تازہ ترین
سرینگر پریس کالونی میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ ،پولیس نے کی تحقیقات شروع
خبر اردو :
پریس کالونی میں بدھواراور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے صحافیوں کی 3گاڑیوں کے توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ادھر ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔
شہر سرینگر کے قلب پریس کالونی میں نامعلوم افراد نے بدھوار اور جمعرات کی درمیانی شب کو صحافیوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ گاڑیوں میں موجودکاغذات کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی ہے جس کے نتیجے میں پریس کالونی میں موجود صحافتی اداروں اور صحافیوں کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔یاد رہے چھہ ہفتہ قبل پریس کالونی میں بندوق برداروں نے روزنامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ سید شجاعت بخاری کو2ذاتی محافظوں سمیت گولیوں سے اُس وقت بھون ڈالا جب وہ اپنے دفتر سے گھرباہر آرہے تھے۔
ادھر دوران شب نامعلوم افراد کی طر ف سے پریس کالونی میں موجود گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کو لے کر صحافیوں کے اندر خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے پولیس نے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے۔نامعلوم افراد نے پریس کالونی میں موجود 3گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ گاڑیوں میں موجود کاغذات کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی ہے۔ جن گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے اُن میں بی بی سی کے سابق نمائندے الطاف حسین کی ایس یو سی گاڑی بھی شامل ہیں ۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دوران شب میری گاڑی کے شیشے چکنا چور کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران حملہ آوروں نے گاڑی کے اندر جانے کی کوشش کرتے ہوئے گاڑی میں موجود کاغذات کی بھی جانچ پڑتال کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ چھ ماہ قبل یہاں ایک دل دہلانے والے واقعہ میں وادی کے سینئر صحافی کو اپنے محافظوں سمیت قتل کردیا گیا تاہم پولیس نے اُس وقت یہ دعویٰ جتایا کہ یہاں موجود صحافیوں کی سلامتی کے حوالے سے چوبیسوں گھنٹے سیکورٹی کو متحرک رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایاکہ صحافیوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ شام 8بجے سے لے کر صبح 8بجے تک یہاں پولیس کا خصوصی دستہ تعینات رہا کرے گا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں بتایا کہ یا تو نامعلوم افراد نے پولیس کی موجودگی میں ہی توڑ پھوڑ کی ہے یا تو اُس وقت پولیس یہاں پر موجود نہیں تھی؟ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے شیشے چکنا چور کرنے اور پھرگاڑی کے اندر گھس جانے اور کاغذات کی جانچ کرنے میں کم از کم آدھا گھنٹا درکار ہے لہٰذا ہم پولیس نے اس معاملے میں جواب طلب کرتے ہیں کہ وہ اس وقفے کے دوران کہاں تھی؟ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے اس قسم کی کارروائی سے صحافتی برادری خوف زدہ ہوچکی ہے۔ الطاف حسین نے بتایا کہ مجھے کئی صحافیوں نے فون کئے جو بہت پریشان لگ رہے تھے۔ صحافیوں اپنے سلامتی کے حوالے سے کافی فکر مند دکھائی دے رہے ہیں۔
ادھر ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے بتایا کہ ہم نے پریس کالونی میں پیش آئے واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
