کھیل
بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کلین سویپ کے ارادے سے اترے گا
کانپور، کپتان روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم جمعہ سے یہاں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
گرین پارک گراؤنڈ میں تقریباً تین سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والا یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف ہندوستان کے لیے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کا بلکہ نومبر میں شروع ہو نے والے آسٹریلیا کے دورے کے لیے ٹیم کی تیاریوں کا بھی امتحان ہوگا۔
چنئی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف 280 رن کی شاندار جیت درج کرنے کے بعد ہندوستانیوں کے حوصلے بلند ہیں، لیکن روہت اینڈ کمپنی گرین پارک کی فلیٹ اور کم باؤنس والی وکٹ پر بنگلہ دیش کو ہلکے سے لینے کی غلطی کبھی نہیں کرے گی۔ ٹیسٹ میچ کے لیے دو کالی مٹی کی پچز تیار کی گئی ہیں اور ان میں سے ایک پر دونوں ٹیموں کا امتحان ہوگا۔
چنئی ٹیسٹ کے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بلا نہیں چلا تھا جبکہ کے ایل راہل نے پہلی اننگز میں اوسط کارکردگی کا مظاہر کیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ان اسٹار بلے بازوں کے لیے یہ آخری موقع ہوگا۔ کے ایل راہل چنئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار فارم میں نظر آئے لیکن کپتان کے اننگز ڈکلیئر کرنے کے فیصلے کی وجہ سے انہیں اپنی مہارت دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ وہ اس اننگز کی خامیوں کے ارازلے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔ وہیں محنتی رشبھ پنت سے ہندوستانی ٹیم کو ایک بار پھربغیر کسی خوف کے مضبوط بلے بازی کی امید ہو گی۔ موجودہ سیزن میں شاندار فارم میں چل رہے یشسوی جیسوال اور شبھمن گل تاریخی گراؤنڈ پر ایک اور شاندار اننگز کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں گے۔
دنیا کے بہترین تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو بھی کانپور کے گرین پارک کی کم باؤنسی پچ سے آزمایا جائے گا۔ گنگا کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے تیز گیند بازوں کو صبح کے سیشن میں پچ میں سوئنگ کا فائدہ ملتا رہا ہے، تاہم ماضی کے تجربے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وقت کے ساتھ پچ کا مزاج اسپنروں کے لیے مددگار ثابت ہو ا ہے۔ اس لحاظ سے دونوں ٹیمیں اپنے اسپن بالروں پر زیادہ بھروسہ کر سکتی ہیں۔
بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن انگلی کی چوٹ سے تقریباً صحت یاب ہو چکے ہیں اس لیے وہ کانپور میں کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں اور وہ مہدی حسن معراج کے ساتھ ہندستانی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جب کہ تسکین احمد اور حسن محمود کی تیز گیند بازی سے ہندستانی ٹیم کے محتاط رہنا ہوگا۔ پچ کے مزاج کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش کے تیج الاسلام کو موقع مل سکتا ہے۔
گنگا کے کنارے سے صرف 200 میٹر کی دوری پر واقع اس سرسبز و شاداب میدان کی پچ پر گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی شدید بارش کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ میچ کے موقع پر بھی ہندستانی ٹیم نے ابر آلود آسمان کے نیچے نیٹ پریکٹس کی جبکہ بعد میں ہلکی بارش کے باعث میدان کو ڈھانپنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش ٹیسٹ میچ کے دوران بھی کھیل میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔
چنئی ٹیسٹ میں فتح کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کہا تھا کہ کانپور ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن گرین پارک کی پچ کو دیکھتے ہوئے جو، اب تک اسپنرز کے لیے مددگار سمجھی جاتی ہے، کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما نے مشورہ دیا ہے کہ اگر مقامی لڑکے کلدیپ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا مبالغہ نہیں سمجھا جائے گا۔
ویسے بھی آج نیٹ پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کے لیے آئے ابھیشیک نائر نے اعتراف کیا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی فٹ ہے اور پلیئنگ الیون میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہے۔ تاہم فائنل الیون کا اعلان میچ شروع ہونے سے پہلے کر دیا جائے گا۔
مجموعی طور پر گرین پارک کا تاریخی گراؤنڈ ہندوستانی ٹیم کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ یہاں اب تک کھیلے گئے 23 ٹیسٹ میچوں میں سے ہندوستان نے سات جیتے ہیں جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔ 13 میچوں میں فتح یا شکست کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ہندوستان نے اپنا آخری میچ یہاں 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں جیت یا ہار کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
ٹیمیں درج ذیل ہیں:
ہندوستان:
روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، آر اشون، آکاش دیپ یا کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔
بنگلہ دیش:
نظم الحسن شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن معراج، حسن محمود، تسکین احمد، ناہید رانا یا تیج الاسلام۔
یو این آئی۔ این یو۔
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
