تازہ ترین
وادی میں درج شدہ جنگجوؤں کی فہرست 300کے ہندسے کو عبور کر گئی
خبر ار دو:
وادی کشمیر میں جنگجوؤں کی تعداد میں رواں دہائی کے دوران نمایاں ریکار ڈ اضافہ کیا گیا کیونکہ اس بات کا اندا زہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں دہائی کے دوران پہلی مر تبہ درج شدہ جنگجوؤں کی فہرست 300کے ہندسے کو عبور کر گئی ہے ۔انگریزی رو ز نامہ ’دی ٹربیون‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران در ج شدہ جنگجووں کی تعدادنے 200کے ہندسے کو عبور نہیں کیا تاہم سال 2013میں1990کے بعد یہ تعداد سب سے کم ترین سطح پر پہنچ کر صرف 78رہ گئی تھی ۔
رپورٹ میں ایک پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ اس وجہ سے بھی ہوا ہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران مقامی نو جوانوں نے بھر پور طریقے سے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2017کے دوران کل ملاکر 126نو جوانوں نے جنگجوؤں کی صف میں شمولیت اختیار کی ہے جو کہ سال 2010کے بعد سب سے زیادہ تھی ۔رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران سب سے زیادہ افراد نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے جو کہ 130سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں ریاستی پولیس کیطرف سے مرتب کر دہ اس رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو رواں سال ماہ اگست میں مرتب کی گئی تھی اور اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کل ملاکر کشمیر میں 327جنگجو سر گرم ہیں جن میں 211مقامی اور116غیر ملکی جنگجو شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہاں پر زیادہ طور سر گرم رہنے والی تنظیموں میں حز بالمجاہدین کے علاوہ لشکر طیبہ شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں سر گرم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ افرا دی قوت کے لحاظ سے سب جنگجو تنظیموں میں سر فہرست ہیں اور ان کے جنگجوؤں کی تعداد کل ملاکر 141ہے جبکہ اسکے بعد حزب المجاہدین کے سر گرم درج شدہ جنگجوؤں کی تعداد 128ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی طرح جنگجوؤں تنظیم جیش محمد بھی رواں سال کشمیر میں اپنے پے ر جمانے میں کسی حد تک کامیاب ہو ئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان درج شدہ جنگجوؤں میں سے 181جنگجو جنوبی کشمیر میں سر گرم عمل ہے ۔رپورٹ میں ایک پولیس عہدیدار کا حوالہ دیتے ہو تے کہا گیا ہے کہ اگر چہ سال1990میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے جنگجوؤں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن آج کے وقت میں جنگجو کی درج شدہ فہرست 300کے ہندسے کو عبور کر نا ایک سنجیدہ معاملہ ہے ۔یاد رہے کہ سال 2016میں پوسٹر بوائے کے نام سے مشہور حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجو کمانڈر بر ہان وانی کی ہلاکت کے بعد ریاست میں کئی ماہ تک احتجاجی لہر چھڑ گئی تھی جس کے بعد جنگجوؤں کی صفوں میں نو جوانوں نے کافی تعداد میں شمولیت اختیار کی ہے اور گزشتہ 2سالوں کے دوران اس تعداد میں نمایاں طور پر اجافہ درج کیا جا رہا ہے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
