ہندوستان
آتشی نے پی ڈبلیو ڈی کی تمام سڑکوں کی مرمت کرنے کی دی ہدایات
نئی دہلی، دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ تمام سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد اور جنگی بنیادوں پر کیا جائے محترمہ آتشی نے افسران کے ساتھ پیر کی صبح یہاں این ایس آئی سی اوکھلا، مودی مل فلائی اوور، چراغ دہلی، تغلق آباد ایکسٹینشن، متھرا روڈ، آشرم چوک اور آشرم انڈر پاس کی سڑکوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ سڑکیں خستہ حال ہیں۔ کئی مقامات پر پائپ لائنیں یا بجلی کی تاریں بچھانے کے لیے سڑکوں کی کھدائی کی گئی ہے لیکن ان کی مرمت کا کام نہیں کیا گیا۔ سڑکوں پر کئی مقامات پر گڑھے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد اور جنگی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ لوگوں کو بہتر سڑکیں مل سکیں۔
انہوں نے ایکس پر کہا ’’دہلی کی تمام پی ڈبلیو ڈی سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کے لیے، دہلی حکومت کی پوری کابینہ آج صبح سے ہی گراؤنڈ زیرو پر آگئی اور سڑکوں کا معائنہ کررہی ہے۔ اروند کیجریوال کی رہنمائی میں ہماری کوشش ہے کہ دیوالی تک تمام دہلی والوں کو گڑھے سے پاک سڑکیں ملیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لگاتار دو دنوں تک انہوں نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ شہر کے مختلف حصوں میں سڑکوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران پتہ چلا کہ دہلی کی سڑکیں بہت بری حالت میں ہیں اور کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ وزیر اعلی کے طور پر انہوں نے جنوبی دہلی اور جنوب مشرقی دہلی کی ذمہ داری لی ہے۔ وزیر سوربھ بھاردواج نے مشرقی دہلی کی ذمہ داری لی ہے۔ وزیر گوپال رائے نے شمال مشرقی دہلی کی ذمہ داری لی ہے۔ وزیر کیلاش گہلوت نے مغربی دہلی اور جنوب مغربی دہلی کی ذمہ داری لی ہے۔ وزیر عمران حسین نے مرکزی اور نئی دہلی کی ذمہ داری لی ہے جبکہ وزیر مکیش اہلاوت نے شمالی اور شمال مغربی دہلی کی ذمہ داری لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں پی ڈبلیو ڈی کی دہلی میں 1400 کلومیٹر سڑکوں کے ہر انچ کا معائنہ کیا جائے گا۔ جہاں کہیں گڑھے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں، ان کی مرمت کی ضرورت ہے، ان کا معائنہ کیا جائے گا اور آنے والے 3 سے 4 ہفتوں میں تمام سڑکیں دوبارہ تعمیر کر دی جائیں گی۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر مہنگا ہوا
نئی دہلی، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے جمعرات سے کمرشیل ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں ریستوران، ہوٹل وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر آج سے 2810 روپے کا ہوگیا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2747.50 روپے تھی۔ اس طرح یہاں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر 63.50 روپے مہنگا ہوکر اب 2764.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ چنئی میں اب یہ 66.50 روپے بڑھ کر 2983 روپے اور کولکاتا میں 70 روپے بڑھ کر 2954 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی نقل و حمل کی لاگت وغیرہ کے حساب سے قیمتوں میں تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے، جب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں دہلی میں 9.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
گھریلو ایل پ جی سلینڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر برقرار ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
ہندوستان1 week agoمعیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے، سرکاری کام میں تاخیر کا پرانا تصور بدل رہا ہے: سیتا رمن
