تازہ ترین
آرٹیکل 35Aکی سماعت 27کے بجائے اب 31اگست کو ہو گی
خبر اردو
27اگست کو زیر سماعت دفعہ 35Aکی شنوائی ناگزیر وجوہات کی بناء پر31اگست تک نہیں ہو گی کیونکہ 35Aکے خلاف دائر در خواست کی شنوائی عدالت اعظمیٰ کے طے شدہ سماعت لسٹ میں موجود نہیں ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کیس کو ریگولر کاز لسٹ کے بجائے سپلیمنٹری لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور کیس کی سماعت 31اگست کو رکھی جائے گی ۔ادھر سپریم کورٹ میں ریاست جموں کشمیر کی جانب سے دفعہ 35Aکا دفاع کر نے والے وکیل ایڈووکیٹ شعیب عالم نے کہا کہ بتایا کہ کیس کی شنوائی 27اگست سے شروع ہو نے والے ہفتے میں میں مقرر کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کیس کی شنوائی کادن 27اگست مقرر نہیں تھا ۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 35Aکی شنوائی طے شدہ لسٹ کے مطابق31اگست کو ہو گی ۔ادھر مشترکہ مذا حمتی قیادت نے بھی کیس کی سماعت 27اگست کے بجائے 31اگست تک موخر ہو نے کے بعد عوام سے احتجاجی ہڑتال 26اور27کے بجائے اب 30اور31اگست کو کرنے کی اپیل کی ہے ۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ احتجاجی ہڑتال کے ساتھ ساتھ ریاست کی خصوصی پوزیشن کو تحفظ فراہم کر نے کی غرض سے احتجاجی شیڈول جاری رکھا جائے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کیس کو ریگولر کاز لسٹ کے بجائے سپلیمنٹری لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور کیس کی سماعت 31اگست کو رکھی جائے گی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دفعہ 35Aکے خلاف دائر در خواست پر شنوائی اب 31اگست کو ہو گی کیونکہ سپریم کورٹ کے ریگولر کاز لسٹ میں مذکورہ کیس کی سماعت 27کو نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عدالت اعظمیٰ کی جانب سے سپلیمنٹری لسٹ مشتہر ہو گی جس میں کیس کی سماعت 31اگست کو رکھی جائے گی ۔اس دوران ریاست جموں کشمیر کی جانب سے دفعہ35Aکا دفاع کر نے والے کونسل کے وکیل ایڈوو کیٹ شعیب عالم نے کہا کہ مذکورہ کیس کی سماعت27اگست کو طے نہیں تھی ۔انہوں نے بتایا کہ ریگولر کاز لسٹ میں دفعہ35Aکی شنوائی 27اگست سے شروع ہو نے والے ہفتے میں رکھی گئی تھی اور اس لسٹ میں کیس 27اگست والے لسٹ میں نہیں ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کیس کی شنوائی اُسی ہفتے 31اگست کو ہو گی ۔ایک غیر سر کاری تنظیم ’’وی دی سیٹیزنس‘‘ نے سال 2014میں مذکورہ دفعہ35Aکے خلاف ایک در خواست دائر کی تھی اور عدالت اعظمیٰ سے در خواست کی تھی کہ اس دفعہ کو منسوخ کیا جائے تاکہ ملک کی باقی ریاستوں کے لوگ جموں کشمیر میں کسی بھی جائیداد کی خرید و فروخت کر کے اس کے حقدار بن سکتے ہیں۔
اس دوران مشترکہ مذاحمتی قیادت نے دفعہ 35Aکی سماعت 27اگست کے بجائے 31اگست کو طے ہو نے پر عوام سے احتجاجی ہڑتال اب 26اور 27کے بجائے30اور 31اگست کو کر نے کی اپیل کی ہے ۔دفعہ 35A کے دفاع کے سلسلے میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دیئے گئے احتجاجی پروگرام کے سلسلے میں حریت کانفرنس کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے مرکزی مسجد سرینگر جامع میں بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران یہ بات واضح کی گئی کہ اس قانون میں کسی بھی ترمیم اور تنسیخ کے حربوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا اور کشمیری عوام ایسی ہر طرح کی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔واضح رہے کہ دفعہ35Aکی طے شدہ سماعت 14مئی 2018کو 3ماہ کے لئے مو خر کی گئی تھی اور اس کیس کی سماعت 16 کو رکھی گئی تھی جس کے بعد 16اگست کو بھی اس کیس کی شنوائی 27اگست کو رکھی گئی تھی۔ KNS
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
