ہندوستان
دہلی کے لوگوں پر دس سال سے ‘ آپ۔ دا ‘ چھایا ہوا ہے: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ) کی حکومت کو قومی راجدھانی کے لوگوں کے لئے بڑا ’’ آپ دا ‘‘ ( ڈیزاسٹر ) قرار دیتے ہوئے کہا کہ انا ہزارے کو آگے کر کے کٹر بے ایمان لوگوں نے کھلے عام گھوٹالے اور کرپشن کی اور اس کا جشن بھی منایا شمالی دہلی کے اشوک وہار میں رام لیلا میدان میں کچی بستیوں میں رہنے والے غریبوں کے لیے ‘سوابھیمان اپارٹمنٹ’ کا افتتاح کرنے کے بعد دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل جمعہ کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے یہ طنز کیا۔
وزیر اعظم نے کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ انہیں ہر حال میں مستقل مکان ملیں گے۔ آج نہ ملے تو کل ضرور ملے گا۔
وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت سے نئے امکانات لے کر آ رہا ہے۔ دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے کی طرف ہمارا سفر اس سال تیز ہونے والا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سیاسی اور معاشی استحکام کی علامت بن چکا ہے، ہندوستان کا یہ کردار 2025 میں مزید مضبوط ہوگا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ یہ سال دنیا میں ہندوستان کی بین الاقوامی امیج کو مضبوط کرنے، ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے، نئے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ میں نوجوانوں کے روزگار کو فروغ دینے اور زراعت کے شعبے میں نئے ریکارڈ بنانے کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہمارے منتر کو نئی بلندیاں دے گا اور زندگی کی آسانی اور معیار میں اضافہ کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا “میں خاص طور پر ان ساتھیوں، ان ماؤں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جن کی نئی زندگی ایک طرح سے شروع ہو رہی ہے۔ کچی بستی کی بجائے مستقل گھر، ہمارا اپنا گھر… یہ ایک نئی شروعات ہے۔ جن کو یہ گھر ملے ہیں، یہ عزت نفس کا گھر ہے، یہ وقار کا گھر ہے، یہ نئی امیدوں اور نئے خوابوں کا گھر ہے۔ میں یہاں آپ سب کی خوشی میں آپ کے جشن کا حصہ بننے آیا ہوں۔ ‘سوابھیمان اپارٹمنٹس’ غریبوں کی عزت نفس اور وقار میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ ان گھروں کے مالک دہلی کے مختلف مقامات کے لوگ ہو سکتے ہیں، لیکن یہ سب میرے خاندان کے افراد ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ آج پورا ملک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی تعمیر میں مصروف ہے۔ ہم اس عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ میں ملک کے ہر شہری کے پاس مستقل مکان ہونا چاہیے۔ اس قرارداد میں دہلی کا بڑا رول ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کچی آبادیوں کی جگہ مستقل مکانات بنانے کی مہم شروع کی ہے ۔‘‘
انہوں نے کہا “ملک اچھی طرح جانتا ہے کہ مودی نے کبھی اپنے لیے گھر نہیں بنایا، لیکن گزشتہ 10 برسوں میں انہوں نے چار کروڑ سے زیادہ لوگوں کے خواب پورے کیے ہیں۔ میں بھی شیش محل بنا سکتا تھا، لیکن میرے لیے یہ خواب تھا کہ میرے ہم وطنوں کو مستقل گھر ملیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جب بھی آپ کچی آبادیوں سے بات کریں اور ملیں تو میری طرف سے انہیں یقین دلائیں کہ آج نہیں تو کل انہیں پکے مکان ضرور ملیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان بنانے میں ہمارے شہروں کا بڑا رول ہے۔ جہاں دور دور سے لوگ خواب لے کر آتے ہیں اور بڑے خلوص کے ساتھ ان خوابوں کو پورا کرنے میں اپنی زندگی گزار دیتے ہیں۔ اس لیے مرکز کی بی جے پی حکومت شہروں میں رہنے والے ہر خاندان کو معیاری زندگی فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
