جموں و کشمیر
پاکستان کو بھارتی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی:راجناتھ
جموں، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے ذریعے ہم نے پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔
وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ضلع اودھم پور میں 11 ویں بین الاقوامی یوم یوگا تقریب کی قیادت کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے اس موقع پر فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور آپریشن سندور میں ان کی کاوشوں کی سراہنا کی۔
مسٹر سنگھ نے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا: ‘آپ کی بہادی کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے میں آپ کی ہمت اور بہادری کو سلام کرتا ہوں’۔انہوں نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور ایک رد عمل تھا یہ آپریشن ابھی ختم نہیں ہا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘ پہلگام میں پیش آنے والا حالیہ دہشت گردانہ حملہ محض سرحد پار سے ایک الگ تھلگ واقعہ نہیں تھا بلکہ ہندوستان کی سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نشانہ بنانے کی براہ راست کوشش تھی’۔
وزیر دفاع نے کہا: ‘ ہم نے نہ صرف ان کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنایا بلکہ ایسا زبردست جواب بھی دیا کہ پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اور ہمیں آپریشن سندور کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرنا پڑا۔جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘یہ آپریشن صرف پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ردعمل نہیں تھا، اس آپریشن کے ذریعے، ہم نے پاکستان کو ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ آپریشن سندور سال 2016 کی سرجیکل اسٹرائیک اور سال 2019 کے فضائی حملے کی قدرتی پیشرفت ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ اس آپریشن سے ہم نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے بھارت کو زخم دینے کی اس کی دیرینہ کوشش اب کامیاب نہیں ہوگی’۔
راجناتھ سنگھ نے کہا: ‘ ہندوستانی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی پاکستان کو بہت زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں ہر ضروری قدم اٹھانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے’۔انہوں نے کہا: ‘پاکستان کا مقصد بھارت کو اندر سے کمزور کرنا ہے۔ لیکن اس کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے میجر سومناتھ شرما نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اسی طرح بریگیڈیئر عثمان جیسے بہادر سپاہیوں نے قوم کے لیے قربانی دی’۔
وزیر دفاع نے یوگا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا: ‘جیسا کہ ہماری قوم بین الاقوامی یوگا دن مناتی ہے تو یوگا کے حقیقی معنی پر غور کرنے کی ضرورت ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ یوگا کا مطلب ہے اتحاد ہے، سماج کے ہر طبقے کو ہندوستان کی ثقافت اور روح کے ساتھ جوڑنا یوگا کا جوہر ہے۔ اگر سماج کا ایک طبقہ بھی اس کوشش میں پیچھے رہ گیا تو ہندوستان کے اتحاد اور سلامتی کا دائرہ ٹوٹ جائے گا۔ اس لیے، آج ہم نہ صرف جسمانی یوگا کی مشق کر رہے ہیں بلکہ سوچ اور معاشرے میں اتحاد کے لیے بھی کوشش کر رہے ہیں، یہ صبر اور گہرے عزم کے ساتھ کیا جانا چاہیے’۔انہوں نے کہا: ‘آج پورے ملک میں یوگا جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ہماری ثقافتی میراث کو اپنا رہی ہے۔ یوگا، ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی قدیم روایت ہے، جو کبھی صرف باباؤں کے ذریعہ مشق کی جاتی تھی۔ آج پوری دنیا میں لوگ یوگا کر رہے ہیں۔ یہ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا عکاس ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ آج کی دنیا میں جہاں تناؤ، اضطراب اور بدامنی پھیلی ہوئی ہے، یوگا ایک طاقتور حل کے طور پر ابھرا ہے’۔موصوف مرکزی وزیر نے کہا: ‘ یوگا محض آنکھیں بند کر کے خاموش بیٹھنا نہیں ہے بلکہ یہ ذہن سازی اور اندرونی کنٹرول کے بارے میں ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس سال یوگا ڈے کی تقریبات کا تھیم “یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ” ہے، جو اسے پائیداری اور عالمی بہبود سے ہم آہنگ کرتا ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
