کھیل
نتیش – سندر کی بدولت ہندوستان جدوجہد کے ٹریک پر
میلبورن، نتیش کمار ریڈی کی ناقابل شکست سنچری (105) اور واشنگٹن سندر (50) کے ساتھ مشکل وقت میں 127 رن کی بے مثال پارٹنرشپ کی مدد سے ہندوستان نے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو اپنی پہلی اننگ میں نو وکٹ پر 358 رنز بنالئے تھے۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روکے جانے کے وقت ریڈی کا ساتھ دینے کے لئے آخری وکٹ کے طورپر محمد سراج دو رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان اب بھی آسٹریلیا کے پہلی اننگ 474 رنز کے اسکور سے 109 رنز پیچھے ہے۔
آج کے کھیل کے پہلے سیشن میں رشبھ پنت (28) اور رویندر جڈیجہ (17) کا وکٹ گرنے کے بعد ہندوستان پرفالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا تھا، لیکن ایک سرے پر نظریں جما چکے ریڈی جنہوں نئے بلے باز سندر کے ساتھ مل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فالو آن کے خطرے سے باہر نکالا بلکہ کھیل کے دوسرے سیشن کو بغیر نقصان کے گزار کر مضبوط ارادوں کے ساتھ ٹیم کو جدوجہد کے ٹریک پر لاکر کھڑا کردیا۔
دونوں بلے بازوں نے چائے کے وقت تک ہندوستان کے اسکور بورڈ پرسات وکٹوں پر 326 رنز بنالئے تھے۔ اس کے بعد پہلے ہلکی بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ میچ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سندر نے اپنی نصف سنچری 162 گیندوں میں مکمل کی جس میں ان کا واحد چوکا شامل تھا۔ تاہم اس کے فوراً بعد سندر ناتھن لیون کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور آسٹریلیا کا اس جوڑی کو توڑنے کا میراتھن انتظار ختم ہو گیا۔ نئے بلے باز بمراہ (0) کو آؤٹ کرنے میں پیٹ کمنز کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ اس دوران نتیش نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری 171 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے مکمل کرلی۔
اس سے پہلے، ہندوستان نے آج اپنے کل کے اسکور پانچ وکٹ پر 164 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ہندوستان کو آج پہلا جھٹکا کھیل کے تیسرے اوور میں لگا جب ریشبھ پنت (28) اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر لیون کے ہاتھوں لپکے گئے۔ حالانکہ امپائر نے رشبھ کو شک کا فائدہ دیا لیکن آسٹریلیا کی طرف سے لیا گیا ریویو امپائر کو قبول کرنا پڑا۔ دوسرے سرے پر رویندرا جڈیجہ (17) نے چند اوورز تک جدوجہد کی لیکن وہ بھی نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دئے گئے۔ اس بار ہندوستان نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو چیلنج کیا لیکن اسے ریویو کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔
بعد میں واشنگٹن سندر کریز پر پہلے سے موجود نتیش کا ساتھ دینے آئے اور دونوں بلے بازوں نے کھانے کے وقفے اور چائے کے وقت تک کا وقت بغیر کسی نقصان کے نکال دیا۔
اس دوران نتیش نے 81 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
اس دوران آسٹریلیا نے خطرناک جوڑی کو توڑنے کے لیے باؤلرز کو تبدیل کرکے بہت سی کوششیں کیں اور 80 اوورز کے بعد نئی گیند سے بھی دونوں کو ڈرانے کی بھی کوشش کی لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر افراد نے ہفتہ کے روز قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی یومِ کھیل ہر سال 29 اگست کو میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہندوستانی ہاکی کے لیے ان کی خدمات نسلوں کے لیے آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر کی کھیل شخصیات نے اس موقع پر ایک صحت مند اور نظم و ضبط والی معاشرہ تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مزید تعاون اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کوچنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کی مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کئی سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا کہ قومی یومِ کھیل کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئی نسل کو لگن اور عزم کے ساتھ کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک اہم موقع ہے۔
دریں اثنا، اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور کھیلوں کی متعدد انجمنوں کی جانب سے کئی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
نئی تشکیل دی گئی جموں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
میسی کی شکست کے باوجود اسکالونی کو ٹیم پر فخر
نیویارک، ارجنٹینا کے مینیجر لیونل اسکالونی نے اعتراف کیا کہ اسپین ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، لیکن ہار کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
دفاعی چیمپئن نے اپنے پچھلے چاروں ناک آؤٹ میچوں میں سے ہر ایک کو جیتنے کے لیے آخری لمحات میں گول کیے تھے، لیکن نیو جرسی اسٹیڈیم میں ایک اور ڈرامائی کھیل سے بچنے میں ناکام رہے۔
