جموں و کشمیر
سری نگر میں بنیاد پرست سوشل میڈیا صارف گرفتار: سی آئی کے
سری نگر، کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے منگل کو کہا کہ انہوں نے وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے شالیمار علاقے سے ایک بنیاد پرست سوشل میڈیا صارف کو گرفتار کیا ہے۔
سی آئی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس پر کام کرتے ہوئے اور سوشل میڈیا کی نگرانی کے دوران سی آئی کے کی ایک ٹیم نے کامیابی کے ساتھ فیس بک پر ایک بنیاد پرست سوشل میڈیا ہینڈل ‘شیڈی کشمیر ڈرائی فروٹس’ چلانے والے ایک فرد کی شناخت کی اور اسے گرفتار کر لیا جو اس ہینڈل کا استعمال امن کو خراب کرنے کے ارادے سے انتہا پسندانہ مواد پھیلانے کے لیے کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا, ‘ آن لائن سرگرمی کے بارے میں معلومات موصول ہونے پر فوری طور پر تحقیقات شروع کی گئیں اوراس دوران اس کو چلانے والے مشتبہ شخص کی شناخت شوکت احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار، ساکن دودھ محلہ شالیمار سری نگر کے طور پر کی گئی’۔
ان کا کہنا ہے، ‘سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والا شوکت احمد ڈار دہشت گردی، دہشت گرد کمانڈروں کی تعریف کرنے اور نوجوان ذہنوں میں ملک دشمن جذبات کو بھڑکانے کے لیے سرگرم مواد پوسٹ کرنے اور شیئر کرنے میں مصروف پایا گیا’۔
موصوف ترجمان نے کہا، ‘مشتبہ شخص کا سراغ لگانے کی کوششوں میں اس کی مسلسل نقل و حرکت اور مقام کی تبدیلی کی وجہ سے ابتدائی طور پر رکاوٹیں آئیں تاہم، اسے اس کے الیکٹرانک ڈیوائس سمیت پکڑنے کے لیے زمینی سطح پر ایک مربوط حکمت عملی پر کام کیا گیا’۔
انہوں نے کہا، ‘ ڈیجیٹل آلات کے ابتدائی معائنے میں انتہا پسندانہ فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی کا انکشاف ہوا جس میں مجرمانہ مواد اور مہلوک دہشت گرد کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ویڈیو اور دیگر انتہا پسندانہ پروپیگنڈا بھی شامل ہے’۔
ان کا کہنا ہے، ‘ یہ اجاگر کرنا بہت ضروری ہے کہ شوکت احمد ڈار کی بنیاد پرست سرگرمیوں کی ایک تاریخ رہی ہے اس سے قبل اس کو 2019 میں سری نگر کے ہارون پولیس اسٹیشن نے پتھراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا علاوہ ازیں 2022 میں اس کو سائبر پولیس اسٹیشن سری نگر نے بنیاد پرست مواد کی آن لائن نشریات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا تھا’۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی درخواست پر تمام سوشل میڈیا سروس فراہم کرنے والوں نے خاص طور پر جموں و کشمیر میں بنیاد پرست پروپیگنڈے کی نگرانی کے لیے خصوصی یونٹ قائم کیے ہیں اور ان کے مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے اس طرح کی کوئی بھی بنیاد پرست سرگرمی جیسے ہی نظر آتی ہے اس کی اطلاع سیکورٹی ایجنسیوں کو دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی یہ مشترکہ کارروائیاں سوشل میڈیا کمپنیوں کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹس کے ساتھ مل کر بہت سے بنیاد پرست ماڈیولز کا قلع قمع کرنے اور ممکنہ دہشت گردوں کی نشاندہی کرنے میں ذمہ دار ہیں۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
