جموں و کشمیر
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کو ہٹایا جائے ان کے دور میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں:محبوبہ مفتی
سری نگر،جموں خطے میں بڑھتے ہوئے حملوں کے بیچ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ جموں خطے میں جوانوں کے جان بحق ہونے پر کوئی جوابدہی نہیں ہے۔
ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 32مہینوں کے دوران ملی ٹینٹ حملوں میں 52فوجی جوان جاں بحق ہوئے ہیں تاہم سرکار کی جانب سے کوئی احتساب نہیں ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہاکہ گزشتہ رات ڈوڈہ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ایک سینئر آفیسر سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ۔
مفتی نے ڈی جی پی آر آر سیون پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ “سیاسی طور پر چیزوں کو ٹھیک کرنے” میں زیادہ مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولیس سربراہ کو سیاست کے بجائے سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
محبوبہ مفتی نے کہا :’موجودہ پولیس سربراہ آر آر سوین سیاسی طورپر معاملات ٹھیک کرنے میں مصروف عمل ہے، ان کا کام یہ رہا ہے کہ پی ڈی پی کے لوگوں کو کیسے توڑا جائے ، عام شہریوں اور صحافیوں کے کیسے ہراساں کیا جائے اور لوگوں پر یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج کرنے کے طریقے ڈھونڈے جارہے ہیں ۔‘
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ایماندار بیروکریٹ اور پولیس آفیسران نے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی ۔ اور ان آفیسران نے ایسا کام نہیں کیا جس طرح سے موجودہ ڈی جی پی کر رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے ڈی جی پی پر کشمیریوں کے ساتھ پاکستانیوں جیسا سلوک روا رکھنے کا بھی سنگین الزام لگایا ۔
پولیس سربراہ کے خلاف محبوبہ مفتی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کل پولیس چیف نے کامیاب دراندازی کے لئے علاقائی سیاسی جماعتوں کو مردہ الزام ٹھرایا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے پولیس سربراہ کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دراندازی کو روکنا محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کا کام نہیں بلکہ یہ سیکورٹی ایجنسیوں کا کام ہے۔
پی ڈی پی سربراہ مفتی نے کہا، “فوجی اپنی ڈیوٹی کے لیے کشمیر آتے ہیں لیکن تابوت میں واپس چلے جاتے ہیں۔ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے اس کا تعین ہونا چاہئے۔
ان کے مطابق ڈی جی پی کو مین اسٹریم پارٹیوں پر الزامات لگانے کے بجائے سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ پولیس سربراہ نے جموں وکشمیر کے اکثریتی طبقے کو الگ تھلگ کر دیا ہے۔
ان کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے دوران شمالی کشمیر کے لوگوں نے ایک ایسے لیڈر کو چنا جو حق خود ارادیت اور رائے شماری کی بات کرتا ہے ، گزشتہ چھ برسوں سے بی جے پی یہاں پر حکومت کر رہی ہیں لیکن ابھی تک وہ لوگوں کی سوچ کو بدلنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
مفتی نے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں اور ہلاکتوں کا نوٹس لینے اور جوابدہی طے کرنے کی اپیل کی۔
مفتی نے دعویٰ کیا کہ ”موجودہ ڈی جی پی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
