جموں و کشمیر
سری نگر اور جموں سمیت میں سبھی اضلاع میں کنٹرول روم قائم، تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
پُرآشوب حالات میں احتیاطی اقدامات
سرحدی اضلاع میں تعلیمی ادارے بند، 10مئی تک لئے جانے والے یونیورسٹی سطح کے امتحانات ملتوی
قصبہ جات ،دیہات اور سرحدی علاقوں میں شام سے گھروں کی بجلی اوراسٹریٹ لائٹس بندرکھنے کی ہدایت
سرینگر:جے کے این ایس : پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کے تحت منگل اوربدھ کی درمیانی رات پاکستان اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیرمیں دہشت گردگروپوں کے9ٹھکانوں پر میزائیل حملوں کے بعد لائن آف کنٹرول اور بین الااقوامی سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جموں وکشمیر حکومت نے پوری یونین ٹریٹری میں کچھ اہم سیکورٹی اقدامات اُٹھائے ہیں ،جن کے تحت سری نگر اور جموں میں مرکزی یاصوبائی سطح کے کنٹرول روم قائم کرنے کیساتھ ساتھ باقی سبھی اضلاع میں کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ایک اور اہم حفاظتی اقدام کے تحت سری نگراور جموں کے ہوائی اڈوں کو عام پروازوں کیلئے بند کردیاگیاہے ،اور ساتھ ہی کشمیراور جموںکے سرحداضلاع میں تعلیمی اداروںکو بند کرنے کیساتھ ساتھ کشمیر یونیورسٹی ،جموں یونیورسٹی اور دیگر ایسے اعلیٰ تعلیمی اداروںنے 10مئی تک لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیاہے ۔اسکے علاوہ شمالی کشمیرکے سرحدی اضلاع میں شام کے وقت لوگوںکو گھروں کی بجلی بند رکھنے کیساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کو بھی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اوراس ہدایت پر بدھ سے ہی پورے شمالی کشمیرکے قصبہ جات ،دیہات اور سرحدی علاقوں میں سختی کیساتھ عمل درآمد کیاجارہاہے ۔ بارہمولہ سمیت شمالی کشمیرکے کئی قصبہ جات میں بدھ کی شام لاﺅڈ اسپیکروالی سرکاری گاڑیوں سے اعلان کرکے لوگوںکو ہدایت دی گئی کہ وہ رات 10بجے سے اپنے گھروںکی بجلی بتیاں گل کردیں اور اسٹریٹ لائٹس کو بھی بندرکھاجائے،اسی طرح دیہی اورسرحدی علاقوںمیں لوگوں کو شام 8بجے سے بجلی لیمپ بجلی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اوراس سلسلے میں متعلقہ حکام نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریکارڈ بند اعلانات شیئر کئے ہیں ،جن میں سرپنچوں اور پنچوں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے دائرے والے علاقوں اور دیہات میں اسبات کو یقینی بنائیں گے ،کہ تمام لوگ شام آٹھ بجے سے گھروں میں لگی بجلی بیتیوںکو گل کردیں گے جبکہ پنچوں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے علاقوںمیں نصب اسٹریٹ لائٹس کو بندرکھنے کی دیکھ بھال کری۔ حکام نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں9دہشت گرد کیمپوں پر ہندوستان کے میزائل حملوں کے تناظر میں پیش رفت کی نگرانی کے لیے سری نگر میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ایک حکم نامے میں ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC)، ڈپٹی کمشنر، سری نگر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA)، سری نگر کی مجموعی نگرانی میں ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔اسی طرح صوبہ کشمیر کے 10 اضلاع میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔حکام نے کہا کہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے24×7 کام کریں گے اور ان کو جاری پیش رفت کی نگرانی اور معلومات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزائن کیا جائے گا۔آرڈر میں کہا گیاکہ یہ کنٹرول روم عام لوگوں کے لئے شکایت کے ازالے کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کریں گے، جو حقیقی وقت میں پیدا ہونے والے مسائل کے موثر حلکو یقینی بنائیں گے۔اُدھرجموں صوبہ میں بھی تمام دس اضلاع میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں،جو چوبیس گھنٹے کام کریں گے ،اور ضرورت پڑنے پر عام لوگوںکو فوری مدد اور راحت پہنچانے کے اقدامات روبہ عمل لائیں گے۔ایک اوراقدام کے تحت جموں وکشمیرمیں تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔اس حوالے سے جموں و کشمیر حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات کے علاوہ ملازمین کی کسی بھی چھٹی کو منظور نہ کریں۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان4 days agoذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
