جموں و کشمیر
کشمیری پنڈت مادر وطن واپس آئیں ہم ان کا خیر مقدم کریں گے: میر واعظ مولوی عمر فاروق
سری نگر، حریت کانفر نس کے چیرمین میرواعظ مولو ی عمر فاروق نے کشمیری پنڈتوں کے اہم مذہبی تہوار میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر کشمیری پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مادر وطن واپس آئیں ہم ان کا خیر مقدم کریں گے اور چاہیں گے کہ وہ ماضی کی طرح کشمیر کے سماج کے ایک حصے کے طور پر یہاں زندگی بسر کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اپنی جگہ لیکن کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا مسئلہ بھی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو اسی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے
میر واعظ کی طرف سے یہ اپیل اس وقت کی گئی ہے جب وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سینکڑوں کی تعداد کشمیری پنڈت میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق میر واعظ مولوی عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل عوام کے ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پنڈت واپس گھر آئیں ہم ان کا خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اپنی جگہ لیکن کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا مسئلہ بھی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو اسی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہمارے جو صدیوں کے تعلقات رہے ہیں اور خصوصاً یہاں کے میرواعظین کا اس کمیونٹی کے ساتھ گہرا ربط رہا ہے اور ہم نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی پر زور دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
میرواعظ نے ہندوستان کے ارباب اقتدار سے پھر اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل اور جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور جملہ مسائل کو حل کرنے کیلئے بامعنی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
گزشتہ دنوں جھیل ڈل میں ایک شکارا میں باہر کے لوگوں کے ایک گروپ کی جانب سے کھلے عام شراب نوشی کو اشتعال انگیز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے ہم سب کو چونکا دیا ہے چنانچہ جب متحدہ مجلس علما نے اس پر احتجاج کیا توحکام نے اس واقعہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جس کی ہم سراہنا کرتے ہیں تاہم اس طرح کے واقعات کو مستقبل میں روکنے کیلئے من حیث القوم ہم سب پر یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ کشمیر ایک سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے یہاں ہر قسم کے سیاح آتے رہتے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیر کے اسلامی اقدار اور اصولوں اور اخلاقیات پر مبنی معاشرے کی حفاظت کریں اور ہر وقت اس کے تحفظ کیلئے کام کریں خاص کر جو لوگ بالواسطہ یا بلا واسطہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہیں ان پر خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مہمان سیاحوں کے ساتھ تمام معاملات کو انسانیت اور اسلام کے اصولوں کے مطابق انجام دینے چاہئے اور اپنے معاملات میں غیر اخلاقی کاموں، بدعنوانی اور دھوکہ دہی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ حقیقی معنوں میں ہماری خوشحالی اور زندگی کے تمام معاملات بحیثیت مسلمان ہمیں اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہ کر ہی انجام دینے کی ضرورت ہے۔
میرواعظ نے میڈیا رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے ایک 36 سالہ شہری کی زیر حراست ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمین کو سزا اور لواحقین کو انصاف ملنا چاہئے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتہ مزید چار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کئے جانے کے واقعہ کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے صرف بداعتمادی اور خلیج کو بڑھاوا ملے گا لہٰذا اس طرح کے اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔
میرواعظ نے اعلان کیا کہ اگر اجازت ملی تو عید الاضحی کی نماز اجتماعی طور تاریخی عیدگاہ سرینگر میں ادا کی جائیگی اور صبح 8 بجے سے مجلس وعظ و تبلیغ شروع ہوگا۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoحوثیوں کے باب المندب میں بحری جہاز پر حملے میں 6 افراد ہلاک، یمنی حکومت کا دعویٰ
