تازہ ترین
ویڈیو:میٹاڈار 200فٹ گہری کھائی میں جاگری ،22جاں بحق، 16 زخمی
خبراردو:
سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر سنیچر صبح کو اُس وقت سڑک کا المناک حادثہ رپیش آیا جب مسافروں سے بھری میٹاڈار بانہال سے رام بن کی طرف آرہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق میٹاڈار زیر نمبر JK19-1593سنیچر کی صبح رام بن کی طرف محو سفرتھی کہ اسی دوران کیلا موڈ رام بن کے مقام پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 200فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 22مسافر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 16مسافربری طرح زخمی ہوئے جن میں سے 11افراد کو نازک حالت میں جموں منتقل کردیاگیا۔
ویڈیو دیکھیں:
رام بن میں سڑک حادثے کے بعدہر سو صف ماتم بچھ گئی جس کے بعد فوج، پولیس، سیول انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جائے حادثے پر پہنچ کر یہاں بچاؤ کارروائی کا آغاز کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بانہال سے آرہی گاڑی جونہی سڑک حادثے کی نذر ہوئی تو گاڑی میں سوار مسافروں نے چیخ و پکار شروع کی جس کے نتیجے میں یہاں موجود لوگ جائے حادثہ کی جانب دوڑ پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی 200فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے جبکہ گاڑی میں سوار مسافر حادثے کی جگہ پر دور تک بکھر تے ہوئے دیکھے گئے۔ ضلع انتظامیہ رام بن نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد انتظامیہ نے بچاؤ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو یہاں روانہ کردیا جنہوں نے گاڑی پر رسائی حاصل کرکے ان میں پھنسے دیگر مسافروں کو باہر لایا ۔

انہوں نے بتایا کہ بچاؤ کارروائی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت عزیز خود انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ پر فوج، پولیس، سی آر پی ایف، ایس ڈی آر ایف، تحصیل دار سمیت مقامی رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران 20مسافر جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت مشکور احمد گیری ولد مرحوم محمد ایوب گیری ساکن بنکوٹ بانہال، محمد شفیع راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکن ڈولی گام بانہال، سنیل سنگھ والد رتن سنگھ ساکن ڈگڈول رام بن، محمد عرفان ولد محمد سلیمان ساکن پنتھیال رام بن، منظور احمد ولد احمد اللہ بٹ ساکن گگرارا اُخرہال، نعیم احمد ولد محمد یاسین گنائی ساکن مالیگام اُخرہال، رکھشندا دختر محمد رفیق وانی ساکنچنجلو بانہال، ریاض احمد خان ولد عبدالرشید خان ساکن ٹیٹھار بانہال، محمد اقبال شیخ ولد نور الدین شیخ ساکن چکا راج گڑھ، محمد رمضان وانی ولد ممہ جو وانی ساکن ڈولی گام بانہال، ریشما دختر اسماعیل گوجر ساکن امکوٹ بانہال، تنویر احمد بیگ ولد محمد افضل بیگ ساکن کسکوٹ بانہال، کاجل دیوی دختر تیرتھ سنگھ ساکن ماروگ رام بن، رحمت اللہ راتھر ولد عبدالغنی راتھر ساکن تانترے پورہ بانہال (ڈرائیور)، مدثر احمد میر ولد عبدالجبار میر ساکن بنکوٹ بانہال، محمد اقبال ولد فتح محمد ساکن تترسو رام بن، محمد یوسف کمہار ولد احمد اللہ کمہار ساکن درشپورہ اور اتکار ناتھ منگوترا ولد سریش منگوترا ساکن اُدھم پور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حادثے میں جو 16افراد زخمی ہوگئے ان میں عبدالقیوم ولد محمد سلطان ساکن دردائی رام سو، دمن دیب ولد اشوک سنگھ ساکن مارگ، ماجد احد ولد عبدالماجد ساکن النداس اُخرہال (کنڈیکٹر)، شبیر احمد بیگ ولد احمد بیگ ساکن لمبر بانہال، شوکت حسین ولد منظور حسین ساکن سانبہ، جعفر علی ولد عبدالعلی ساکن دنر نوگام بانہال، عبدالاحد ساکن زانی ہل بانہال، محمد شریف ولد شمس الدین ساکن واگن چمل واس، محمد اسماعیل ولد نظام الدین ساکن چمل واس، رابعہ دختر محمد رفیع ساکن سونہ وار ، محمد اقبال ولد فتح محمد ساکن کھاری، بشیر احمد ولد محروم میر ساکن چمل واس، راجیش کمار ولد ہربنس لعل ساکن رام سو، رئیس احمد تانترے ولد غلام رسول تانترے ساکن بنیگام اور محمد رفیع ولد حبیب اللہ ساکن چنجلو بانہال شامل ہیں۔اس کے علاوہ حادثے میں ایک مسافر کی شناخت ہنوز نامعلوم ہے۔ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے مسافروں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا جن میں 6زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن جبکہ 11زخمیوں کو نازک حالت میں جموں کے ہسپتال ائر لفٹ کیا گیا۔ KNS
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
