جموں و کشمیر
سری نگر میں دہشت گرد معاونین کے خلاف بڑا آپریشن، 63 مشتبہ افراد کے گھروں کو کھنگالا گیا
سری نگر، سری نگر پولیس نے انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر دہشت گرد معاونین اور کالعدم تنظیموں سے وابستہ سہولیت کاروں کے رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔
پولیس بیان کے مطابق، جموں وکشمیر پولیس نے شہر کے طول و عرض میں کارروائیاں کرتے ہوئے 63 افراد کے گھروں کی تلاشی لی، جن میں لشکر طیبہ ، جیش محمد ، تحریک المجاہدین، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور آئی ایس جے کے جیسی کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
چھاپے کے دوران پولیس نے قانونی ضابطوں کا مکمل خیال رکھتے ہوئے، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ثبوت جمع کرنے اور انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی۔
جن مشتبہ افراد کے گھروں کو کھنگالا گیا ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
پولیس اسٹیشن ایم آر گنج میں درج ایف آئی آر نمبر 35/2022 (دفعات 13، 18، 20، 23، 39 یو اے پی اے اور 07/25 اسلحہ ایکٹ) کے تحت فرقان فاروق میر ولد فاروق میر اور فیضیاب شوکت دیوانی ولد شوکت دیوانی، ساکنان دلال محلہ، کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے گئے۔
اسی طرح پولیس اسٹیشن سنگم میں ایف آئی آر نمبر 08/2023 (دفعات 307، 427 تعزیرات ہند، 7/27 آرمز ایکٹ اور 13، 16 یو اے پی اے) کے تحت زبیر گل ولد غلام محمد بٹ ساکن ٹنگپورہ زونی مر کے رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔
پولیس اسٹیشن صفاکدل میں درج کیس ایف آئی آر نمبر 128/2010 کے سلسلے میں محمد یوسف نقش ولد غلام محمد، ساکن ملک صاحب صفاکدل، کی بھی تلاشی لی گئی۔
اس کے علاوہ لشکر طیبہ سے وابستہ سید احمد پریمو ولد مرحوم محمد عبداللہ پریمو ساکن مومہ خان محلہ بادام واری ریناواری اور داؤد احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکن کاو محلہ خانیار، کی رہائشگاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ یہ کارروائیاں پولیس اسٹیشن خانیار میں درج ایف آئی آر نمبر 48/2024 (دفعہ 109 بی این ایس، 13، 16، 19، 20، 39 یو اے پی اے) کے تحت کی گئیں۔
دیگر افراد میں ہیں:ریاض احمد وانی، رفیق احمد وانی اور شبیر احمد وانی (ساکنان باباپورہ زونی مر،وسیم راجہ زرگر ساکن زونی مر،اعجاز احمد بٹ اور مدثر نذیر خان ساکنان ہاکہ بازار لال بازار،شعیب نذیر جان ساکن بوٹہ شاہ محلہ لال بازار،اعجاز احمد خان ساکن ہاکہ بازار لال بازار، لیاقت حسین ڈار، بلال احمد گنی، موسیب احمد ڈار،اویس احمد بٹ اور نذیر احمد گوڈو ممنظور احمد ڈار، محمد اسماعیل، ساحل نثار، مظفر فاروق میر، نعیم احمد خان اور آصف مشتاق بابا کے رہائشی مکانوں کو بھی کھنگالا گیا۔
اسی طرح پولیس اسٹیشن بٹہ مالو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں، جہاں متعدد افراد بشمول:شاہینہ بانو، وسیم طارق مٹہ، شعیب الاسلام گنی، محمد شفیق بٹ، وسیم خان، طوفیل احمد بٹ (جو پی ایس اے کے تحت مقید ہیں۔ڈاکٹر ادریس گنائی، اظہر الاسلام گنائی، منان ڈار، ہنان گلزار ڈار، نصراللہ میر اور طارق احمد ڈار شامل ہیں کے مکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
علاوہ ازیں، مختلف دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے کہ:اویس صادق ٹھوکرساکن زینہ دار محلہ، شبیر احمد وانی ولد غلام محی الدین وانی ساکن قرفلی محلہ حبہ کدل سری نگر، ادریس احمد خان ولد محمد اسلم خان ساکن گول مارکیٹ کرنگر سری نگر،، محمد رمضان ہزاری ولد محمد جمال ساکن دودھ گنگا کرنگر، معیز خان ولد ریاض احمد خان ساکن اخراج پورہ، نذیرہ معین ولد غلام محمد صوفی ساکن راتھر محلہ پادشاہی باغ، دانش مقبول شیخ، مدثر بشیر ڈار، راشد لطیف بھٹ، روف الٰہی، عرفان احمد ہارون، الطاف حسین میر، منظور احمد وانی، عمر شعبان حاجم، سجاد احمد ڈار، عباس شفیع نجار، نثار احمد خان، زاہد رشید گنی، عاقب فاروق، یاسر حمید گنی، رضوان اکبر نجار اور نومان قیوم وانی شامل ہیں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کن کارروائیاں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو جڑ سے ختم کرنے اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انجام دی گئیں جو تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا ان کی معاونت کرتے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ سری نگر پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور جو بھی افراد تشدد، تخریب یا غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
