جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کا انتظامیہ پر الیکشن مہم میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام ، ای سی کو مکتوب روانہ
سری نگر، جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار عمر عبداللہ نے پارٹی کو پولیس کی طرف سے شمالی کشمیرمیں 9سے18 مئی تک مہم ری شیڈول کرنے کو کہے جانے پر چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔
عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بارہمولہ لوک سبھا کی20مئی کو ہونے والی پولنگ سے قبل نیشنل کانفرنس کی مہم میں جان بوجھ کر رکاوٹ کھڑا کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور بارہ مولہ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار عمر عبداللہ نے پارٹی کو شمالی کشمیر میں 9مئی سے 18مئی تک مہم ری شیڈول کرنے کو کہے جانے پر چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔
عمر نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ 20 مئی کو ہونے والے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے انتخابات سے پہلے نیشنل کانفرنس کی مہم کو جان بوجھ کر ناکام بنا رہی ہے۔
ای سی آئی کو لکھے ایک خط میں عمر نے کہا :’جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے بارہ مولہ کے مختلف علاقوں میں سیاسی ریلیوں کے انعقاد کی اجازت کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ تاہم ایس پی سوپور نے مہم کو ری شیڈول کرنے کو کہا ہے۔
‘عمر عبداللہ نے کہاکہ انتخابی ریلیوں اور جلسوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کے پیچھے پارٹی کی سیاسی مہم کو پٹری سے اتارنا مقصود ہے۔
عمر عبداللہ نے الزام لگایا کہ اس آرڈر کے پیچھے دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں نیشنل کانفرنس کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانا ہے۔ان کے مطابق یہ امتیازی کارروائی جمہوریت اور انتخابی میدان میں منصفانہ مقابلے کے اصولوں پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کو انتظامیہ کی طرف سے بلا روک ٹوک جلسے جلوس کرنے کی اجازت ہے لیکن نیشنل کانفرنس کو مسلسل رکاوٹوں اور ہراسانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
عمر عبداللہ نے خط میں مزید لکھا :’انتخابی قوانین اور الیکشن ضابط اخلاق کے مطابق انتظامیہ کو جلسے جلوس منعقد کرنے کی خاطر پیشگی اجازت ضروری ہے تاکہ سیکورٹی ایجنسیاں ضروری انتظامات کرسکیں۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبات کے لئے پیشگی اجازت مانگنے اور منظور کئے جانے کے بعد پولیس کے پاس تقریبات کی اجازت سے انکار کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
عمر نے کمیشن سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ معاملے کا فوری نوٹس لے اور ایس پی سوپور کو ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ نیشنل کانفرنس اپنی چناوی مہم جاری رکھ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ معاملے کو فوری اور تیزی سے حل کرنے میں ناکامی صرف انتخابی عمل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور جمہوریت کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے ادارے پر عوامی اعتماد کو ختم کرنے کا کام کرے گی۔
عمر عبداللہ نے سماجی رابط سائٹ ایکس پر خط شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پورے شمالی کشمیر میں ان کی مہم کو لوگوں کی جانب سے زبردست رد عمل مل رہا ہے اس سے مخالفین بے چین ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے کہاکہ ان کی پارٹی سے بھی پروگراموں کو دوبارہ ری شیڈول کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ در حقیقت نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس دونوں کو مطلع کیا گیا کہ پروگراموں کو دوبارہ ترتیب دیا جائے۔انہوں نے عمر پر طنز کرتے ہوئے ایکس پر لکھا :’حیرت میں ہوں کہ عمر عبداللہ نے پورا آرڈر نہیں پڑھا ہے۔‘
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
