جموں و کشمیر
سرحدی ضلع راجوری کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی شبانہ کوشش ناکام فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایکJCO ہلاک دہشت گردممکنہ طور پر واپس بھاگ گئے،پورے علاقے تلاشی کارروائی جاری:دفاعی حکام جاں بحق جونیئرکمیشنڈ آفیسرکلدیپ چندکوجنرل آفیسر کمانڈنگ اور دوسرے افسروںکاخراج
سری نگر :جے کے این ایس : صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول اکھنورسیکٹرکے کیری بٹھل علاقے میں سرحدپار دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا جبکہ اس دوران فائرنگ میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر شدید زخمی ہوگیا تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حکام نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ کیری بھٹل کے علاقے میں شدید فائرنگ کے بعد دہشت گرد واپس پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر علاقے میں چلے گئے ،تاہم اس پورے علاقے میں مزید کمک طلب کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سیکورٹی حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ الرٹ فوجیوں نے جمعہ کو رات دیر گئے سرحدی ضلع راجوری میں اکھنورسیکٹرکے کیری بھٹل علاقے میں ایک اگلی سرحدی چوکی کے نزدیک ایک ندی کے قریب بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو پکڑا، اور انہیں للکارا، جسکے نتیجے میں ایک شدید گولی باری ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فوج کی 9پنجاب ریجمنٹ سے وابستہ وبیدار کلدیپ چند زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔فوج نے بتایا کہ جاں بحق افسر، 9پنجاب کا صوبیدار کلدیپ چند، ہماچل پردیش کا رہنے والا تھا۔
حکام نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ کیری بھٹل کے علاقے میں شدید فائرنگ کے بعد دہشت گرد واپس پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر علاقے میں چلے گئے ،تاہم اس پورے علاقے میں مزید کمک طلب کرکے تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔حکام نے مزید کہا کہ کمک کی تعیناتی کےساتھ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور آخری اطلاعات موصول ہونے پر تلاشی مہم جاری تھی۔جموں میں واقع وائٹ نائٹ کور، جسے16ویں کور بھی کہا جاتا ہے، نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ جی او سی (جنرل آفیسر کمانڈنگ) وائٹ نائٹ کور (لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا) اور تمام رینک 9 پنجاب کے بہادر سب کلدیپ چند کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،جس نے جمعہ کورات12 بجے سندربنی کے کیری بٹل علاقے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کے خلاف کارروائی کی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائٹ کورنے کہاکہ فوجی جوانوںکی ٹیم کی بہادری اور سب کلدیپ کی حتمی قربانی نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔انہوںنے کہاکہ ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ اسی علاقے میں 11 فروری کو دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک کیپٹن سمیت 2فوجی اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔تازہ ترین واقعہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کے دو دن بعد ہوا ہے جس میں سرحدی انتظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔سرحد پار سے فائرنگ کے تقریباً ایک درجن واقعات، اور ایک آئی ای ڈی حملے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں فروری کے بعد سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ فوج نے سرحد پار سے دہشت گردی کی سرگرمیوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اپنے ہم منصبوں سے شدید احتجاج درج کرایا۔بھارت اور پاکستان نے 25 فروری 2021 کو جنگ بندی کے معاہدے کی تجدید کے بعد لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نایاب ہو گئیں۔5 اپریل کو، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے یہاں آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک پاکستانی دراندازی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بعد میں اس واقعے پر رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
