تازہ ترین
رواں برس 87 نوجوان جنگجو صفوں میں ہوئے شامل، مرکز
خبر اردو:
سال رواں کے دوران جنوبی کشمیر کے 4اضلاع سے87نو جوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ،جبکہ ریاست میں گور نر راج کے نفاذ کے بعد کل ملاکر 12نو جوانوں نے عسکریت کا راستہ اختیار کیا ہے ۔ان با توں کا خلاصہ مر کزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج گنگا رام آہر نے پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کیا ۔ رواں برس 20جو لائی تک جنوبی کشمیر کے 4اضلاع سے کل ملاکر 87نو جوانوں نے جنگجوؤں کی صف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج گنگا رام نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ سال 2018کے 7ماہ کے دوران صرف جنوبی کشمیر کے 4اضلاع سے 87نو جوانوں نے جنگجو ؤں کی صف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
مر کزی وزیر مملکت نے اعدادو شمار ظاہر کرتے ہو ئے بتایا کہ ضلع پلوامہ سے سب سے زیادہ نو جوانوں نے بندوق تھام لئے جن کی تعداد 35ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ سے 14نو جوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ۔وزیر مملکت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان 7ماہ کے دوران شو پیاں سے تعلق رکھنے والے 23اور کو لگام سے تعلق رکھنے والے 15نو جوانوں نے جنگجو ؤں کی شمولیت اختیار کی ہے ۔ مر کزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ریاست میں گور نر راج کا نفاز عمل میں آنے کے بعد حالات میں بہتری واقع ہو ئی ہے تاہم اس دوران بھی ریاست میں 12نو جوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران پارلیمنٹ کو بتایا کہ مر کزی سر کار ریاست کے ھالات و واقعات پر کڑی نگاہ رکھے ہو ئے ہیں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ با قاعد گی سے لیا جار ہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں امن و اما ن کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے مر کزی سر کار نے کئی اور اقدامات بھی عمل میں لارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نو جوانوں کو قومی دھارے میں شامل کر نے کے لئے مر کزی سرکار اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ اس حوالے سے نو جوانوں کو روز گار کی فراہمی کے علاقے یگر کئی اقدامات بھی شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی صورتحال میں بہتری کے لئے تکنیتی اور انسانی انٹلی جنس کو متحرک کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مر کزی سر کار ریاست میں امن و مان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کئی پالسیوں پر غور کر رہی ہے اور اسکے علاوہ نو جوانوں کو راستے پر لانے اور قو می دھارے میں شامل کر نے کئے لئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں نو جوانوں کے لئے روز گار کے مواقعے فراہم کر نا بھی شامل ہے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
