جموں و کشمیر
بین ریاستی منشیات سمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش، دلی اور اتر پردیش سے دو منشیات فروش گرفتار: سری نگر پولیس
سری نگر، سری نگر پولیس نے ایک بین ریاستی منشیات سمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے دلی اور اتر پردیش سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے سیکشن 8/22-29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 136/2024 کے ایک کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پر دہ فاش کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘بینک ٹرانزیکشنز اور کمیونیکیشن ریکارڈ سمیت تفتیش کے شواہد کی بنیاد پر بریلی اتر پردیش سے راجو گپتا اور بھجن پورہ دہلی سے محمد ابرار نامی دو اہم منشیات فروشوں کی شناخت مقامی منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرنے کے بڑے ذرائع کے طور پر کی گئی’۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس پوسٹ نورباغ کے ایس آئی امن دیپ سنگھ کی قیادت میں سری نگر پولیس کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے 10 دنوں کے دوران اتر پردیش اور دہلی میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیا۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ راجیو گپتا کو 23 جنوری 2025 کو بریلی میں جبکہ محمد ابرار کو 24 جنوری 2025 کو بھجن پور میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا گیا اور ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد دونوں اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔
بیان کے مطابق غازی آباد کے لونی میں ملزم سے منسلک ایک مشتبہ کورئیر پارسل کی شناخت کی گئی ہے اور عدالت کی منظوری سے اسے بازیافت کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ممکنہ اٹیچمنٹ کے لیے ملزم کے مالی لین دین اور جائیدادوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ معاملہ 8 نومبر 2024 کو تربل چوک، سری نگر میں معمول کی پولیس ناکہ چیکنگ کے دوران شروع ہوا جب ایک موٹر سائیکل کو روکا گیا جس کے نتیجے میں اعزاز احمد گنائی (اتھواجن پانتھہ چوک)، اویس احمد گوجری (براڑی پورہ) اور میر رومان (علی مسجد عیدگاہ) نامی 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے کوڈین فاسفیٹ کی 140 بوتلیں، 38 ہزار 5 سو 30 روپیے منشیات کی مشتبہ رقم، 3 موبائل فون اور ایک ڈرون کیمرہ ضبط کیا جو مبینہ طور پر منشیات کے خریداروں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے گذشتہ روابط نے پولیس کو دہلی اوراتر پردیش کے مذکورہ 2 منشیات فروشوں تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں اور ضبطیاں متوقع ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سری نگر پولیس منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور معاشرے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoحوثیوں کے باب المندب میں بحری جہاز پر حملے میں 6 افراد ہلاک، یمنی حکومت کا دعویٰ
