جموں و کشمیر
نتائج سے ایک دن پہلے12ویں جماعت کا جعلی رزلٹ گزٹ
ہیکرس کی جانب سے جعلی URLبنانے کاانکشاف
JKBOSEکا تحقیقات کیلئے سائبر پولیس کشمیرسے رجوع
سری نگر:جے کے این ایس : جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے12ویں جماعت کے فرضی اور من گھڑت نتائج ظاہر کرنے والی جعلی ویب سائٹ کیخلاف باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کرائی ہے کیونکہ اس جعلی ویب سائٹ کا لنک29اپریل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس سے 12ویں جماعت کے طلباءوطالبات میں اُلجھن اور پریشانی پھیل گئی۔اس دوران جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے فرضی ویب سائٹ بناکر طلبہ میں اُلجھن پیداکرنے والے شرپسندوں کاسراغ لگانے کیلئے سائبر پولیس کشمیر زون سے بھی رجوع کیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے سرکاری JKBOSE پورٹل کی نقل کرتے ہوئے ایک جعلی ویب سائٹ بنائی۔ جعلی لنک، جس نے 12 ویں جماعت کے نتائج کا دعویٰ کیا تھا، اسے تیزی سے آن لائن گردش میں لایا، جس سے طلبہ اوراُن کے والدین میں بڑے پیمانے پراُلجھن پھیل گئی۔سکریٹری JKBOSE نے کہاہے کہ قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ جعلی ویب سائٹ بنانے اور اسے پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
JKBOSE کے حکام نے طلبہ اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے صرف سرکاری JKBOSE ویب سائٹ پر انحصار کریں۔پولیس کی سائبر ونگ اب جعلی لنک معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے پیچھے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ادھر جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) نے سائبر پولیس اسٹیشن سری نگر کو لکھا ہے کہ وہ بارہویں جماعت کے جعلی نتائج کے گزٹ کی گردش کی تحقیقات کرے۔اس سے قبل کچھ شرپسندوں نے ایک فرضی ویب سائٹ بنا کر دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے12ویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ اعلان کر دیا ہے۔جعلی لنک اور گزٹ12ویں جماعت کے نتائج کے اعلان کی مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے گردش کر رہے تھے۔باضابطہ طور پر 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان 30 مئی کو کیا گیا تھا لیکن شرپسندوں کی جانب سے جعلی یو آر ایل اور جعلی گزٹ تیار کیا گیا جس سے طلبہ میں الجھن پیدا ہوگئی۔یہاں تک کہ طالب علم جعلی یو آر ایل پر اپنے نام تلاش کر سکتے تھے، لیکن سرکاری گزٹ پر دکھائے گئے نمبر بالکل مختلف تھے۔بورڈ حکام نے وضاحت جاری کی تھی کہ ویب سائٹ پر دستیاب نتیجہ جعلی تھا اور یہ کچھ’ہیکرز‘ کا ہاتھ تھا۔تاہم، کچھ طلبہ نے شور مچایا اور جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کےخلاف احتجاج کیا اور کہا کہ ان کی اسناد جعلی یو آر ایل پر کیسے دستیاب ہیں۔جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون، سری نگر کوبھیجی گئی ایک آفیشل مواصلت میں کہاگیاہے کہ مجھے کلاس 12ویں کے سالانہ ریگولر امتحان 2025 کے نتائج کے اعلان کی اصل تاریخ سے ایک دن پہلے،29اپریل2025 کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نتائج کے گزٹ کی ایک کاپی بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور درخواست کرکی گئی ہے کہ اسکےURL کا پتہ لگا کر معاملے کی چھان بین کریں ۔JKBOSEکی سرکاری مواصلات میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری مواصلت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون، سری نگر سے کی جاتی ہے۔مواصلت میں لکھاگیاہے کہ 12ویں جماعت کے جعلی رزلٹ گزٹ کی گردش نے بہت زیادہ الجھنیں پیدا کیں، جس سے طلبہ اور ان کے والدین کےساتھ ساتھ JKBOSE تنظیم کو خوف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک انگریز ی روزنامہ سے بات کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری سیکری ڈپارٹمنٹ شہناز چودھری نے کہا کہ جعلی یو آر ایل کچھ ہیکرز نے بنایا تھا اور اس نے طلبہ کی اسناد بھی اپ لوڈ کی تھیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے باضابطہ طور پر سائبر پولیس کےساتھ معاملہ اٹھایا ہے ۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
