جموں و کشمیر
نویں کی دہائی میں ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد جنوبی کشمیرمیں سب سے زیادہ شرح ووٹنگ ریکارڈ
سری نگر،سری نگر اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹوں کی ریکارڈ توڑ پولنگ کے بعد اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے ہفتے کو مجموعی طور پر 53 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے جو گذشتہ لوک سبھا پولنگ کی شرح کے مقابلے میں لگ بھگ چار گنا زیادہ ہے۔یہ انیس سو نوے کی دہائی میں ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد جنوبی کشمیر میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آوٹ ہے۔
سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اننت ناگ لوک سبھا سیٹ کے لئے صرف 9 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ راجوری – پونچھ علاقے جو اس وقت جموں لوک سبھا سیٹ کا حصہ تھا، میں زائد از 72 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی تھی۔
سال 2019 سے قبل جنوبی کشمیر الگ پارلیمانی حلقہ تھا تاہم سر نو حد بندی کے بعد اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کو معرض وجود میں لایا گیا جو صوبہ جموں کے 7 اور کشمیر کے 11 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔
جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے لئے سال 2014، 2009، 2004، 1999، 1998، 1996، 1989 اور 1984 میں پولنگ کی شرح بالترتیب 28.8 فیصد، 27.1 فیصد، 14.7 فیصد، 14.3 فیصد، 28.15 فیصد،50.2 فیصد،5.07 فیصد، 70.1 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔
پی ڈی پی صدر اور اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کی امید وار محبوبہ مفتی کے بجبہاڑہ میں ان کی پارٹی ورکروں کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنے کے بجز پیر پنچال کے آر پار پھیلی اس نشست پر مجموعی طور پر امن طریقے سے پولنگ ہوئی۔اننت ناگ پولیس نے ان الزامات کو رد کرکے کہا ہے کہ ‘انتہائی کم گرفتاریاں کی گئی ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جن کا ماضی داغدار ہے’۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا: ‘ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ان کے ورکروں کو بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے’انہوں نے کہا: ‘پہلی بات یہ ہےکہ بہت کم گرفتاریاں کی گئی ہیں اور ان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا ماضی داغدار ہے نیز یہ گرفتاریاں ان معتبر ذرائع پر عمل میں لائی گئیں ہیں کہ جن کے مطابق الیکشن دن پر امن و قانون اور سیکورٹی کو خطرات لاحق تھے’۔ان کا کہنا تھا: ‘گرفتار شدگان میں سے بیشتر اوور گراونڈ ورکرس ہیں جن کو پر امن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی طورپر حراست میں لیا گیا ہے۔‘
چیف الیکٹورل آفیسر پے کے پولے نے کہا کہ خوشگوار پولنگ کے لئے کہیں کہیں کچھ اقدام کرنا پڑتے ہیں اور ایسے افراد جن کا ماضی کا کچھ ریکارڈ ہے یا جو او جی ڈبلیو ہیں، ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا” ‘تاہم ہماری کوشش رہتی ہے کہ گرفتاریاں کم سے کم ہوں اور ایسا کسی شخص کو حراست میں نہ لیا جائے جس کا ماضی کا کوئی ریکارڈ نہ ہو’۔
بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر جموں وکشمیر کی ایل جی انتظامیہ کے کہنے پر دھاندلیاں کی گئیں۔
محبوبہ مفتی نے کہا :’گرفتاریوں کے باوجود بھی لوگوں کا حوصلہ نہیں ٹوٹا اور انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا جس کے لئے میں عوام کی شکر گزار ہوں۔ ‘انہوں نے کہاکہ پولنگ کے دن انتظامیہ نے اننت ناگ میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کیا، کئی علاقوں میں فوج نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کئے جس وجہ سے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔
جنوبی کشمیر کے پارلیمانی حلقے کے تین اضلاع شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ میں پھیلے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں کے آس پاس کا ماحول پر سکون تھا، نوجوان اور بوڑھے ووٹرز صبح سے ہی قطاروں میں بیٹھے ہوئے تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ علیحدگی پسندوں کے گڑھ آرونی ، کیموہ ، کھڈونی ، سری گفوارہ، اننت ناگ ، بجبہاڑہ سمیت متعدد علاقوں میں متاثر کن ووٹنگ ہوئی ۔جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں کالعدم جماعت اسلامی اور پیپلز لیگ کے ارکان نے بھی اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔
کیموہ کولگام کے ایک ہائر سکنڈری اسکول میں واقع چار پولنگ اسٹیشنوں پر 1718 ووٹوں میں سے 886 ووٹ دوپہر 3.30 بجے تک پول ہوئے تھے۔ یہ علاقہ کبھی عسکریت اور انتہا پسندی کا گڑھ مانا جاتا تھا۔
پولنگ اسٹیشن کے باہر ایک ووٹر اعجاز احمد نے کہا :”ہمیں امید ہے کہ ہمارے ووٹوں سے صورتحال بدلے گی اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ جو لوگ سلاخوں کے پیچھے ہیں انہیں رہا کر دیا جائے گا“۔جنوبی ضلع کولگام کھڈونی گاوں میں بھی لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے جو پچھلے انتخابات کے بالکل برعکس تھا۔
بیجبہاڑہ اننت ناگ میں، جو مفتی کا آبائی گاوں ہے، ووٹروں کی ایک بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایک مقامی رہائشی طارق احمد نے کہا، “ہم نے اس امید کے ساتھ ووٹ دیا کہ روزمرہ کی زندگیوں میں عام لوگوں کو کچھ راحت ملے گی۔”
کولگام ضلع کے کئی حصوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 2024 کے لوک سبھا انتخابات جموں و کشمیر میں ہونے والے پہلے بڑے انتخابات ہیں۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ پر ابتک کی سب سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اہم عوامل جو کہ پولنگ میں اضافہ کی وجہ بنا وہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری اور پر امن ماحول ہے۔اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر محبوبہ مفتی ، میاں الطاف اور ظفر اقبال منہاس کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
دریں اثنا چیف الیکٹورل افسر پی کے پولے نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کی مجموعی پولنگ شرح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست پر ہفتے کو مجموعی طور پر 53 فیصد پولنگ ہوئی ہےانہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر کل ملا کر 58فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 35برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
