جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں دہشت گردی ختم ہوگی تو ریاستی درجہ بھی بحال ہوگا: اشوک کول
سری نگر، بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ جب جموں وکشمیر میں دہشت گردی ختم ہوگی تب ریاستی درجہ بحال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے مناسب وقت پر ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تب تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی جب تک نہ وہ دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرے گا۔
موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں دہشت گردی ختم ہوگی تو ریاستی درجہ بھی بحال ہوگا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے مناسب وقت پر ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے، جب مناسب وقت آئے تو ریاستی درجہ بھی بحال ہوگا‘۔
پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کول نے کہا: ’اتل بہاری واجپائی جی نے کہا ہے کہ پڑوسیوں کو بدلا نہیں جاسکتا ہے لیکن جب تک پاکستان دہشت گردی کو بند نہیں کرے گا، وہاں جو کیمپ چل رہے ہیں ان کو بند نہیں کرے گا تب تک ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’کسی بھی فرد کو مارنا ایک غیر انسانی کام ہے‘۔
عمر عبداللہ کے دفعہ370 کی بحالی کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’یہ ان کے منشور میں ہے کہ دفعہ370 کو بحال کیا جائے گا ہمارے منشور میں اس کو ختم کرنا تھا تو ہم نے کیا‘۔
انہوں نے کہا: ’مجھے نہیں لگتا ہے کہ کوئی سرکار دفعہ370 کو بحال کرے گی‘۔
عمر عبداللہ کا ریاستی درجے کے لئے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بارے میں اشوک کول نے کہا: ’یہ اچھی بات ہے کہ وہ اس سلسلے میں وزیر داخلہ سے ملے اور وزیر اعظم سے بھی مل رہے ہیں، یہ ان کا کام ہے‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’کچھ عناصر نہیں چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں امن قائم ہوجائے وہ یہاں ترقی کے بجائے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر دیکھنا چاہتے ہیں‘۔
پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’پنڈت جی ایک منجھے ہوئے اور سماج سے جڑے سیاست داں تھے‘۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر نے رشوت کے معاملے میں سابق ایگزیکٹو انجینئر سمیت 2 افراد کو قصوروار قرار دے دیا
سری نگر، خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی عدالت، سری نگر نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں دو سابق سرکاری افسران کو قصوروار قرار دیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت کی ویجی لینس آرگنائزیشن کشمیر (وی او کے)، جو اب انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) سری نگر ہے، نے درج کیا تھا۔ قصوروار قرار دیے گئے افسران کی شناخت غلام نبی ڈار، جو اس وقت دیہی انجینئرنگ وِنگ (آر ای ڈبلیو)، گاندربل کے ایگزیکٹو انجینئر تھے اور محمد شمیم پرہ، جو اس وقت اردلی کے عہدے پر تعینات تھے، کے طور پر ہوئی ہے۔
اے سی بی نے بتایا کہ یہ معاملہ 2014 میں وی او کے تھانے میں ایک ٹھیکیدار کے بل کی کارروائی کے دوران غیر قانونی رقم طلب کرنے اور قبول کرنے کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قصوروار قرار دیا۔ ان میں جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعہ 5(2) بمعہ دفعہ 5(1)(d) کے تحت مجرمانہ بدعنوانی، اسی قانون کی دفعہ 4-اے کے تحت غیر قانونی رقم قبول کرنا اور رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 120-بی کے تحت مجرمانہ سازش شامل ہے۔
عدالت نے دونوں قصورواروں کو 4 سال کی سادہ قید کی سزا سنائی اور ہر دفعہ کے تحت 10,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔
تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر تسلیم عارف نے سنایا۔ اے سی بی کی جانب سے اس مقدمے کی عدالت میں پیروی خصوصی سرکاری وکیل وجاہت جمیل نے کی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
کشمیری پنڈتوں کے لیے ’گھر سے کام‘ کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا: ڈویژنل کمشنر
سری نگر، ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے جمعہ کو ان اطلاعات کی تردید کی کہ سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکی آمیز خط گردش کرنے کے بعد انتظامیہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی کوئی زبانی ہدایت جاری کی ہے۔
گرگ نے کہا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر بھروسہ کریں۔
گرگ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’دیکھیں، اس طرح کا کوئی حکم کسی بھی صورت میں جاری نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی مستند اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم سب کو اطلاعات کے محکمے، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مستند ذرائع پر ہی انحصار کرنا چاہیے۔ ہمیں ان پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘
سکیورٹی سے متعلق خدشات پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین، رہائشیوں اور 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک سکیورٹی کا تعلق ہے، ملازمین، رہائشیوں یا 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں، سب کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
