ہندوستان
اسمارٹ کلاس رومز کے ذریعے تعلیم کے معیار میں بہتری
نئی دہلی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلور نے ایس اے اے آر – سمیکشا سیریز آف سمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) کے تحت دو مطالعات کیے ہیں اور اسمارٹ کلاس رومز کے ذریعے تعلیم کے معیار میں بہتری اور ہندوستانی اسمارٹ شہروں میں مجرمانہ سرگرمیوں کے واقعات کا اصل وقت میں پتہ لگانے میں سدھار کی بات کہی گئی ہے۔ اس میں دو مطالعات میں شامل ہیں: کیااسمارٹ کلاس رومز کے ذریعہ تعلیم کے معیار کےتئیں ہندوستانی اسمارٹ شہروں میں بہتری آئی ہے
نومبر 2023 میں شروع کی گئی ایس اے اے آر – سمیکشا سیریز آف اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) کے تحت، ہندوستان کے انتیس (29) بڑے اداروں کی طرف سے مختلف موضوعات پر ہندوستانی اسمارٹ شہروں پر 50 قومی سطح کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلور نےکیا’’ ہندوستانی اسمارٹ شہروں میں بچوں کے لیے اسمارٹ کلاس رومز کے ذریعے تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے، جیسے کہ ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی، وغیرہ، اگر کوئی ہے تو‘‘ کے عنوان ے ایک مطالعہ شروع کیا تھا۔
قومی سطح کے مطالعے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ 71 شہروں نے 2,398 سرکاری اسکولوں میں 9,433 اسمارٹ کلاس روم تیار کیے ہیں۔ 2015-16 سے 2023-24 کے درمیان 19 شہروں کے اعداد و شمار کے مطابق ایس سی ایم کے ذریعے اسمارٹ کلاس رومز کا متعارف کیا جانامجموعی اندراج میں 22 فیصد اضافہ کا باعث بنا ہے۔ تجزیہ اجمیر(راجستھان)، نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) اور تماکورو (کرناٹک) میں شہروں کی سطح پر تفصیلی جائزہ کیا گیا۔ رپورٹ کے دیگر اہم نتائج میں درج ذیل شامل ہیں:
41 شہروں میں کل 7,809 بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ ڈیجیٹل لائبریریاں تیار کی گئی ہیں:
مطالعہ، رائے پور اور تماکورو جیسے شہروں میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے اہم اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔ اس نے ضروری تعلیمی وسائل فراہم کیے اور طلبہ کے لیے مسابقتی امتحان کی تیاریوں میں مددکی۔
III. اساتذہ کی تربیت نے اسمارٹ کلاس روم کی سہولیات کو استعمال کرنے کے لیے کام کرنے کےساز گارماحول اور ترجیح کو بہتر بنایا، جس میں سینئر سیکنڈری اساتذہ نےدوسروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کام کرنے کے ساز گار ماحول کو ظاہر کیا ہے ۔
اساتذہ عام طور پر اس خیال سے اتفاق کرتے ہیں کہ اسمارٹ کلاس روم اقدام سیکھنے کے تجربات اور ملک کے منتخب اسمارٹ شہروں میں طلباء کی حاضری کو بہتر بنا رہا ہے۔
سرکاری اسکولوں اور پبلک لائبریریوں (اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریریوں کی شکل میں) میں اسمارٹ حل متعارف کروانے سے معاشی طور پر کمزور طبقوں کے لیے اسمارٹ تعلیم تک رسائی کو آسان بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کو ویب لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ https://www.iimb.ac.in/node/13672
ہندوستانی اسمارٹ شہروں میں خاص طور سے خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات کا اصل وقت میں پتہ لگانے کا کیا اثر ہوا ہے؟
