جموں و کشمیر
پلوامہ اسمبلی حلقے پر سخت مقابلے کے پیش نظر تمام نظریں مرکوز
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو جن حلقوں کی پولنگ ہونے والی ہے ان میں سے پلوامہ نشست پر سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کے پیش نظر تمام نظریں مرکوز ہیں۔
اگرچہ اس حلقے کے لئے کل 14 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں لیکن دو سابق ساتھیوں مگر اب کے حریفوں محمد بندھ اور وحید پرہ کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے تاہم جماعت اسلامی حمایت یافتہ امید وار ڈاکٹر طلعت مجید نے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔
نیشنل کانفرنس سے وابستہ محمد خلیل بندھ جہاں اپنی ماضی کی کامیابیوں کے بل پر ایک اور کامیابی رقم کرنے کے لئے پُر امید ہیں وہیں پی ڈی پی کے وحید پرہ کے بھی لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ گہرے تعلقات ہونے کے سبب حوصلے بلند ہیں اور جہاں تک ڈاکٹر طلعت مجید کا تعلق ہے تو وہ لوگوں کے ان کے ساتھ روا رکھے جا رہے پُر جوش رویے پر مطمئن ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے پلوامہ نشست کے کو آرڈینیٹر اسد اللہ الٰہی کا کہنا ہے: ‘پلوامہ حلقہ انتخاب پر سخت مقابلہ متوقع ہے لیکن ہماری جیت یقینی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم گھر گھر جا کر لوگوں سے مل رہے ہیں اور اس دوران ہمیں لوگوں کا اچھا ریسپانس مل رہا ہے’۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ پلوامہ نشست پر محمد خلیل بندھ پہلی بار نیشنل کانفرنس کے امید وار کے طور پر میدان میں ہیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر مسلسل تین بار 2002، 2008 اور 2014 کے اسمبلی انتخابات میں اس حلقے پر کامیابی اپنے نام کی ہے۔
پی ڈی پی لیڈر ظہور احمد میر کا کہنا ہے: ‘اس نشست پر چلینج ضرور ہے تاہم جیت ہماری ہی ہوگی’۔
انہوں نے کہا: ‘نہ صرف پلوامہ نشست بلکہ ضلع کی باقی چار نشستوں پر بھی ہم جیت درج کرنے کے لئے پُر امید ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی تمام سخت سے سخت چلینجوں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کا مانیں تو پلوامہ نشست کے پی ڈی پی امید وار وحید پرہ کو نوجوانوں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور وہ اپنے مخصوص نظریے اور رفتار وگفتار کے باعث اس حلقے میں مقبول بھی ہیں اور ایک با اثر لیڈر کی بھی حیثیت رکھتے ہیں۔
وحید پرہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں پی ڈی پی کے امید وار تھے تاہم ان کو کامیابی نصیب نہیں ہوئی انہیں نیشنل کانفرنس کے امید وار آغا روح اللہ نے ہرا دیا تھا۔
پلوامہ نشست کے لئے اس بار جماعت اسلامی حمایت یافتہ ڈاکٹر طلعت مجید بھی میدان میں ہیں جس سے اس سیٹ کا مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا ہے۔
ڈاکٹر طلعت کا کہنا ہے: ‘نظریاتی اختلاف سے قطع نظر لوگ بدلائو چاہتے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘اس نشست پر کانٹے کی ٹکر متوقع ہے، کٹھن چلینجوں کا سامنا ہے لیکن ہم چلینجوں کا ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں محدود وسائل کے ساتھ میدان میں اترا ہوں صدق دل سے لوگوں کے ساتھ بات کرتا ہوں اور باقی سب اللہ کے ہاتھوں میں ہے’۔
موصوف امید وار نے کہا: ‘میں بھی گھر گھر جا کر لوگوں سے ملتا ہوں لوگ بدلائو چاہتے ہیں، عزت و وقار چاہتے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘لوگ میرا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کرتے ہیں میری عزت کرتے ہیں اورلوگوں کے اس رویے کو دیکھ کر میں مطمئن ہوں’۔
پلوامہ نشست پر رائے دہندگان کی کل تعداد 99 ہزار 5 سو ہے جن کے زیادہ سے زیادہ حصول کے لئے 14 امید وار سر توڑ محنت کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق گرچہ اس نشست پر اصل مقابلہ محمد خلیل بندھ اور وحید پرہ کے درمیان ہے تاہم ڈاکٹر طلعت مجید بھی علاقے کی ایک با اثر اور معتبر شخصیت ہیں۔
ایک ووٹر نے بتایا: ‘ڈاکٹر صاحب کا علاقے میں اپنا اثر و نفوذ ہے لوگ ان کا احترام کرتے ہیں وہ دونوں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے لئے ایک بڑا چلینج ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے: ‘یہ اسمبلی حلقہ 66 دیہات پر مشتمل ہے لیکن لوگ گذشتہ نمائندوں کی کارکردگیوں سے مایوس نظر آ رہے ہیں چہ جائیکہ کچھ علاقے مطمئن بھی ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پہلی بار اس نشست پر قسمت آزمائی کرنے والے وحید پرہ اور ڈاکٹر طلعت مجید کس حد تک ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں’۔
یو این آئی ایم افضل، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
