جموں و کشمیر
جموں وکشمیر کو بیوروکریٹوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے: رکن پارلیمان میاں الطاف
سری نگر،جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان برائے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی نشست میاں الطاف احمد نے لوک سبھا میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے مرکز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے حال ہی میں پیش کئے گئے یونین بجٹ کی تیاری کے دوران کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے جموں و کشمیر میں کوئی منتخب حکومت نہیں ہے اور پچھلے دس برسوں سے کوئی اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے، جموں و کشمیر کو بیوروکریٹوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیاہے۔
انہوں نے مقامی نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے فقدان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یونین بجٹ خطے کو درپیش انوکھے چیلنجز پر غور کرنے میں ناکام رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ”یہ بہت بہتر ہوتا اگر وزیر خزانہ اس بجٹ کو پیش کرنے سے پہلے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بات کرتیں، اراکین پارلیمنٹ سے بات چیت کرتیں اور تاجروں کی ضروریات کو سمجھتیں۔
رکن پارلیمان نے اہم مسائل اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکیداروں کی بلیں زیر التواءہیں، غیر ادا شدہ پنشن، اور اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے فنڈنگ میں تاخیر ہورہی ہے،حقیقت یہ ہے کہ ٹھیکیداروں کے ہزاروں کروڑ روپے کے بل پچھلے سال سے زیر التواءہیں۔
انہوں نے (ٹھیکیداروں) نے بینکوں سے قرض لیا ہے، اور مجھے شک ہے کہ موجودہ بجٹ ان ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرے گا،“ ۔لازمی خدمات کی حالت پر روشنی ڈالتے ہوئے، رکن پارلیمان نے کہا کہ طبی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے میں ”شدید کمی“ ہیں۔
اننت ناگ، جموں اور کشمیر کا سب سے قدیم ضلع، چھ سال سے زیادہ عرصہ سے میڈیکل کالج ہونے کے باوجود ابھی بھی وہاں ایم آر آئی کی سہولت کا فقدان ہے۔
تاریخی قصبہ اننت ناگ میں اہم فلائی اوورز اور بائی پاسز کی عدم موجودگی کا بھی ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں سے سالانہ امرناتھ یاترا گزرتی ہے، اور پہلگام میں سیاحتی موسم کے دوران نمایاں ٹریفک جام کے مسائل سے لوگوں کو مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے۔
جموں میں ایمز کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے رکن پارلیمان نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) سمیت اہم اداروں کی خود مختاری کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ”یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس اہم انسٹی ٹیوٹ کی خودمختاری کو ختم کر دیا گیا ہے اور اسے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے طابع رکھا گیا ہے، جس سے اس کے کاموں پر شدید اثر پڑ رہا ہے۔
ہمارے طبی ماہرین اپنی قدر اور وقار کے لئے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ SKIMS ایک عالمی معیار کا ادارہ تھا لیکن اب اسے محکمہ صحت کے ذیلی مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔”
سابق وزیر نے پہاڑی اور سرحدی اضلاع جیسے راجوری اور پونچھ کو نظر انداز کرنے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ان سرحدی علاقوں کیلئے کوئی خاص بات نہیں کہی گئی ہے۔
صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک ہاوس کمیٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے، میاں الطاف احمد نے کہا کہ جموں سے پونچھ تک 220 کلومیٹر کا حصہ خوفناک حالت میں ہے، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) ”خراب کارکردگی“کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ “اہم منصوبوں پر پیش رفت کا فقدان ہے۔ “
میاں الطاف نے عام مزدوروں اور ڈیلی ویجروں کی حالت زار کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برسوں سے تنخواہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے دہلی اور سرینگر کے درمیان حد سے زیادہ ہوائی کرایہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے لئے ہوائی سفر کرنا ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔”یہاں تک کہ، میں ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر اس طرح کے غیر فطری ہوائی کرایوں کو برداشت نہیں کرپاتا ہوں، ایک عام آدمی کس طرح سے ہوائی سفر کر پائے گا۔
بجلی کے بحران اور بجلی فیس میں اضافے کا مسئلہ اُجاگر کرتے ہوئے میاں الطاف احمد نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکارہیوں اور حکومت نااہلی کی وجہ سے ہمارے اپنے ہائیڈل پروجیکٹوں نہیں چل رہے ہیں، بجلی فیس کی عدم ادائیگی پر اب ایف آئی آر درج کئے جارہے ہیں ،کیا یہ ایک جمہوری ملک کا طریقہ کار ہے؟
قبائلیوں اور پسماندہ طبقوں کے مسائل اُجاگر کرتے ہوئے رکن پارلیمان نے کہا کہ قبائلیوں سے جو جنگلات کے حقوق کا وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا نہیں ہوا،ایک طرف حکومت ایسا تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے سب کچھ قبائلیوں کو دیا جارہاہے لیکن زمینی سطح پر سارے دعوے عبث ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے ان مسائل پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
