جموں و کشمیر
محنت کشوں کاعالمی دن:فوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خاص تقریب
محنت کش ترقی کی ضمانت اورفرض شناسی کی علامت
مزدورطبقے کو اپنے قانونی حقوق سے متعلق جانکاری رکھنی چاہئے:ڈائریکٹر عبدالرشیدوار
شگاگواور سری نگر کے شہیدوںکے مشن کی آبیاری ہماری ذمہ داری اورعزم:اعجاز احمدخان
سری نگر:یکم ،مئی، اپریل: جے کے این ایس : مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محنت کشوں کو ترقی کی ضمانت اورفرض شناسی کی علامت قرار دیتے ہوئے اسبات پر زوردیاکہ محنت کشوں کو اپنے حقوق سے متعلق جانکاری رکھنی چاہئے تاکہ کوئی بھی ادارہ یا شخص اُنکے ساتھ کوئی ناانصافی نہ کرسکے ۔اس عالمی دن کے موقعہ پر1886میں شگاگوشہر اور21جولائی 1924میں سیلک فیکٹری سرینگرمیں جاں بحق ہوئے محنت کشوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاگیاکہ محنت کشوں کے حقوق اورعزت نفس کیلئے اپنی جانوںکی قربانی دینے والوں کے مشن کی آبیاری جاری رہے گی ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ خوراک ،سیول سپلائز اور امور صارفین کشمیر کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم فوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی جانب سے عالمی یوم مزدوراں 2025کے موقعہ پر محکمہ کے صوبائی ہیڈکوارٹر شہیدگنج سری نگرمیں ایک تقریب کااہتمام کیا ،جس میں ڈائریکٹرمحکمہ خوراک ،سیول سپلائز اور امور صارفین کشمیرعبدالرشیدوارنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمدرفیق بٹ بھی موجود تھے جبکہ EJCCکے ترجمان خالد محمود خان سمیت کئی سینئر ملازم لیڈروں نے تقریب میںخصوصی طور پر شرکت کی ۔ سینئرٹریڈیونین رہنما اورفوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکے صدر اعجاز احمدخان کی قیادت میں منعقدہ یوم مزدوران کی اس تقریب میں محکمہ کے تمام ملازمین کیساتھ ساتھ دیگر کچھ سرکاری محکموںکے ملازمین بھی موجودتھے ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹرمحکمہ خوراک ،سیول سپلائز اور امور صارفین کشمیرعبدالرشیدوار،جو لیبر کمشنر رہے ہیں ،نے اسبات پر زوردیاکہ سماج کے تمام طبقوں کو اپنے حقوق سے متعلق قانونی ضمانتوں کے بارے میں جانکاری ہونی چاہئے اور اس مقصد کیلئے جانکاری اور بیداری کو پھیلانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ محنت کشوں کاہرسماج اور معاشرے میں ایک خاص مقام ہے ،کیونکہ محنت کشوںکی محنت ومشقت ہی کسی بھی نجی کام یا کسی بھی بڑے سرکاری پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا پسینہ بہاتے ہیں ۔ڈائریکٹر عبدالرشیدوار نے کہاکہ وہی معاشرے باوقار کہلاتے ہیں ،جہاں مزدوروں اور دیگر محنت کشوں کے حقوق کاخیال رکھاجاتاہے اور اُن کے حقوق کومکمل تحفظ فراہم کیاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ دورسرے سرکاری محکموںکی طرح ہی ہمارے اس محکمے میں کام کرنے والے محنت کشوںکی خدمات اوررول ناقابل فراموش رہاہے ۔ عبدالرشیدوارنے کہاکہ یہ محنت کش طبقے کی نمائندگی کرنے والی تنظیموںکی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت کشوںکو اُنکے حقوق اورقانونی تحفظ کے بارے میں گاہے بیگاہے جانکاری فراہم کرتے رہیں تاکہ کوئی فرد یاکوئی ادارے ان کے حقوق کو سلب نہ کرسکے ۔بطورمیزبان اور منتظم سینئرٹریڈیونین رہنما اورفوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکے صدر اعجاز احمدخان نے کہاکہ 1886میں مشہور شہر شگاگو اور 21جولائی 1924میں سیلک فیکٹری سرینگرمیں محنت کشوں کیلئے جدودجہد کرتے ہوئے اپنی جانوںکی قربانی دینے والوں کے مشن کی آبیاری ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اُنکے عظیم مشن کی ہرصورت میں آبیارر کرتے رہیں ۔
انہوںنے اسبات پر سخت افسوس کااظہارکیاکہ آج بھی ملک کی دوسری ریاستوں اورعلاقوں کی طرح جموں وکشمیرمیں بھی محنت کش اپنے جائز اورآئینی وقانونی حقوق سے محروم ہیں ۔اعجاز خان نے کہاکہ ہماری تنظیم محنت کشوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی پابند ہے اور ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے محنت کشوں کے سلب شدہ حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔سینئر ٹریڈیونین رہنما اعجاز احمدخان نے مختلف سرکاری محکموںمیں برسہا برس سے معمولی اجرتوں پر کام کرنے والے عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،آنگن واڑی ورکروں ،کنڈ کلیوں اور فیئرپرائس شاپ ڈیلروں کے حق میں آوازبلند کرتے ہوئے اس مطالبے کو دوہرایاکہ عارضی ملازمین کیساتھ ساتھ نجی سیکٹرمیں کام کرنے والے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ اُن کے جائز مطالبات کو جلد سے جلد پورا کیا جائے ۔انہوںنے کم تنخواہ والے ملازمین ،عارضی ملازمین اوردیگر محنت کشوں کوسماجی تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے مانگ کی کہ کمزور طبقوں اوراُنکے اہل خانہ کی حالت کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دی جائے ۔فوڈ اینڈسپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی جانب سے عالمی یوم مزدوراں 2025کے موقعہ پرتقریب میں حاجی عبدالقیوم بیگ ،شہنوازآہنگر،مسعود احمدنازکی ،فیروزاحمد،نور محمدبٹ ،منظور اشبری ،حاجی فدا محمد،محمداقبال کنٹھ ،محمدافضل پارمو،محمدسلیم شاہ ،صدر ضلع سری نگرپرویز راجہ ،شمیمہ جی ،محبوبہ جی ،اویس قریشی ،نظیر بڈگامی ،غلا م محمد لاسی پورہ اور محنت کشوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی ۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
