جموں و کشمیر
جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں بارش کی 80 فیصد کمی صرف 42 فیصد رہ گئی
سری نگر، موجودہ موسمی صورتحال سے جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں بارش کی کمی کے منظر نامے میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں جنوری اور فروری کے دوران بارش کی 80 فیصد کمی 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 سے 28 فروری تک گلمرگ میں 113 سینٹی میٹر جبکہ سونہ مرگ میں 75 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔
اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بالترتیب 70 سے 90 اور 60 سے 90 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمے کے مطابق 26 سے 28 فروری تک جموں وکشمیر اور لداخ میں 78.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہے جو معمول کی15.5 ملی کی بارش سے 407 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔سری نگر میں ان تین دنوں کے دوران 30.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 13.6 ملی میٹر کی بارش سے 123 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اس دوران31.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 11 ملی میٹر بارش سے 183 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گاندربل ضلع میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کی9.5 ملی میٹر بارش سے 511 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں 26 سے 28 فروری تک 79.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی22.8 ملی میٹر کی بارش سے248 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
بارہمولہ ضلع میں اس دوران 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 17 ملی میٹر بارش سے347 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں 81.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 13.5 ملی میٹر کی بارش سے 503 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 26 سے 28 فروری تک 49.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 13.3 ملی میٹر بارش سے273 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں اس دوران 60 ملی میٹرا بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 21.8 ملی میٹر بارش سے 175 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ میں ان تین دنوں کے دوران 31.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.7 ملی میٹر کی بارش سے 312 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیاں میں 26.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی14.2 ملی میٹر بارش سے 89 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
صوبہ جموں کے ضلع جموں میں 26 سے 28 فروری تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.7 ملی میٹر بارش سے680 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع ڈوڈہ میں اس دوران 64.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی19.7 ملی میٹر بارش سے228 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع کٹھوعہ میں 74.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی20.4 ملی میٹر بارش سے 264 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع کشتواڑ میں ان تین دنوں کے دوران 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 19.7 ملی میٹر بارش سے 347 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع پونچھ میں اس دوران 90.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.6 ملی میٹر بارش سے1091 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع راجوری میں 26 سے 28 فروری تک 83 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 7.7 ملی میٹر بارش سے977 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران ضلع رام بن میں 173.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 25 ملی میٹر بارش سے 593 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
ضلع ریاسی میں ان تین دنوں کے دوران 98.6 ملی میٹرا بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی14.8 ملی میٹر بارش سے 566 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں اس دوران 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی4.2 ملی میٹرا بارش سے 1400 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع اودھم پور میں 151.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی7.6 ملی میٹر بارش سے 1891 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں 26 سے 28 فروری تک 32.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی0.2 ملی میٹر سے16200 فیصد زیارہ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ ضلع لیہہ میں اس دوران 8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی0.5 ملی میٹرٓ بارش سے1560 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں جنوری سے فروری تک 131.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول کی 225.4 ملی میٹر بارش سے 42 فیصد کم ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وادی میں موجودہ موسمی صورتحال سے بارشوں کی 80 فیصد کمی اب صرف 65 فیصد رہ گئی ہے۔دریں اثنا وادی میں وسیع پیمانے پر برف و باراں سے لوگوں خاص طور پر کسانوں کے دل باغ باغ ہوئے ہیں۔خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی میں کئی چشمے سوکھ گئے تھے وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں تاہم موجودہ موسمی صورتحال سے جہاں وادی کے ندلی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے وہیں کھیت کھلیانوں اور پیڑ پودوں میں تر و تازگی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی تھی۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoحوثیوں کے باب المندب میں بحری جہاز پر حملے میں 6 افراد ہلاک، یمنی حکومت کا دعویٰ
