جموں و کشمیر
مرکزی حکومت کی جموں وکشمیرکی مجموعی صورتحال،ترقیاتی منصوبوںکی عمل آوری اور مجموعی انتظامات پر گہری نظر
بھاجپا رُکن پارلیمان برج لال اور سابق مرکزی انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں 2پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کادورہ
جموں اورسری نگرمیں اعلیٰ حکام کیساتھ اہم تبادلہ خیال
علاقائی ترقی، سیکورٹی خدشات، سیاحت پر دہشت گردی کے اثرات،عوامی شکایات اور، شہری سہولیات پر بات چیت
سری نگر : جے کے این ایس : جموں وکشمیرکی مجموعی صورتحال،یہاں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں و اقدامات ،انتظامات اورعوامی مسائل ومطالبات پر مرکزی سرکارکی گہری نظرہے ،اوراسی مناسبت سے یہاں مرکزی حکام اور مختلف پارلیمانی قائمہ کمیٹیوںکے وفود کو بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیاجاتاہے ،اور جہاں مرکز کو کوئی کمی پیشی نظرآتی ہے ،وہاں اس میں بہتری لانے کے اقدامات روبہ عمل لائے جاتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق اسی پالیسی کے تحت حکمران جماعت بی جے پی کے رُکن پارلیمنٹ برج لال کی قیادت میںپارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے ذاتی عوامی شکایات اور قانون و انصاف، عوامی شکایات کو دُور کرنے اور مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے ہفتہ کو جموں پہنچی۔ پارلیمانی وفد کے دورے کا مقصدجموں وکشمیرکے لوگوں کو درپیش چیلنجز کو سمجھنا اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کےلئے حل تلاش کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں میں قیام کے دوران وفدمیں شامل ارکان پارلیمان عوامی شکایات پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کے حل کے طریقے تلاش کرنے کےلئے اعلیٰ سرکاری حکام، پبلک سیکٹر اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرے گا۔ارکان پارلیمنٹ عقیدت مندوں کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے اور سہولیات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ویشنو دیوی مندرکادورہ کریں گے۔ یہ وفد سری نگر میں سرکاری افسران اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ مختلف منصوبوں اور اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔معلوم ہواکہ بی جے پی رکن پارلیمان برج لال کی قیادت میں میں تقریباًنصف درجن ارکان پارلیمان جموں آئے ہیں اور باقی سری نگرپہنچیں گے۔ جموں پہنچنے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ اوربی جے پی ایم پی برج لال نے کہاکہاب ہم ویشنو دیوی کی طرف جارہے ہیں۔ اس کمیٹی کا ایک ایجنڈا ویشنو دیوی مندراور کٹرہ میںعوامی شکایات ہے۔ لہٰذا، ہم وہاں کے چیف ایگزیکٹیو افسرکے ساتھ بات چیت کریں گے، اس بارے میں کہ ویشنو دیوی مندر آنے والے عقیدت مندوں کو کن مسائل کا سامنا ہے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ پھر ہم واپس آئیں گے اور پھر پی این بی، پاور گرڈ اور دو پبلک سیکٹر اداروں کے افسران کیساتھ میٹنگ کریں گے۔بی جے پی ایم پی برج لال نے کہاکہ سرینگر میں، ہم گورنمنٹ اور پبلک سیکٹر اداروں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔برج لال نے آپریشن سندور کے بارے میں بھی بات کی، ایک سرجیکل اسٹرائیک جو ہندوستانی فوج نے پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں کےخلاف کی تھی۔ انہوں نے آپریشن سندور کی کامیابی پر روشنی ڈالی جسے کئی ممالک نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔ برج لال کاکہناتھاکہ ہم وہاں (پہلگام) جانے کی کوشش کریں گے۔ان کاکہناتھاکہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ بی جے پی ایم پی نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو کارروائی کرنے کا وقت دیا، لیکن ہم نے 15 دن کا وقت دیا۔ بہت سے ممالک نے اسے پسند کیا۔اس دوران معلوم ہواکہ سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں ایک اور پارلیمانی کمیٹی پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی جگہ کا دورہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں، مذکورہ پارلیمانی کمیٹی علاقائی ترقی، سیکورٹی خدشات،شہری زندگی اور سیاحت پر دہشت گردی کے اثرات پر بات چیت کےلئے مزید میٹنگیں بلائے گی۔معلوم ہواکہ پارلیمانی کمیٹی پہلگام کے دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ علاقے بائسیران کا دورہ کرنے والی ہے، جو اس واقعے کے بعد اس طرح کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد زمینی صورتحال کا جائزہ لینا اور انتظامی اور سیکورٹی ردعمل کا جائزہ لینا ہے۔کوئلہ، کانوں اور اسٹیل محکمہ سے متعلقہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی، جس کی صدارت سینئر بی جے پی ایم پی اور سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کریں گے، ایک وسیع تر مطالعاتی دورہ کرے گی جس میں ممبئی، کورگ اور سری نگر کے اسٹاپ شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے دورہ کشمیر کے ایک حصے کے طور پر، کمیٹی کے ارکان پہلے جموں جائیں گے، جہاں وہ اعلیٰ انتظامی حکام کےساتھ ابتدائی میٹنگیں کریں گے۔جموں میں اپنے قیام کے دوران، وفد سری نگر کےلئے وندے بھارت ایکسپریس میں سوار ہونے سے پہلے ماتا ویشنو دیوی مندر کا دورہ کرنے والا ہے۔سری نگر میں، کمیٹی علاقائی ترقی، سیکورٹی خدشات، شہری زندگی اور سیاحت پر دہشت گردی کے اثرات پر بات چیت کےلئے مزید میٹنگیں بلائے گی۔سری نگر میں اپنی مصروفیات کے بعد، کمیٹی پہلگام کا سفر کرکے وادی بیسرن میں دہشت گردانہ حملے کی اصل جگہ کا دورہ کرے گی۔ہائی پروفائل دورے کے ہموار کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کے لیے، جموں و کشمیر حکومت نے ایس پی رکوال، ڈائریکٹر ارضیات اور کان کنی کو آفیشل کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
