ہندوستان
مولانا ندیم الواجدی کی وفات سے علمی و ادبی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے: مولانا محمد اعجازعرفی قاسمی
نئی دہلی ملک کے معروف عالم دین اور ممتاز صحافی و ادیب مولانا ندیم الواجدی کے سانحہئ ارتحال پر تعزیت مسنونہ کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجازعرفی قاسمی نے کہا کہ وہ ہمہ جہت اور خدا داد صلاحیت کے حامل عالم دین تھے، ان کی اچانک وفات سے علمی اور ادبی دنیامیں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے انھوں نے کہا کہ وہ دار العلوم کے ان چیدہ اور نامور فضلا میں سے تھے جن کی خطابت اور صحافت کی ایک دنیا قائل تھی۔ حالاں کہ وہ علمی اور ادبی دنیا میں کتابوں کے تاجر و ناشر کے طور پر مشہور تھے کہ وہ دیوبند میں دار الکتاب کے نام سے ایک اشاعتی ادارے کے مالک تھے، مگر وہ اس کے ساتھ ایک قلم کار کے طور پر بھی علمی اور ادبی حلقوں میں متعارف تھے اور قلم و کتاب کا یہ رشتہ ہی ان کی سب سے بڑی شناخت تھی۔ انھوں نے ملک و ملت کو در پیش مسائل پر بڑی بے باکی او ردرد مندی کے ساتھ لکھا، وہ زود نویس ہونے کے ساتھ بسیار نویس بھی تھے، یہی وجہ تھی کہ وہ ملک ہی نہیں بیرون ملک کے اردو رسائل اور اخبارات میں بھی برابراور مسلسل چھپتے رہتے تھے۔
مولانا قاسمی نے کہا کہ انھوں نے”ترجمان دیوبند“ کے نام سے جس مؤقر رسالے کو جاری کیا تھا وہ ملک بھر میں خصوصا مدرسی حلقوں میں کافی مقبول تھا۔قارئین مختلف قومی اور بین الاقوامی موضوعات پر شائع ہونے والی ان کی تحریروں کے دل دادہ تھے۔ علم وا ادب کی دنیا میں انھیں اتنی مقبولیت و محبوبیت اس لیے ملی کہ وہ صاف اور رواں اسلوب میں اپنے قارئین سے ہم کلام ہوتے تھے۔ انھوں نے تصنیف و تالیف کے ذریعے ملک و ملت کی جو عظیم خدمات انجام دی ہیں، وہ اس کے سبب رہتی دنیا تک زندہ رہیں گے اور یہ کتابی ذخیرہ ان کے لیے صدقہئ جاریہ ثابت ہوگا۔ وہ جدید عصری طریقہئ کار کو اپناتے ہوئے تعلیم نسواں کے بھی حامی تھے، اس کا ثبوت دیوبند میں قائم کردہ جامعہ عائشہ للبنات ہے، جس میں بچیوں کی تعلیم و تدریس کا عمدہ اور معیاری نظم ہے۔
انھوں نے مولانا مرحوم کے ساتھ اپنے مراسم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی دیوبند جاتے تھے، ان سے مکتبے میں جاکر ملاقات ضرور کرتے تھے۔ وہ اپنے مہمانوں کے ساتھ بڑی خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے۔ اور ان کی تواضع و خاطرداری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے تھے۔ ان کے دوست اور محبین و مخلصین کی تعداد پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، جو ان کے چلے جانے سے رنجیدہ اور کبیدہ خاطر ہیں۔ انھوں نے مدارس کے ذمہ داروں سے مولانا مرحوم کے لیے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کرنے کی درخواست کی ہے کہ یہ محبت و تعلق کا تقاضا بھی ہے اور ایک صاحب ایمان ہونے کے ناطے ہمارا فریضہ بھی ہے۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کی سیئات کوحسنات سے مبدل فرمائے اور ان کی دینی و علمی خدمات کا بھرپور اجر عطا فرمائے۔
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا5 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان1 week agoملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری’ کا الزام
