جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں اس وقت ایک جمہوری نظام کی اشد ضرورت ہے:مصطفی کمال
سری نگر،جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری شیخ مصطفی کامل نے بدھ کے روز کہاکہ نئی دلی کی طرف سے بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور جمہوریت کی ماں جتلانے کے دعوے لکھن پورہ آتے آتے سراب ثابت ہوجاتے ہیں کیونکہ اس سے آگے شروع ہونے والا خطہ 2018سے ایک عوامی منتخبہ حکومت سے محروم ہے
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک لمبے عرصے سے ایک ایسے غیر جمہوری نظام کی چکی میں پس رہے ہیں جہاں نہ کس کو سچ بونے کی اجازت ہے اور نہ ہی کہیں پر کسی کی شنوائی ہوتی ہے۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ایک غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگرچہ 2015کے بعد ہی نئی دلی کی حکمرانی جاری ہے، جب پی ڈی پی نے بھاجپا کی حمایت کیساتھ حکومت بنائی اور ایک ایک کرکے تمام اختیارات نئی دلی کے سپرد کردیا اور بالآخر یہ اتحاد 5اگست2019 کی بنیاد بنی اور یہاں کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق طاقت کے بلبوتے پر سلب کردیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے بڑے بڑے وزراءنے دعویٰ کیا کہ دفعہ370کی منسوخی کا عمل 2015سے ہی شروع ہو ا ۔ 2017میں جی ایس ٹی کا اطلاق بھی اسی کی ایک کڑی تھی۔ اُس وقت کے وزیر خزانہ آنجہانی ارون جیٹلی نے جموں وکشمیر میں جی ایس ٹی کے اطلاق کو اقتصادی انضمام قرار دیا تھا ۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر کا بھارت کیساتھ انضمام نہیں ہوا تھا بلکہ دفعہ370کے تحت ایک مشروط رشتہ قائم ہوا تھا لیکن جی ایس ٹی کے اطلاق سے خصوصی پوزیشن کے خاتمے کی شروعات ہوئی اور ہماری ریاست اقتصادی خودمختاری سرینڈر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 2018سے مسلسل طور پر یہاں نئی دلی کا راج قائم ہے اور مٹھی بھر افراد کی من مرضی کے مطابق یہاں کا نظام چلایا جارہاہے۔ 5سالہ افسرشاہی نظام کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ یہاں آج لوگ بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں، لاکھوں کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار عمر کی حدیں پار کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اقتصادی بحالی کے شکار ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، لوگوں سے مختلف بہانوں کے ذریعے زمینیں چھینی جارہی ہیں اور جان بوجھ کر اُن زمینوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو لوگوں کا ذریعہ معاش ہیں۔
ڈاکٹر کمال نے کہا جموں وکشمیر میں اس وقت ایک جمہوری نظام کی اشد ضرورت ہے اور نئی دلی کو بنا دیر کئے یہاں ایک عوامی منتخبہ حکومت کے قیام کیلئے اقدامات اُٹھانے چاہئیں اور یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی کیساتھ ساتھ ریاستی درجہ بھی واپس کرنا چاہئے۔اسی صورت میں یہاں کے عوام کو راحت پہنچائی جاسکتی ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
