جموں و کشمیر
اسپیکر کا بحث کی اجازت دینے سے صاف انکار یہ معاملہ زیر سماعت ہے کیونکہ اسے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے:عبدالرحیم راتھر
سری نگر:جے کے این ا یس : وقف (ترمیمی) ایکٹ2025 پر بحث کےلئے وقفہ سوالات کو ملتوی کرنے سے انکار پرشورشرابے کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی کی کارروائی پیر کو اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے15 منٹ کےلئے ملتوی کردی،اور دوبارہ اسمبلی میں شورشرابہ ،نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی ہونے کے بعد اسپیکر نے دوسری مرتبہ ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا۔ اسپیکر نے وقف (ترمیمی) بل پر بحث کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کو ملتوی کیا گیا ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح جیسے ہی ایوان کا اجلاس شروع ہوا،ممبراسمبلی نذیر گریزی اورممبراسمبلی تنویر صادق کی قیادت میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے اراکین نے وقف قانون پر بحث کےلئے وقفہ سوالات کو ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی، جس کے لیے9 اراکین، جن کا تعلق این سی، کانگریس اور چند آزاد اراکین تھا، نے اسپیکر کو نوٹس دیا تھا۔اس اقدام کی بی جے پی ارکان نے مخالفت کی، جس کی قیادت قائد ایوان سنیل شرما کر رہے تھے، چاروں طرف سے شورشرابہ شروع ہوا، جو2منٹ سے زیادہ تک جاری رہا۔اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کے قاعدہ58 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ2025 ،اعلیٰ ترین عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے التوا ءکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوان میں التوا ءکی اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ معاملہ زیر سماعت ہے۔ا سپیکر نے تحریک التواءکو مسترد کرنے کےلئےرولز56 اور 58 کا حوالہ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قاعدہ 58 کے ذیلی قاعدہ 7 کے تحت جو معاملات زیر سماعت ہیں ان پر ایوان میں بحث نہیں کی جا سکتی۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے کیونکہ اسے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔پی ڈی پی کے وحید پرہ نے دلیل دی کہ اس معاملے پر تمل ناڈو اسمبلی میں بحث ہوئی ہے۔ اس کے جواب میں ا سپیکرعبدالرحیم راتھر نے کہا کہ جب تمل ناڈو اسمبلی میں اس پر بحث ہوئی تو یہ زیر سماعت نہیں تھی، اس لیے تحریکیں مسترد کر دی گئیں۔اس کے بعدنیشنل کانفرنس ، کانگریس، پی ڈی پی، اور آزاد ارکان نے ایوان کے ویل پر دھاوا بول دیا اور ”وقف بل نامنظور“ جیسے نعرے لگائے۔نیشنل کانفرنس کے تنویر صادق نے مطالبہ کیا کہاکہ مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر میں وقف بل پر بحث ہونی چاہئے، اگر مرکز کی طرف سے لائے گئے جی ایس ٹی قانون پر جموں و کشمیر اسمبلی میں بحث ہوئی تو وقف بل پر بحث کیوں نہیں ہو سکتی۔اسپیکرکے دوٹوک انکار نے نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی کے ارکان کے احتجاج کو جنم دیا، جنہوں نے ملتوی کرنے پر اصرار کیا اور ایوان کے چاہ کی طرف بڑھ گئے۔ لیکن مارشلز نے انہیں پوڈیم تک پہنچنے سے روک دیا۔جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کی کارروائی کو دو بار ملتوی کردیا جب نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی نے وقف (ترمیمی) بل2025 پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔12 دن کے بعد ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی این سی قانون ساز پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ وقف (ترمیمی) بل 2025 پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے۔جب این سی ممبران اسمبلی نے ایوان کے کنویں میں احتجاج جاری رکھا، کاغذات پھاڑ دیے، سیاہ بیج لہرائے، اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔بعد ازاں جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو این سی ارکان اسمبلی نے بی جے پی مخالف نعروں کے درمیان احتجاج جاری رکھا۔وقف بل نہ منظور، کالا قانون واپس لو، بی جے پی ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے ٹریڑری بنچوں سے نیشنل کانفرنس کے اراکین نے اسمبلی کی چاہ میں گھسنے کی کوشش کی، لیکن مارشلوں نے انہیں پوڈیم تک پہنچنے سے روک دیا۔اسپیکرنے پھر قواعد کا حوالہ دیکر وقف (ترمیمی) بل پر بحث کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
