جموں و کشمیر
سری نگرسے14مئی کو حج پروازیں دوبارہ شروع ہونگی :ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر حج کمیٹی
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت ملک کے 32 ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن کےلئے تیار
آج یعنی 13 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہونگی
سرینگر:جے کے این ایس : ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے پیر کو اعلان کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تعطل کے پیش نظر32 ہوائی اڈوں پر شہری پروازیں 13مئی سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی جنہیں گزشتہ ہفتے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق سرحدی کشیدگی بڑھ جانے کے بعدسری نگر اور امرتسر سمیت شمالی اور مغربی ہندوستان کے32 ہوائی اڈوں سے شہری پروازیں9 مئی سے معطل کردی گئی تھیں۔سیکورٹی کے اقدامات کو بڑھا دیا گیا تھا، اور ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں کم از کم 32 ہوائی اڈوں کو تنازعات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
ہفتے کے روز، ہندوستان اور پاکستان نے زمینی، فضائی اور سمندری طور پر تمام فائرنگ اور فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کےلئے مفاہمت کی تھی۔پیر کو ایک بیان میں، سرکاری ملکیتی ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کہا کہ 15 مئی کی صبح 5بجکر29منٹ تک شہری پروازوںکی کارروائیوں کے لیے بند رہنے والے32 ہوائی اڈے اب فوری طور پر کارروائیوں کیلئے دستیاب ہیں۔بیان میں کہا گیاکہ مسافروں کےلئے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ براہ راست ایئر لائنز کےساتھ فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں اور باقاعدہ اپ ڈیٹس کے لیے ایئر لائنز کی ویب سائٹس کی نگرانی کریں۔ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (AAI) نے دیگر ہوابازی حکام کےساتھ مل کر ایئر مین کوNOTAMs نوٹسوں کی ایک سیریز جاری کی تھی ، جن میں تمام سویلین فلائٹ آپریشنز کے لئے شمالی اور مغربی ہندوستان کے 32 ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ادھر سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن 31 دیگر کے ساتھ جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد بند کر دیا گیا تھا، دوبارہ شروع ہو جائے گا، حکام نے بتایا کہ انہیں شہری پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ جلد فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گرین سگنل دیا گیا ہے۔شہری پروازیں بحال ہونے سے یہ اُمید پیدا ہوئی ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے معطل حج پروازوں بھی بحال کیاجائے گا۔حکام نے کہاکہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل یعنی 13 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہونگی۔شیخ العام بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جاوید انجم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ 13 مئی یعنی منگل سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باضابط طور پر تمام سول آپریشن دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج فلائٹ آپریشن شروع کرنے کےلئے ایئرپورٹ کو تیار کیا جارہا ہے۔ جس کیلئے مشینری کام پر لگا دی گئی ہے۔ایسے میں یہ بھی توقع کی جارہی ہے سرینگر بیں الاقوامی ہوائی اڈے سے عام پروازوں کی آمد ورفت شروع ہونے کےساتھ ساتھ حجاج کرام کی پروازیں بھی اپنی اڑان بھرے گی۔ اگرچہ ابھی حج فلائٹس کے نئے شیڈول سے متعلق کوئی بھی نوٹفکیشن سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ ایئر آپریشن دوبارہ شروع ہونے سے حجاج کرام نے راحت کی سانس لی ہے۔دریں اثناءجموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹرشجاعت احمدقریشی نے پیرکے روز کہاکہ سری نگرہوائی اڈے سے14مئی کو حج پروازیں شروع ہونگی ،اور ابتدائی 2دنوں کے دوران عازمین حج کی تین پروازیں روانہ ہوجائیں گی ۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
