تازہ ترین
بالائی و میدانی علاقوں میں برف باری اور بارشیں ، موسم میں اچانک آئی تبدیلی سے سردی کی لہر میں اضافہ
خبراردو:
جواہر ٹنل کے آر پار بدھوار کو موسمی حالات نے کروٹ لی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں جس کے نتیجے میں وادی کے سبھی اضلاع میں درجہ حرات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جواہر ٹنل کے آر پار پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں متواتر بارشوں کے نتیجے میں سرنگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مسدود ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں سینکڑوں مسافر گاڑیوں کے علاوہ سینکڑوں مال بردار گاڑیوں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ سادھنا ٹاپ، فرکیاں گلی کے اُوپری حصے میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے جس دوران یہاں گاڑیوں کی آوا جاہی میں خلل واقع ہوا کیوں کہ برف باری اور مسلسل بارشوں کے نتیجے میں یہاں شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے جموں، کشمیر اور لداخ کے کئی بالائی و میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی برف باری تو کہیں تیز بارشوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات تک موسم میں کسی بھی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں یکم اکتوبر سے 7نومبر تک 83.5ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ معمول کی بارشوں کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے۔ محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ جمعرات کی شام سے موسم میں واضح تبدیلی آنے کے قوی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات تک بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری کا امکان ہے البتہ اس کے واقع ہونے میں بہت کم امیدیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران ریاست میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ جمعرات کی شام تک کہیں کہیں مطلع صاف بھی ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے 7نومبر تک 83.5ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں جو کہ معمول کی بارشوں4736ملی میٹر سے کہی زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات سرینگر میں درجہ حرات 5.2ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں بالترتیب 1.3اور منفی3ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ لداخ کے کرگل ضلع میں گزشتہ رات انتہائی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس دوران یہاں منفی 7ڈگری سلیشن درحہ حرارت ریکارڈ ہوا۔اسی طرح لیہہ ضلع میں بھی منفی 1.4ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں گزشتہ رات 15.2، کٹرا 11.7، بٹوٹ 7.4،بانہال 0.5 اور بھدرواہ 4.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر سیاحتی مقام گلمرگ میں 3.5فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں یہاں بیرون ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں سے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
نمائندے کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات سے جاری برف باری کے نتیجے میں اب تک یہاں 3.5فٹ برف باری جمع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں سڑکوں پر برف کی موٹی موٹی پرت جم جانے کے نتیجے میں لوگوں کے عبور و مرور میں مشکلات آئی ہیں۔ تازہ برف باری کے نتیجے میں بیرون ممالک سے آئے ہوئی سیاحوں نے برف کاآنکھوں دیکھا نظارہ کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بدھوار دن بھر یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد کو برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھناگیا ۔ اس دوران میدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں کے نتیجے میں سردی کی شدید لہر نے لوگوں کو گھیر ا ہے جس کے نتیجے میں بدھوار کو لوگ دن بھر تواریخی بازاروں میں کشمیر کی روایتی کانگڑی کو خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔ نمائندے کے مطابق دن بھر جاری رہنے والی بارشوں کے نتیجے میں شہر سرینگر کی بیشتر سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے یہاں راستوں پر چلنا انتہائی دشوار بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی نموشی، بتہ مالو، جہانگیر چوک، ہرسنگھ ہائی اسٹریٹ، امیر کدل، پولو ویو، گونی کھن ، مہاراجہ بازار سمیت متعدد علاقوں میں عام لوگوں کو چلنے پھر نے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر کھڈ ے واقع ہونے سے بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بدھوار دن بھر مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شہر سرینگر میں ٹریفک جام کے بڑے بڑے مناظر دیکھنے کو ملے جس دوران یہاں مسافروں کا کافی سارا وقت گاڑیوں میں ضائع ہوا۔
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
سری نگر، کشمیر کے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح برقرار رہیں گی۔
سجیت کمار نے جمعرات کو کشمیر کے آئی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں پولیس کی پہلی ترجیح تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جمعہ کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماع کے پیش نظر سری نگر کے حضرت بل درگاہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، حالیہ دنوں وادی میں عسکریت پسندوں کے معاونین (او جی ڈبلیوز) کی گرفتاریوں اور عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں کے دوران برآمدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہاکہ ’’کارروائیاں ہماری پہلی ترجیح تھیں اور اب بھی ہماری ترجیح ہیں۔‘‘
آئی جی پی نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر جمعہ کے دن بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس کی توجہ نمازوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیموں اور دیگر سکیورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سجیت کمار نے کہا کہ سری نگر کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ زونل پولیس ان کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
