جموں و کشمیر
سرگرم دہشت گردوں کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے :فوجی کمانڈر
سری نگرفوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچندرا کمار نے جمعے کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں اور فوج کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے۔
حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بارے میں فوجی کمانڈر نے کہاکہ سری نگر میں یونیفائیڈ ہیڈ کواٹر میٹنگ کے دوران نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار فوجی کمانڈر نے جموں میں تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں کا آپریشن جاری ہے۔
شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا :’کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ جمعرات کو سری نگر میں یونیفائیڈ ہیڈ کواٹر کی میٹنگ کے دوران نئی حکمت عملی تیار کی گئی ۔‘
ان کے مطابق دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوج اور مقامی لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط و مستحکم کرنے کی خاطر نوجوانوں اور خواتین کو با اختیار بنانے، تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس حکمت عملی کا بنیادی مقصد فوجیوں اور عام شہریوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا مقصود ہے۔
فوج کے سینئر کمانڈر نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر میں 720دہشت گردوں کو مار گرایا ۔
انہوں نے کہا :’اس وقت جموں وکشمیر میں 120سے 130دہشت گرد سرگرم ہیں تاہم مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے۔‘
ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بات کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہاکہ سرحد پر دراندازی مخالف گرڈ کو مضبوط کیا جارہا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز میں بھی تیزی لائی گئی ہے ۔
لیفٹیننٹ کرنل سوچندرا کمار نے کہا کہ پڑوسی ملک دہشت گردوں کو اس طرف دھکیل کر یہاں پر پر امن حالات کو درہم برہم کرنے کا خواہاں ہے لیکن فوج کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔
ان کے مطابق دہشت گرد کارروائیوں میں آئی شدت کی بنیادی وجہ لوگوں میں خوف دہشت کا ماحول قائم کرنا ہے تاہم فوج اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ امن، خوشحالی اور سیکورٹی کی بہتر صورتحال ہندوستانی فوج اور دیگر تمام ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ اور ہم آہنگی کی وجہ سے ممکن ہو پایاہے۔
انہوں نے کہا :’فوج جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔‘
جموں صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر فوجی کمانڈر نے کہاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں نے آپریشن کا دائرہ وسیع کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں ولیج ڈیفینس گارڈس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور انہیں جدید ہتھیار بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔
کشمیر میں حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوجی کمانڈر نے کہاکہ یونیفائیڈ ہیڈ کواٹر میٹنگ کے دوران ایک نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
