جموں و کشمیر
سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا فیصلہ جلداز جلد لیا جانا چاہئے: ڈاکٹرفاروق عبداللہ
سری نگر، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہاکہ جموں و کشمیر کی تاریخی ریاست کے دو ٹکڑے اس لئے کئے گئے کیونکہ ہماری ریاست ترقی کی طرف گامزن تھی، 5اگست2019کے روز جموں وکشمیر ریاست گجرات سے بیشتر شعبوں میں آگے تھی اور ہمارے دشمنوں کو یہی راس نہیں آیا اور یہاں کے عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے کا غیر جمہوری اور غیر آئینی کام کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی جیت یقینی ہے- ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرنکوٹ پونچھ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہاں دفعہ370کی بدولت بہت سارے حقوق حاصل تھے، ہمارے بچوں کو یونیورسٹی تک مفت تعلیم ملتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، ہمارے تعلیمی اداروں میں مقامی بچے ہی داخلہ پاسکتے تھے، ہمارے بچوں کو اس سے بھی محروم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں جو آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم بنایا گیا، اُن میں دیکھئے کتنے بچے یہاں کے زیر تعلیم ہیں اورکتنے باہر کے ہیں اور یہ بھی دیکھئے کہ پڑھانے والے کہاں کے ہیں۔ کیا ہمارے بچوں نے تعلیم مکمل کردی تھی کہ یہاں اب باہر کے بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے، کیا یہاں کوئی قابل نہیں تھا جو ان تعلیمی اداروں میں استاد کے فرائض انجام دے سکتا تھا، یہاں تو اب مزدور بھی باہر سے لائے جاتے ہیں، ٹھیکے بھی باہر والوں کو دیئے جاتے ہیں، دریاﺅں سے ریت بھی اب باہر کے لوگ نکالتے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یہ پہلا امتحان ہے اور امرناتھ یاترا ختم ہونے کے بعد دوسرا امتحان اسمبلی انتخابات کی صورت میں ہے، اُس وقت بھی ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، یہی اُن لوگوں کو ہمارا جواب ہوگا تو ہمیں مذہب، زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں نفرتوں کو ختم کرنا ہے، اور محبتیں قائم کرنی ہیں، مقابلہ سخت ہے، دشمن کو کبھی کمزور سمجھنے کی غلطی مت کیجئے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اگلے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی حکومت آئی تو پہلی چیز جو ہم کریں گے وہ اُن بچوں کی رہائی کا کام ہوگا جو ہزاروں بچے جیلوں می مقید ہے، اور اس کیلئے ریاستی درجے کی واپسی کیلئے بھی جدوجہد کی جائے گی۔ ہماری ریاست بنا کوئی دیر کئے بحال ہونی چاہئے۔
راجوری پونچھ کیلئے علیحدہ پارلیمانی نشست کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 2026میں نئی حدبندی طے ہے اور مجھے اُمید ہے کہ راجوری پونچھ کیلئے الگ سے نشست بنائی جائے گی اور پیرپنچال کو جنوبی کشمیر کیساتھ جوڑنے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ پھر سے نہیں لیا جائے گا۔
یو این آئی – ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
