تازہ ترین
پنچایتی انتخابات:مکمل ہڑتالی کال کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ،پولنگ زدہ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل
خبراردو:
ریاست جموں وکشمیر میں 7برس کے بعد منعقد ہوئے پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقعے پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتالی کال کے پیش نظر سنیچر کو سرینگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے جس دوران یہاں عوامی، تجارتی، کاروباری، تعلیمی و غیر سرکاری معمولات متاثر رہے۔ اطلاعات کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کی طرف سے پنچایتی انتخابات کے پیش نظر عوام سے مکمل ہڑتال کی اپیل کے بیچ سنیچر کووادی کے سبھی اضلاع میں زندگی کی جملہ سرگرمیاں متاثر رہیں تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ہڑتالی کال کے نتیجے میں شہر سرینگر کے تواریخی مرکز لعل چوک میں تمام قسم کی تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں جس کے نتیجے میں یہاں دن بھر الو بولتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے لعل چوک، جہانگیر چوک، مہاراجہ بازار، گونی کھن، پولو ویو، ریذیڈنسی روڑ، ایم اے روڑ، ڈلگیٹ، بتہ مالو جیسے تجارتی مراکز ہڑتالی کال کے باعث بند رہے جس دوران یہاں زندگی کی سرگرمیاں ماند دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی تمام قسم کی سرگرمیاں متاثر رہی جس دوران یہاں دن بھر سڑکوں پر الو بولتے ہوئے نظر آئے۔ ادھر ہڑتالی کال کے نتیجے میں سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر مسدود رہی تاہم چند ایک مقامات پر نجی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہر سرینگر کے حساس مقامات پر انتظامیہ نے کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سی آر پی ایف کے اضافی دستوں کو تعینات کیا تھا جبکہ فورسز کی جانب سے شہر کے بیشتر مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں جہاں راہ چلتے لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی عمل میں لائی جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سنیچر کے روز دن بھر کئی مقامات پرموٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کے دستاویز چیک کئے جارہے تھے۔ ادھر ضلع بڈگام اور گاندربل میں بھی ہڑتالی کال کا اثر دکھائی دے رہا تھا جس دوران یہاں معمولات زندگی متاثر رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹراسپورٹ مکمل طور پر غائب رہا۔ مزاحتمی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتالی کال کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے کولگام، اننت ناگ، شوپیان اور پلوامہ میں بھی زندگی کی جملہ سرگرمیاں ٹھپ رہیں جب کہ سڑکوں سے گاڑیوں کی آواجاہی بری طرح متاثر رہی۔ نمائندے کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے یہاں تجارتی مراکز میں خاموشی چھائی رہی جبکہ عوام الناس نے بھی گھروں میں بیٹھنے کو روجیح دی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ، ترال، کولگام، شوپیان اور بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے حساس مقامات پر انتطامیہ نے کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی ٹکڑیوں کو تعینات کیا ہوا تھا تاہم اس دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں بھی ہڑتال کا خاصا اثر رہا جس دوران یہاں دوکانات اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔اطلاعات کے مطابق وادی کے سبھی اضلاع میں ہڑتالی کال کے نتیجے میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جس کے نتیجے ان دفاتر میں کام کاج بری طرح متاثر رہی۔
اس دوران انتظامیہ نے کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے پولنگ زدہ علاقوں میں پولیس و سی آر پی ایف کے خصوصی دستے تعینات کئے تھے جبکہ بڈگام، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں افواہ بازی پر لگام کسنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس کی تیز رفتار سروس کو 2Gسروس میں تبدیل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بے لگام افواہ اور امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے سنیچر کو بڈگام، بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے تحت آنے والے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی تیز رفتار سروس کو بند کیا تھا تاہم سرحدی ضلع کپوارہ میں انٹرنیٹ خدمات کو مکمل طور پر مسدود کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ سے طلبا اور تاجر پیشہ افراد نے حکومتی اقدام کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ ادھر ریلوے حکام نے بھی ریلوے جائیداد اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروس کو ہڑتالی کال کے پیش نظر معطل رکھا تھا۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
