تازہ ترین
ویڈیو: “تقرری سے تبادلے تک” سابق آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ کی کہانی
رضوان سلطان:
پچھلے ہفتے سے چلی آرہی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار آجی جی پی ٹریفک کمار بسنت رتھ کو اپنے عہدے سے ہٹا کر ہوم گارڈ کیساتھ منسلک کیا گیا ۔ اور ان کی جگہ آلوک کمار کو نیا آئی جی پی ٹریفک تعینات کیا گیاْ ۔
بسنت رتھ اپنی تقرری سے تبادلے تک تنازعات میں ہی رہے اور ان کو اچانک ہٹایا جانا بھی تنازعہ ہی بن گیا ہے ۔۔ اوڑیسہ ریاست سے تعلق رکھنے والے سنہ 2000 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ ہمیشہ بغیر وردی کے کالے سوٹ اور کالے جوتون میں دیکھائی دئے گئے ۔ 8فروری 2018کو بسنت رتھ کو آئی جی ٹریفک جموں کشمیر کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ پھر کیا تھا آئی جی پی خود ہی ٹریفک کو کنٹرول کرتے دکھے گئے۔
ؓ بسنت رتھ پہلے پولیس افسر تھے جن کی طرف وادی کے نوجوان تصوریں کھنچوانے کیلئے لپکتے ۔وادی میں خراب حالات کے باوجود وہ تھوڑی سیکورٹی کیساتھ سرینگر کی سڑکوں پر نظر آئے وجہ تھی لوگ انہیں پسند کرتے تھے ۔ بسنت رتھ لوگوں میں گھل مل گئے ،کبھی شادیوں میں ڈفلی بجاتے دکھے گئے اور ڈل میں کبھی شکارہ چلاتے دکھے گئے ۔ گاڑیوں کی تلاشی خو د لیتے ۔ لوگون کو ان کام کام پسند آیا ۔ بسنت رتھ انگلش پوئڑتی اور مظامین بھی لکھتے ہیں ۔ انہوں نے 1989 میں نوجوانوں کے بندوق اٹھانے پر ، گوکدل سانحہ کے علاوہ کہیں نظمیں لکھی ہیں ۔ وہ مانتے ہیں سرینگر ان کا دوسرا گھر ہے ، جس پر انہو نے او می سرینگر ایک نظم لکھی ہے ۔
تنازعات کی بات کریں تو کچھ مہنیوں پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہوں نے ایک کشمیری نوجوان کو بحث کے دوران کو تھپڑ جھڑا ۔ کہیوں نے اسے غنڈہ گردی قرار دیا اور کہیں بسنت رتھ کیساتھ دکھے ۔
اور وہیں کچھ دنوں پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک سوال کے جواب میں ایک کو کہا تھا کہ اگر آپ دوسرے ملک کے کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں تو آپ وہیں چلے جائے ۔
جس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا پیارے وراٹ میں جاوید میاں داد سے پیار کرتا ہوں آپ کرکٹ کی حب الوطنی آپنے پاس ہی رکھے ۔
وہیں ایک ہفتے قبل جنید عظیم متو کے مئیر بننے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک سولا کے جواب میں انہون نے کہا کہ ہمیںآبی ذخائر کیا چڑیوں کو دیکھنے کیلئے ہیں ۔
جس پر بسنت رتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آبی ذخائر مارے ماحول کا قیمتی حصہ ہیں ۔ صرف گوبھی ہی اور کچھ سوش سکتا ہے ۔
کچھ کا ماننا ہے ان دونون کے مابین یہ بحث ہی رتھ کے تبادلے کی وجہ بنی ۔ جس پر وادی میں کافی ناراضگی ااور غصے کا اظہار بھی دیکھا گیا ۔
2010بیچ کے کے اے ایس افسر شاہ فیصل نے لکھا بسنت رتھ کے لئے بہترین الوداع یہی ہو گا کہ جب وہ سڑکوں پر نہیں ہونگے تو ہم ٹریفک کے قوانین پر عمل شروع کریں اور دوسروں کو بھی کہیں ۔
اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ لوگ ایسا کرتے ہیں ہیں یا نہیں ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
