تازہ ترین
تکونی سرکارتشکیل دینے کی پہل ، عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کی رہائش گاہوں پرگہماگہمی: تینوں پارٹیوں نے کی تصدیق
خبراردو:
ممبرپارلیمنٹ مظفرحسین بیگ کی جانب سے پی ڈی پی چھوڑکرسجادغنی لون کی سربراہی والی پیپلزکانفرنس اورمجوزہ تیسرے محاذمیں شمولیت اختیارکئے جانے کاواضح اشارہ دئیے جانے کے بعدبدھ کے روزسیاسی اُفق پراُسوقت ایک نئی تصویراُبھرکرسامنے آگئی جب نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی اورریاستی کانگریس نے باہمی اختلافات یاسیاسی رقابت داری کوبالائے طاق رکھ کرنئی سرکارتشکیل دینے کے سلسلے میں مشاورت کاسلسلہ شروع کردیا۔معلوم ہواکہ حکومت سازی کے سلسلے میں مشاورت کی شروعات بدھ کی صبح محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کی رہائش گاہوں پراُسوقت شروع ہوئی جب این سی ،کانگریس اورپی ڈی پی کے کئی لیڈران دونوں کی رہائش گاہوں پرمشاورت کیلئے پہنچے ۔ذرائع نے بتایاکہ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پرہوئی میٹنگ میں الطاف بخاری کے علاوہ این سی اورکانگریس ے کچھ لیڈربھی موجودتھے ۔معلوم ہواکہ اسکے بعدالطاف بخاری اورکانگریس کے کچھ لیڈرعمرعبداللہ کی رہائش گاہ پرپہنچے اورانہوں نے یہاں سابق وزیراعلیٰ کیساتھ حکومت سازی کے معاملے پراہم اورطویل تبادلہ خیال کیا۔این سی ،پی ڈی پی اورکانگریس کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت سازی کے معاملے پرتینوں پارٹیوں کی لیڈرشپ ایک سوچ رکھتی ہے کہ کس طرح سے بھاجپاکی سربراہی والی مرکزی سرکارکی جانب سے ریاست کی خصوصی پوزیشن اورریاستی شہریوں کوحاصل منفردحیثیت کوختم کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں کاتوڑکیاجائے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کے درمیان فون پربھی تبادلہ خیال ہوا،اوردونوں لیڈروں نے اس خواہش کااظہارکیاکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کوبچانے کیلئے ہمیں فی الوقت آپسی سیاسی رقابت داری کوبالائے طاق رکھناہوگا۔ذرائع کاکہناتھاکہ این سی اورپی ڈی پی لیڈرشپ نے حکومت سازی کی تشکیل کے بارے میں کانگریس کے ریاستی لیڈروں کیساتھ ساتھ کئی مرکزی لیڈروں سے بھی بات چیت کی ،اورکانگریس ہائی کمان کی جانب سے اس حوالے سے رضامندی کااظہارکے جانے کے بعدہی حکومت سازی کے معاملے پراین سی ،پی ڈی پی اورکانگریس کے درمیان فیصلہ کن مشاورت کاسلسلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایاکہ ممکنہ طورتشکیل پائی جانے والی نئی مخلوط سرکارمیں پی ڈی پی اورکانگریس براہ راست شامل ہوں گی جبکہ اس سرکارکواین سی باہرسے حمایت دے گی ۔بتایاجاتاہے کہ نئی سرکاربننے کی صورت میں سیدمحمدالطاف بخاری کووزیراعلیٰ بنایاجاسکتاہے کیونکہ تینوں پارٹیوں میں اس نام پرعمومی طورپراتفاق پایاجاتاہے۔بدھ کی صبح سے جاری اس سیاسی ہلچل کے بیچ سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے مرکزی لیڈرغلام نبی آزادنے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کوبتایاکہ ہاں جموں وکشمیرمیں ایک نئی سرکارتشکیل دینے کے معاملے پراین سی ،کانگریس اورپی ڈی پی کے درمیان بات چیت چل رہی ہے ۔ غلام نبی آزادنے بتایاکہ ہم نے حکومت سازی کیلئے مشاورت شروع کردی ہے تاہم انہوں نے واضح کیاکہ ابھی سرکارتشکیل دینے کی تجویزپر بات چیت چل رہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم تینوں پارٹیوں کایہ کہناہے کہ کیوں نہ ہم اکٹھے ہوجائیں اورسرکاربنائیں ۔تاہم غلام نبی آزادنے یہ بھی واضح کیاکہ ابھی وہ اسٹیج نہیں آیاکہ سرکاربننے والی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاربنانے کی تجویزپرتینوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے ۔ادھرعمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کیساتھ الگ الگ میٹنگوں میں شرکت کے بعدسیدالطاف بخاری نے اپنی رہائش گاہ پرنامہ نگاروں کوبتایاکہ حکومت سازی کیلئے مشاورت چل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تینوں پارٹیوں نے ریاست کی خصوصی پوزیشن اورریاستی عوام کے وسیع ترمفادکی خاطرباہمی سیاسی اختلاف رائے کوبالائے طاق رکھنے کافیصلہ لیا۔سابق وزیرسیدمحمدالطاف بخاری نے اہم سیاسی پیش رفت کاکھل کرخلاصہ کرتے ہوئے بتایاکہ این سی ،پی ڈی پی اورکانگریس نے ملکرنئی حکومت تشکیل دینے کااصولی طورپرفیصلہ لے لیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن اورریاستی عوام کے مفادات کی خاطرتینوں پارٹیوں کایکجاہونے لازمی بن گیاہے ۔الطاف بخاری نے واضح کیاکہ آج یاکل اس حوالے سے عوام کوخوشخبری سنائی جائیگی ۔تاہم کانگریس کے ریاستی صدرجی اے میرنے یہ اندیشہ ظاہرکیاکہ این سی ،پی ڈی پی اوکانگریس کونئی سرکارتشکیل دینے سے روکنے کیلئے ریاستی گورنرایس پی ملک مرکزی سرکارکی ایماء پرریاستی اسمبلی کوتحلیل کرسکتے ہیں ۔غلام احمدمیرنے کہاکہ تینوں پارٹیوں کوساٹھ ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اورہم آسانی کیساتھ سرکارتشکیل دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم یہاں ایک گرینڈالائنس بنانے جارہے ہیں تاکہ گورنرکی جانب سے ریاستی اسمبلی کوتحلیل کئے جانے کی کوشش رروک لگائی جاسکے ۔جی اے میرکاکہناتھاکہ مودی سرکارنے دفعہ370اور35Aکیخلاف جومہم چھیڑرکھی ہے ،اُس مہم کاتوڑکرنالازمی بن گیاتھا،اوریہ تب ہی ممکن ہوپائے گاکہ جب ریاست کی سیکولرجماعتیں متحدہونگی ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن اورریاستی عوام کے مفادات کوجوسنگین خطرہ لاحق ہواہے ،اُس خطرے کامقابلہ کرنے کیلئے این سی ،کانگریس اورپی ڈی پی کومتحدہوناپڑے گا۔
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