میچ کے بعد اسکالونی نے کہا، “مجھے دکھ ہو رہا ہے۔ کوئی اس بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہے کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے، لیکن یہ اس کے لائق نہیں ہے۔ میں بس ان کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ایک بار پھر ہمیں فائنل میں لے گئے۔ وہ (اسپین) بہتر تھے، یہ سچ ہے، لیکن میرے کھلاڑیوں نے جو کچھ حاصل کیا، اس کی زبردست یادیں میرے پاس رہیں گی۔ ہم جیت میں عظیم ہیں اور ہار میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آج رات، ہم دکھاتے ہیں کہ ہم ہارنا جانتے ہیں۔
ہم ہار گئے اور ہم نے اسے قبول کر لیا۔”
یواین آئی۔الف الف
کھیل
طویل علالت کے بعد شہپور زادران انتقال کر گئے
نئی دہلی، افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زادران 39ویں سالگرہ سے ایک روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں نایاب بیماری ہیموفیگوسائٹک لمفوہسٹیوسائٹوسس (ایچ ایل ایچ) کے باعث زیر علاج تھے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی غمئی زادران نے کی، جو جنوری میں علاج کے لیے دہلی منتقل کیے جانے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھے۔ شہپور زادران ایچ ایل ایچ کی شدید نوعیت میں مبتلا تھے، جو ایک نایاب بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
2000 اور 2010 کی دہائی میں افغانستان کرکٹ کے عروج کے دوران شہپور زادران نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ چھ فٹ دو انچ قد کے شہپور زادران اپنے طویل رن اپ اور لہراتے بالوں کے ساتھ گیندبازی کے لیے مشہور تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں کرکٹ کی بنیاد مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ایک روزہ اور 36 ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 80 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔
2015 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2010 سے 2016 کے درمیان چار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے، جن میں نو میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں۔
شہپور زادران کی علالت کے دوران راشد خان، سابق کپتان اصغر افغان اور دیگر کئی نمایاں کرکٹرز مسلسل ان کے رابطے میں رہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہپور زادران نے اپنے پورے کریئر میں عزت، حوصلے اور فخر کے ساتھ افغانستان کرکٹ کی خدمت کی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بورڈ نے کہا کہ وہ نوجوان افغان کرکٹرز اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک تحریک تھے، جبکہ ان کی جرات، عزم اور کھیل سے محبت نے نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔
بیان میں شہپور زادران کے اہل خانہ، دوستوں، سابق ساتھیوں اور افغانستان کرکٹ برادری سے بھی گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
شہپور زادران افغانستان کے صوبہ لوگر میں پیدا ہوئے، تاہم جنگ کے باعث ان کا خاندان پشاور منتقل ہوگیا، جہاں انہوں نے نیاز اسٹیڈیم اور جمخانہ میں کرکٹ سیکھی۔ ابتدا میں وہ پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے اور شعیب اختر ان کے آئیڈیل تھے، لیکن بعد میں سابق کرکٹر اقبال سکندر کی ترغیب پر افغانستان واپس آ گئے۔
انہوں نے اگست 2009 میں نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ میچ سے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ون ڈے کریئر کی بہترین بولنگ رہی۔ فروری 2010 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا، جبکہ اس فارمیٹ میں ان کی بہترین بولنگ 2018 میں دہرادون میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 رنز دے کر 3 وکٹیں تھی۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا6 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ملک کو درپیش ’’بہت سے مسائل‘‘ کا اعتراف، امریکہ کے ساتھ معاہدہ جنگ سے نکلنے کا بہترین راستہ
-
جموں و کشمیر1 week agoای او ڈبلیو کشمیر نے فرضی ملازمت فراڈ کیس میں عادی مجرم کے خلاف فردِ جرم عائد کردی
-
ہندوستان5 days agoہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی
-
ہندوستان5 days agoذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
-
دنیا7 days agoایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ
-
دنیا6 days agoنئی اقتصادی پابندیوں سے قبل ایران ’’مکمل طور پر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے‘‘:ٹرمپ کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر1 week agoدہشت گردی کے معاملے میں این آئی اے کی کشمیر کے کئی اضلاع میں چھاپہ مار کارروائی
-
ہندوستان4 days agoتہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے
