جموں و کشمیر
جمالٹہ سری نگر میں آتشزدگی کی بھیانک واردات 6 رہائشی مکانوں کو نقصان، معمر شہری جاں بحق، دو کو زندہ بچایا گیا
سری نگر ،جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے جمالٹہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں چھ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں رہائشی مکان میں پھنسے تین افراد کو بچایا گیا تاہم مالک مکان دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ جمالٹہ میں آتشزدگی کی واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر ایک ہی کنبے کے تین افراد جو کہ آگ کے شعلوں میں پھنس کر رہ گئے تھے کو بچایا تاہم مالک مکان کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے جمالٹہ سری نگر میں جمعرات کی شام کو رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل مزید دو کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاقب احمد کی سربراہی میں فائر مین فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ تنگ گلی کوچوں کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دقتوں کا سامنا کرناپڑا تاہم اس کے باوجود بھی انہوں نے کمال جرائت کا مظاہرہ کرکے آگ پر قابو پایا۔
انہوں نے مزید کہاکہ رہائشی مکان کے اندر پھنسے ہوئے تین افراد کو فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکاروں نے ریسکیو کیا تاہم مالک مکان جس کی شناخت 50سالہ بشیر احمد کے بطور ہوئی کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں چھ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ تین مکمل طورپر خاکستر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے کمال جرائت کا مظاہرہ کرکے رہائشی مکان میں پھنسے ہوئے ایک ہی کنبے کے تین افراد کو باہر نکالا تاہم مالک مکان ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔
دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی عاقب احمد نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جمالٹہ سری نگر میں جمعرات کی شام چھ بجے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر جائے موقع پر پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی ہم جائے وقوع پر پہنچے تو ہمیں پتہ چلا کہ جس رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی وہاں پر تین افراد آگ کی لپٹوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر تینوں کو آگ کی لپٹوں سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم مالک مکان جس کی شناخت بشیر احمد کے بطور ہوئی ہے کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ گلی کوچوں اور شاہراوں پر گاڑی پارک کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی ہم جمالٹہ پہنچے تو یہاں پر شاہراﺅں پر گاڑیاں پارک کی گئی تھیں جس وجہ سے فائر عملے کو اندر تک جانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