نومبر 2023 میں شروع کیئے گئے اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) کی ایس اے اے آر – سمیکشا سیریز کے تحت، ہندوستان کے انتیس (29) بڑے اداروں کے ذریعہ مختلف موضوعات پر ہندوستانی اسمارٹ شہروں پر 50 قومی سطح کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں، ’ہندوستانی اسمارٹ شہروں میں مجرمانہ سرگرمیوں خاص طور پر خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات کااصل وقت میں پتہ لگانے کا کیا اثر ہوا ہے‘ پر ایک مطالعہ؟ آئی آئی ایم بنگلور کی طرف سے شروع کیا گیا تھا۔یہ مطالعہ سیکورٹی اور نگرانی کے اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیتا ہے، ان میں حقیقی وقت میں واقعات کا پتہ لگانا، سی سی ٹی وی کیمرے،آئی او ٹی سے چلنے والے آلات اورشہروں میں خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جامع کمانڈ اور کنٹرول مراکز (آئی سی سی سیز کے ساتھ انہیںمربوط کرناشامل ہے ۔ قومی سطح کے مطالعہ میں اثرات کے ابتدائی تفصیلی جائزے کے لیے چنئی (تامل ناڈو)، ناگپور (مہاراشٹرا) اور تماکورو (کرناٹک) کے اسمارٹ شہروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ رپورٹ کے دیگر اہم نتائج میں درج ذیل شامل ہیں:
93 اسمارٹ شہروں میں، 59,802 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے اور ایمرجنسی کال باکسز نصب کیے گئے ہیں،آئی سی سی سیز کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم نے خواتین کے لیے محفوظ شہری ماحول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پولیس کی کارروائیوں کے ساتھ نگرانی کے نظام کو مربوط کیے جانے سے قومی سطح پر شواہد پر مبنی پولیسنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔
چنئی اور ٹوماکورو نے جدید نگرانی کے نظام سےفائدہ حاصل کیا، سیفٹی کیمروں کو آئی سی سی سیز کے ساتھ مربوط کر کے جرائم کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے اہم شواہد جمع کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی۔
III. ناگپور نے نگرانی کے اقدامات کے نفاذ کے بعد جرائم کی مجموعی شرح میں 14 فیصد کمی کی ہے۔
مستعد نگرانی کے نظام کے نفاذ نے مضبوط حفاظتی اقدامات والے علاقوں میں ہراساں کرنے، حملہ کرنے اور دیگر جرائم کے واقعات کو کم کیا ہے۔ ان تینوں شہروں میں خواتین نے عوامی مقامات پر زیادہ اعتماد کااظہار کیا ۔رپورٹ کو ویب لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ https://www.iimb.ac.in/node/13673-نئے شہری اقدامات کو دستاویزی شکل دینے اور تحقیق کی خاطر ماہرتعلیم اور حکومت کےدرمیان خلا کو پُر کرنے کےلیےSAAR’ (Smart Cities & Academia To Action & Research) کے نام سےمشن نے 2022 میں ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔
ایس اے اے آر پہل کے تحت، اسمارٹ سٹیز مشن نے ‘‘سمیکشا سیریز’’کے طور پر 50 اثرات سے معلق تحقیقی مطالعات کا آغاز کیا ہے۔ ہندوستان کے انتیس اعلیٰ اداروں نے یہ 50 امپیکٹ اسسمنٹ اسٹڈیز کی ہیں جن میں 6 آئی آئی ایمس، 8آئی آئی ٹیز، 3 ایس پی ایز اور 12 خصوصی تحقیقی ادارے شامل ہیں۔ مشن نے اس کو ڈیٹا پیش کیا اور ان اداروں کے برسر موقعہ دورے کی سہولت فراہم کی، تاکہ مطالعہ کو دستاویزی شکل دی جا سکے جو مستقبل کی شہری ترقی کی پالیسیوں کے لیے بنیاد ہو سکتی ہے۔
اسمارٹ شہروں سے متعلق مشن(ایس سی ایم) کو مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)، حکومت ہند نے 25 جون 2015 کو شروع کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد ایسے شہروں کو فروغ دینا ہے جو اہم بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں اور اس کے شہریوں کو ایک معقول معیار زندگی،ایک صاف ستھرا اور پائیدار ماحول اور ‘اسمارٹ’ سلوشنز فراہم کرتے ہیں ۔ اس مشن نے زمینی سطح پر کئی یکسر تبدیلی والےاور اختراعی پروجیکٹ شروع کیے ہیں ، جس سے یہ جدید ہندوستان میں سب سے مؤثر شہری تجربہ ہے۔
نومبر 2024 تک، ایس سی ایم کے تحت 91فیصدمنصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ایس ایس سی ایم کے تحت شہروں کی جانب سے رہائشیوں کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کئی منفرد، اختراعی اور ہوبہو منصوبے/ماڈل بروئے کار لائےگئے ہیں۔ مشن کی تکمیل کے قریب ہونے کے ساتھ، یہ ضروری ہے کہ جن منفرد حل پر کام شروع کیا گیا ہے ان کے اثرات سے متعلق جائزے کو دستاویزی شکل دی جائے۔
یو این آئی۔ م س-م ا
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
