تازہ ترین
پنچایتی انتخابات: دوسرے مرحلے کے 43پنچایتی بلاکوں میں ہوگی کل ووٹنگ
خبراردو:
ریاست جموں وکشمیرکے تینوں خطوں بشمول کشمیروادی ،صوبہ جموں اورلداخ کے کل43پنچایتی بلاکوں میں دوسرے مرحلے کے تحت منگلوارکوووٹ ڈالے جائیں گے۔معلوم ہواکہ 9مراحل پرمحیط پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20نومبربروزمنگل وارکوسرحدی ضلع کپواڑہ کے کلاروس ، مژھل ، راجوارہندوارہ،ضلع بانڈی پورہ کے گنستان و نوگام ، بارہمولہ ضلع کے سنگرامہ اور واگورہ ، گاندربل ضلع کے کنگن ، سری نگر ضلع کے کھنموہ ، بڈگام ضلع کے خانصاحب ، بڈگام اور رٹھسن ، اننت ناگ ضلع کے بجہاڑہ اور اننت ناگ ، کرگل ضلع کے دراس، بمبھٹ ، کرشا، سنکو ، شکرچکتن ، شرگول اور لوٹچھم جبکہ لیہہ ضلع کے کھلسی ، شربچاں ،ڈکستھ ، ترتُک اور پنامک کے ساتھ ساتھ جموں صوبہ میں کشتواڑ ضلع کے ترگام ، پلماراور ٹھکرے ،ڈوڈہ ضلع کے بھگوہ اور کستی گڈھ ، رام بن ضلع کے بانہال ، ادھمپور ضلع کے جگانو ، سیو نا، نرسو اور ٹکری، کٹھوعہ ضلع کے لوہائی ملہار ، بھگان اور دگیان ، راجوری ضلع کے لمبیری اور سیوٹ جبکہ پونچھ ضلع کے منڈی اور لوران میں بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔
خیال رہے ان سبھی پنچایتی حلقوں کیلئے چیف الیکٹور ل آفیسر جموں وکشمیر شالین کابرا نے26اکتوبرکونوٹیفکیشن جاری کی تھی اورنوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 2؍ نومبر 2018ء مقرر کی گئی تھی ۔اُمیدواروں کے نامزدگی کاغذات کی جانچ پڑتال 3؍نومبر 2018ء کوعمل میں لائی گئی تھی ۔دوسرے مرحلے کے تحت 20؍ نومبر کو صبح 8بجے سے دوپہر2بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے ریاست میں 7برس بعدیعنی 3سال کی تاخیرکے بعد9مراحل میں 35ہزارپنچوں اور4490سرپنچوں کاانتخاب عمل میں لانے کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور17نومبرکوپہلے مرحلے میں 47پنچایتی بلاکوں میں ووٹ ڈالے گئے اورپولنگ کی مجموعی شرح 74.1فیصدریکارڈکی گئی ۔
ریاستی الیکشن آفس کے ذرائع نے بتایاکہ سبھی 43پنچایتی بلاکوں میں واقع سرپنچ حلقوں اورپنچ وارڈوں میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ،اورالیکشن سے متعلق تمام ضروری سامان متعلقہ دیہات وبلاکوں تک پہنچایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ منگل کے روزدوسرے مرحلے میں جن دیہات اوربلاکوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ،وہاں پولنگ مراکز،اُمیدواروں اورووٹروں کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔اس دوران مشترکہ مزاحمتی قیادت نے پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کابائیکاٹ اوراس روزہڑتال کرنے کی کال دوہراتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی نوعیت کے انتخابات لاحاصل عمل ہے کیونکہ ایسے اقدامات سے زمینی صورتحال میں کوئی تبدیلی یابہتری نہیں آئیگی ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
