کو بے وزن اور مستقبل میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کا کام لیا جائے گا۔
لوگوں کو کشمیر دشمن عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسے عناصر کو پہچان کر اُن کو مسترد کرنا ضروری ہے جنہوں نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرنے کیلئے بھاجپا کو دپردہ تعاون اور اشتراک فراہم کیا۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ آنے والے انتخابات کیلئے پوری طرح تیا راور کمربستہ رہنے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم سرعت لانے کی ضرورت ہے اور اس دوران لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کے علاوہ اُن کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوامی کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اس اصول پر قائم و دائم ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا ہے اور زور دیا کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو آپ کے ضمیر اور وفاداریوں کو خریدنے کی کوشش کریں، ایسے عناصر کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر کی خصوصیات کی لوٹ کھسوٹ ممکن ہوپائی۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
