جموں و کشمیر
ہلاکت خیز پہلگام دہشت گردانہ حملے کے 2روز بعد وزیراعظم کاحملہ آوروں کو سخت پیغام
صرف عام شہریوں پر حملہ نہیں بلکہ ملک کی رُوح پرحملہ
ہندوستان ہر دہشت گرد اور اُن کے پشت پناہوں کی شناخت کرکے اُنھیں سزا دے گا: مودی
سری نگر: جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کی مضافاتی وادی بائسیران میں منگل کو ہوئے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں 25سیاحوں اور ایک کشمیری کی ہلاکت کے2 دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سخت پیغام دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ بھارت ہر دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان ہر دہشت گرد اور ان کے حمایتیوں کی شناخت کرے گا، ان کا سراغ لگائے گا اور سزا دے گا جو پہلگام حملے کے پیچھے ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق جمعرات کو بہارکے مدھوبنی علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے دہشت گردوں کا زمین کے آخر تک پیچھا کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا جب تک اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ ہندوستان ہر دہشت گرد اور ان کے پشت پناہوں کی شناخت کرے گا، ان کا سراغ لگائے گا اور سزا دے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ صرف عام شہریوں پر حملہ نہیں تھا بلکہ ملک کی روح پر کاری ضرب ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ملک کی روح پر حملہ ہے، نہ صرف غیر مسلح سیاحوں پر۔وزیر اعظم نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت زخمیوں کی طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس واقعہ سے ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ کشمیر کے واقعے پر پوری قوم غمزدہ ہے، ہندوستان بھر کے لوگ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، دکھ سب کے ساتھ ہیں۔کسی بھی ملک کا براہ راست نام لیے بغیر وزیراعظم مودی نے حملہ کرنے والوں کو سخت انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا اور جنہوں نے ان کی مدد کی، انہیں ایسا جواب دیا جائے گا جس کا انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ دہشت گردی سے ہندوستان کا جذبہ کبھی نہیں ٹوٹے گا، دہشت گردوں کو سزا نہیں ملے گی۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہم پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں اورمنصوبہ سازوں کو ان کی سوچ سے بھی پرے سزا دیں گے۔وزیر اعظم نے انگریزی میں اپنے مختصر ریمارکس میں کہا کہ ہر وہ شخص جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے ہمارے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں مختلف ممالک کے لوگوں اور ان رہنماو ¿ں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔قبل ازیں، وزیر اعظم مودی اور قومی پنچایتی راج ڈے پروگرام کے لئے یہاں جمع ہونے والے ایک بڑے ہجوم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چند لمحوں کے لیے خاموشی اختیار کی۔اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے، وزیراعظم مودی نے اجتماع پر زور دیا کہ وہ پہلگام میں اپنی جانیں گنوانے والے ہمارے خاندان کے افراد کے احترام کے طور پر خاموشی اختیار کریں۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
