جموں و کشمیر
بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور یوٹیلیٹی اخراجات کا بوجھ کم آمدنی والے شہریوں پر پڑے گا:سجاد لون
جموں،جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور ہندواڑہ کے ایم ایل اے سجاد لون نے حالیہ پیش کیے گئے جموں و کشمیر کے بجٹ پر سخت تنقید کی اور اسے ایک سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔
اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے، سجاد لون نے کہا کہ بجٹ سازی ایک پیچیدہ اور حکمتِ عملی پر مبنی عمل ہے جو عموماً تجربہ کار افسران کی نگرانی میں ہوتا ہے، مگر اس بجٹ کی اقتصادی پائیداری پر شدید سوالات اٹھتے ہیں۔
سیاسی پہلووں پر تبصرہ کرتے ہوئے، سجاد لون نے کہا کہ جب میں اس بجٹ کو سیاسی تناظر میں پرکھتا ہوں، تو یہ ‘نیا کشمیر’ کے اسی بیانیے کی گونج معلوم ہوتا ہے جسے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی نے 5 اگست 2019 کے بعد سے جارحانہ طور پر فروغ دیا ہے۔
انہوں نے حکومت کے طرزِ عمل میں تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ اسکیمیں اور پالیسیاں ہیں جن پر ماضی میں تنقید کی گئی تھی لیکن اب انہیں انقلابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جن چیزوں کو پچھلے پانچ سالوں میں مسترد کیا گیا تھا، آج انہیں سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ این سی اور بی جے پی، دونوں وزیر اعظم مودی کی تعریف میں سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں، جس سے یہ سمجھنا مشکل ہو گیا ہے کہ کون زیادہ پرجوش حمایت کر رہا ہے۔
ماضی کے وعدوں کی ناکامی کو اجاگر کرنے کے لیے، سجاد لون نے اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کا انتخابی منشور پیش کیا اور اس کے وعدے بلند آواز میں پڑھے، جن میں 200 یونٹ بجلی مفت، روزگار کے مواقع اور سماجی فلاح و بہبود کی اسکیمیں شامل تھیں، مگر یہ سب ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں اس منشور کو بطور ثبوت پیش کروں، جیسا کہ عدالت میں کیا جاتا ہے، تو یہ واضح ہو جائے گا کہ مفت بجلی کے یونٹس کو صرف اے اے وائی (انتودیہ انا یوجنا) مستفیدین تک محدود کرنے کا کوئی ذکر نہیں تھا، بلکہ یہ وعدہ بلاشرط تھا۔
مالیاتی تجزیے کی بنیاد پر اپنی دلیل کو مضبوط کرتے ہوئے، سجاد لون نے ان وعدوں کو پورا کرنے کے لیے درکار بھاری اخراجات کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے وعدے پورے کرنے کے لیے صرف ایک لاکھ نوکریوں پر 3,000 کروڑ روپے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مستقلی کے لیے 2,200 کروڑ، ہر گھر کو 12 گیس سلنڈر فراہم کرنے کے لیے 760 کروڑ اور ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے نفاذ کے لیے 1,000 کروڑ درکار ہوں گے۔
دیگر اخراجات شامل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مجموعی لاگت سالانہ 12,000 کروڑ روپے اور پانچ سال میں 60,000 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔ مزید یہ کہ بجٹ میں بجلی کے بلوں کی یکمشت ادائیگی، کسانوں کے قرضوں پر سبسڈی، تحفظاتی پارکس کا قیام، دواوں کے درختوں کی شجرکاری اور چھ ‘ڈریم ڈیسٹینیشنز’ بنانے کے اعلانات بھی شامل ہیں، جس سے یہ لاگت تقریباً 65,000 کروڑ تک پہنچ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا سوال بہت واضح ہے—اس کے لیے مالی وسائل کہاں سے آئیں گےمیں چیلنج کرتا ہوں کہ اس کے معاشی جواز کو ثابت کریں۔
سجاد لون نے بجٹ میں سرمائے کے اخراجات کے اعداد و شمار پر سوال اٹھاتے ہوئے تضادات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ 2025-26 کے لیے سرمائے کے اخراجات کا تخمینہ 32,000 کروڑ ہے، جب کہ 2024-25 کے لیے یہ 36,000 کروڑ تھا، جو بعد میں گھٹ کر 32,000 کروڑ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اگر نظر ِ ثانی شدہ تخمینہ ابتدائی تخمینے سے کم ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت کے پاس زیادہ اخراجات سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اگر مجموعی سطح پر اخراجات کم ہو رہے ہیں، تو یہ شعبہ جاتی سطح پر کیسے بڑھ سکتے ہیں؟ یہ اعداد و شمار آپس میں میل نہیں کھاتے۔
آمدنی کے ذرائع پر بات کرتے ہوئے، سجاد لون نے اثاثہ جات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مونیٹائزیشن پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اثاثہ جات کی مونیٹائزیشن کی شرح 2024-25 میں 1% سے بڑھا کر 7% کر دی گئی ہے۔ کون سے اثاثے بیچے جا رہے ہیں؟ یہ ایوان جاننے کا حق رکھتا ہے، کیونکہ بجٹ کا 7% ایک بہت بڑی رقم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1% ٹیکس میں اضافے سے عام شہریوں پر 1,000 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اور اس کا سب سے زیادہ اثر نچلی 30% آبادی پر پڑے گا۔
حکومت کی طرف سے اے اے وائی مستفیدین کو مفت بجلی فراہم کرنے کے وعدے پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے، سجاد لون نے کہا کہ یہ مرکز ی سکیم ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