دہلی میں آپ کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا “پچھلے 10 برسوں سے، دہلی کو ایک ’’بڑی آپ ۔ دا ‘‘ حکومت نے گھیر رکھا ہے۔ انا ہزارے جی کو سامنے رکھ کر کچھ کٹر بے ایمان لوگوں نے دہلی کو ‘آپ کے ڈیزاسٹر ‘ میں دھکیل دیا۔ شراب کی دکانوں میں گھوٹالہ، بچوں کے اسکولوں میں گھوٹالہ، غریبوں کے علاج میں گھوٹالہ، بھرتی کے نام پر گھوٹالہ… یہ لوگ دہلی کی ترقی کی باتیں کرتے تھے، لیکن ان لوگوں نے ‘آپ- ڈیزاسٹر ‘ بن کر دہلی پر حملہ کیا ہے۔ یہ لوگ کھلم کھلا کرپشن میں ملوث ہیں اور اس کا جشن بھی مناتے ہیں۔ یہ چوری کے سوا کچھ نہیں کرے اور اس کے اوپر بدتمیزی بھی کرتے ہیں ۔‘‘
انہوں نے کہا ‘دہلی کے لوگوں نے آپ کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے۔ دہلی کے ووٹر دہلی کو ’’ آپ ۔ دا ‘‘ سے آزاد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں اب ہم اسے برداشت نہیں کریں گے، ہم اسے بدل دیں گے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا “میں ‘آیوشمان بھارت’ اسکیم کے فوائد دینا چاہتا ہوں جو دہلی کے لوگوں کو مفت علاج فراہم کرتی ہے۔ آآ آپ دا ‘‘ حکومت کو دہلی کے لوگوں سے بڑی دشمنی ہے۔ آیوشمان اسکیم پورے ملک میں نافذ ہے، لیکن دہلی کی حکومت اس اسکیم کو یہاں (دہلی میں ) نافذ نہیں ہونے دے رہی ہے۔ اس کا نقصان دہلی کے لوگوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کا ہر شخص جمنا کی حالت دیکھ سکتا ہے۔ ان کی (آپ) کی بے شرمی دیکھو، یہ کیسی ‘ آپ۔ دا ‘ ہے، وہ کہتے ہیں کہ جمنا کی صفائی کرنے سے انہیں ووٹ نہیں ملے گا، کیا آپ جمنا کو ایسے ہی چھوڑ دیں گے؟ یہ آپ کو ووٹ نہیں دیتا؟ اس ‘آپ-دا’ نے دہلی کے لوگوں کی زندگی ٹینکر مافیا کے ہاتھ میں دے دی ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ہندستان سے اولمپک کے مختلف شعبوں میں اپنی شرکت کو وسعت دینے اور 2036 کے اولمپکس کے لیے ایتھلیٹوں کی تیاری فوری طور پر شروع کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کھیل کا وژن صرف تمغے جیتنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ وکست بھارت کی تعمیر میں کھیلوں اور نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ایک بڑے مشن کا حصہ ہے۔
کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کھیلوں، نوجوانوں کی قیادت، فٹنس، شہری ذمہ داری اور قومی تعمیر پر ملک گیر بحث کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔
کھیلوں کے قومی دن 2026ء کی تقریبات کے حصے کے طور پر ‘میرا یووا بھارت'(مائی بھارت ) کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ہندستان کے کھیلوں کے سفر سے جڑنے، اپنی امنگوں کا اشتراک کرنے اور ملک کے نوجوانوں اور کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ہر ضلع کے دو کالجوں کے طلبہ کی شرکت کے ساتھ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے یومِ آزادی کے خطاب کے دوران ہندستان کے وسیع تر کھیلوں کے وژن کو اجاگر کیا تھا۔
انہوں نے کہا، “جب میں کھیلوں کے بارے میں بات کرتا ہوں تو یہ صرف تمغے جیتنے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر میں ہندستان کی کھیل کی صلاحیت اور نوجوانوں کی طاقت کو ایک ساتھ لانے کی مہم ہے۔”
بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ شعبوں میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک نے تاریخی طور پر اولمپکس میں شامل تقریباً نصف مقابلوں میں حصہ نہیں لیا ہے۔
انہوں نے کہا، “دوسرے ممالک ان کھیلوں میں تمغے جیتتے ہیں جن میں ہم حصہ بھی نہیں لیتے ہیں۔ اگر ہم اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کھیلوں میں بھی بہترین کارکردگی حاصل کرنی ہوگی۔”
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اولمپک کے متعدد شعبوں میں ہندستان کی عدم موجودگی نے ملک کے لیے تمغوں کی دوڑ میں مقابلہ کرنے کے مواقع کو محدود کر دیا ہے اور انہوں نے ملک کے کھیلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے منظم کوششوں کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، “اولمپکس میں شامل مختلف کھیلوں میں سے ہندستانی ٹیمیں تقریباً نصف میں حصہ نہیں لیتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم تمغوں کی بڑی تعداد کے لیے مقابلہ بھی نہیں کرتے۔ یہ دہائیوں سے جاری ہے۔”
جاری ۔ یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
