جموں و کشمیر
اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا
سری نگر،لوک سبھا انتخابات کو پر امن، آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ طریقے پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران انتخابی عمل کی تیاریوں کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے لو ک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط ومستحکم بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ انتخابی عملے کی نقل وحرکت کے لئے محفوظ راستوں کی نشاندہی اور انتخابی ڈیوٹی کے لئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو سہولیات بہم رکھنے کے منصوبوں پر باریک بینی سے غور کیا گیا تاکہ سیکورٹی انتظامات کوپوری طرح سے یقینی بنایا جاسکے۔
میٹنگ کے دوران اہم پولنگ اسٹیشنوں کے لئے خصوصی اقدامات کی نشاندہی کی گئی اور کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے سختی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی۔
آئی جی کشمیر نے اے ڈی جی پی کو سیکورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی ، اے ڈی جی پی نے آفیسران پر زور دیا کہ سیکورٹی انتظامات کااز سر نو جائزہ لیا جائے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ پر امن اورمنصفانہ انتخابی ماحول کو یقینی بناکر جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی بھر پور سعی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کے دوران پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے پیشگی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
میٹنگ میں اے ڈی جی پی جموں اور آئی جی سی آرپی ایف کے علاوہ بی ایس ایف، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی کے سینئر آفیسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
آئی جی سی آرپی ایف اجے یادو ، آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو ، آئی جی سی آر پی ایف کوس جی ورما ، آئی کشمیر ودھی کمار بردی ، ڈی آئی جی سینٹرل ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر ، ڈی آئی جی ایس ایس بی کشمیر ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف نارتھ سری نگر، ایس ایس پی پ سی آر کشمیر اور آئی جی کشمیر کے سٹاف آفیسران بھی موجود رہے ۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
بی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
سری نگر، جموں و کشمیر کے قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے قانون ساز اسمبلی میں پیش کی گئی ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس میں سابق اسمبلی کی 2000 کی خود مختاری کی قرارداد کے حوالے پر سوال اٹھایا۔
شرما نے کہا کہ بی جے پی نے 2000 میں خود مختاری کی قرارداد منظور ہونے کے وقت اسے مسترد کردیا تھا، پھر موجودہ ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد میں اسی قرارداد کا حوالہ کیوں دیا گیا ہے؟
انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی کے باہر صحافیوں سے کہاکہ ’’یہ مکمل طور پر متنازع اور ناقابل قبول قرارداد ہے، جسے بی جے پی کبھی برداشت نہیں کرے گی۔‘‘
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر اسمبلی میں مرکز کے زیر انتظام خطے کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پیش کی۔ جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ماضی میں منظور کی گئی قراردادوں، جن میں 2000 کی جموں و کشمیر خود مختاری کی قرارداد بھی شامل ہے، کے حوالے نے ایوان میں ہنگامہ برپا کردیا۔ بی جے پی ارکان نے قرارداد کی نقول پھاڑ دیں، جس کے بعد ارکان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
قائد حزب اختلاف نے کانگریس کی قیادت، بشمول راہل گاندھی اور جموں و کشمیر کانگریس کی قیادت سے ’’آرٹیکل 370 اور خود مختاری کے حوالوں‘‘ پر پارٹی کا موقف واضح کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
شرما نے سوال کیاکہ ’’کانگریس کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔ کیا وہ آرٹیکل 370 اور خود مختاری کی قرارداد کے ساتھ ہے یا حکومت کے ساتھ؟‘‘
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو نشانہ بناتے ہوئے شرما نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے خود مختاری کی قرارداد کو مسترد کیا تھا، اس وقت عمر عبداللہ کا اس حکومت سے کیا تعلق تھا۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’جب بی جے پی نے اس قرارداد کو مسترد کرکے پھاڑ دیا تھا، تو کیا اس وقت عمر عبداللہ این ڈی اے میں وزیر نہیں تھے؟ کیا وہ این ڈی اے کے ساتھی کے طور پر برقرار نہیں رہے؟‘‘
شرما نے الزام لگایا کہ عمر عبداللہ حکومت حکمرانی کی ان ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جذباتی مسائل کو اٹھا رہی ہے اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے عمل کو طول دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاستی حیثیت کی بحالی پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اسے خود مختاری یا آرٹیکل 370 سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم ان سوالات کے جواب چاہتے ہیں اور جب تک ہمیں جواب نہیں ملتا، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی بار خواتین کی قیادت میں جموں سے سری نگر تک الیکٹرک گاڑیوں کی ریلی
جموں، جموں و کشمیر میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور ماحول دوست الیکٹرک موبیلیٹی کے امکانات کو اجاگر کرنے کے مقصد سے، جہاں سیاحت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی فلّو) کے جموں، کشمیر اور لداخ چیپٹر نے جمعہ کو جموں کے ٹی آر سی کمپلیکس سے پہلی مرتبہ خواتین کی قیادت میں الیکٹرک گاڑیوں کی ریلی کا آغاز کیا۔
ریلی کو ڈائریکٹر صنعت و تجارت، جموں ارون منہاس اور جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت، جموں اعجاز قیصر ملک نے فکی فلّو جے کے ایل کے ارکان اور دیگر متعلقہ افراد کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی میں 10 الیکٹرک کاروں کے ذریعے 22 خواتین نے شرکت کی۔
فکی فلّو جے کے ایل کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ سبز نقل و حمل، ماحولیاتی پائیداری اور سیاحت ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کے لیے زیادہ ذمہ دار اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ سیاحتی نظام تشکیل دے سکتے ہیں۔
الیکٹرک گاڑیوں کی ریلی راستے میں مختلف سیاحتی مقامات پر بھی رکے گی، جس کے ذریعے جموں کی سیاحتی صلاحیت کے تنوع کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کو روایتی سیاحتی مقامات سے آگے دیگر مقامات کی سیر کے لیے ترغیب دینے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر فکی فلّو جے کے ایل کی چیئرپرسن ورشا بنسل نے کہاکہ ’’جموں و کشمیر کو بے مثال قدرتی خوبصورتی حاصل ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ دیا جائے۔ خواتین کی قیادت میں اس الیکٹرک گاڑیوں کی ریلی کے ذریعے ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پائیدار نقل و حمل اور سیاحت مل کر ایک سرسبز جموں و کشمیر کی جانب آگے بڑھ سکتے ہیں، ساتھ ہی جموں کی شاندار سیاحتی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا جا سکتا ہے۔‘‘
یواین آئی۔ طا
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے مسلسل چوکس رہنے پر زور دیا
سری نگر، شمالی فوجی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے وادیٔ کشمیر میں یونٹوں اور فارمیشنز کے دورے کے دوران ابھرتے ہوئے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس رہنے اور پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
شمالی کمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے وادیٔ کشمیر میں یونٹوں اور فارمیشنز کا دورہ کرکے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بیان کے مطابق، فوجیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور فرائض سے وابستگی کی تعریف کی اور ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مسلسل چوکسی اور پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
یواین آئی۔ ط ا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے اور راہل نے یومِ پیدائش پر مودی کو مبارکباد دی
-
جموں و کشمیر6 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر6 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا6 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا4 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
