جموں و کشمیر
جموں خطے میں ملی ٹنٹوں کے خلاف ‘آپریشن آل آئوٹ’ شروع
جموں، جموں خطے میں گذشتہ ہفتوں کے دوران ملی ٹنٹ حملوں میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے خلاف ‘آپریشن آل آئوٹ’ شروع کیا ہے جس کے لئے قریب 3 ہزار اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔جموں خطے کے گھنے جنگلوں اور پہاڑی علاقوں میں ملی ٹنٹوں، جن کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 40 سے 50 بتائی جاتی ہے، کے چھپنے کے باعث آپریشن آل آئوٹ اور سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کی تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔
بتادیں کہ سال رواں کے 9 جون کو مرکز میں نئی سرکار بننے کے بعد جموں خطے میں متعدد ملی ٹنٹ حملے ہوئے ہیں یہ حملے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں کیے گئے اور نشانہ کے لئے پہاڑی علاقوں کو چنا گیا جہاں جنگلات قریب ہونے کی وجہ سے ملی ٹنٹوں کو فرار ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔ذرائع نے یو این آئی کو بتایا: ‘فوج نے جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لئے “آپریشن آل آئوٹ” شروع کرنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی ہے’۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹلی جنس اطلاعات کے مطابق 40 سے 50 دہشت گرد جموں کی سرحدوں سے ہندوستانی علاقے میں گھس آئے ہیں اور اب ان علاقوں میں گروپس میں سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس خصوصی آپریشن کا حصہ بننے کے لئے جموں خطے میں قریب 3 ہزار اضافی جوانوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ادھر ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کے جنگلوں میں چھپے ملی ٹنٹوں کو تلاش کرنے کے لئے ولیج ڈیفنس گارڈ بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا: ‘خطے میں اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پیرا کمانڈوز کو بھی دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لئے تعینات کیا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں سال2021 سے ہونے والے دہشت گرد حملوں میں سیکورٹی فورسز کے قریب 50 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ برسوں سے دہشت گرد ان حملوں میں امریکی ساخت کے ایم فور کاربائن اسالٹ رائفلز کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔امریکی ساخت کی ایم فور کاربائن رائفل کی بازیابی کو تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ امریکی فوج کا بچا ہوا اسلحہ سال 2021 میں افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستانی ہینڈلرز کے ذریعے دہشت گردوں تک پہنچ چکا ہے۔
شروعات میں ملی ٹنٹوں نے سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا لیکن جون کے بعد سے انہوں نے جموں خطے کے اندرحملے کرنا شروع کر دئےایسا ایک حملہ 9 جون کو ضلع ریاسی میں کیا گیا جب شیو کھوری مندر سے کٹرہ جا رہی یاتریوں سے بھری ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ گاڑی ایک گہری کھائی میں جا گری تھی۔اس حملے میں زیادہ تر راجستھان ،اتر پردیش اور دہلی سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 9 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ 43 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
بعد ازاں کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں بھی حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ماہ جولائی کے دوران ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں ہونے والے حملوں کے دوران 9 جوان جاں بحق ہوئے۔
ضلع ڈوڈہ کے دیسا جنگل میں 15 جولائی کو ہونے والے حملے میں ایک کیپٹن سیمت چار جوان جاں بحق ہوگئے۔ضلع ڈوڈہ میں ماہ جون میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ ضلع کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران دو غیر مقامی ملی ٹنٹ ہلاک اور سی آر پی ایف کا ایک جوان جاں بحق ہوا تھا۔
ضلع پونچھ میں ماہ مئی میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں آئی اے ایف کا ایک جوان جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے۔ماہ اپریل میں ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں ایک انکائونٹر کے دوران ایک وی ڈی جی جاں بحق ہوا جبکہ ضلع راجوری میں ملی ٹنٹوں نے ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر از جان کر دیا تھا۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جس طرح کشمیر میں تمام ملی ٹنٹ تنظیموں کے کمانڈروں کو ختم کیا گیا اسی طرح جموں خطے میں بھی ان کا صفایا کیا جائے گا۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
