جموں و کشمیر
ڈاکٹروں کی کمی وراثت میں ملی، راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتی: وزیرتعلیم وصحت سکینہ ایتو
کشمیر وادی میںموسمیاتی پیش گوئی اور والدین کے تاثرات وخدشات کے پیش نظر
اسکولی اوقات کی تبدیلی میںنظر ثانی کا امکان
سری نگر:جے کے این ایس : یہ کہتے ہوئے کہ یہ جموں و کشمیر ہے، امریکہ نہیں، ہمیں اپنی آب و ہوا کے مطابق کام کرنا چاہیے،وزیر تعلیم ، صحت اور طبی تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کے اوقات میں تبدیلی کے فیصلے پر موسم کی پیش گوئی اور والدین کے تاثرات کے پیش نظر نظر ثانی کئے جانے کا امکان ہے۔اس دوران انہوں نے کہاکہ دُور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی وراثت میں ملی، راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرکی وزیربرائے تعلیم، صحت اور طبی تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام فیصلے خطے کی منفرد آب و ہوا اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جا رہے ہیں۔بارہمولہ میں میڈیا نمائندوںسے بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ اسکول کے اوقات کو صبح سویرے منتقل کرنے کا حالیہ فیصلہ وادی میں غیر معمولی گرمی کی لہر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلباءکی تعلیم میں خلل کو روکنا ہے۔وزیر تعلیم کاکہناتھاکہ اتنی شدید گرمی تھی، شاید اس طرح کا درجہ حرارت کشمیر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آخرکار بارشیں آ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کے اوقات میں تبدیلی ضروری تھی کیونکہ امتحانات اب اکتوبر،نومبر میں ہونے والے ہیں، اور ہم پہلے ہی جولائی میں ہیں۔تاہم سکینہ ایتونے تسلیم کیا کہ بہت سے والدین اور اسٹیک ہولڈرز نے اسکول کے نئے شیڈول پر دوبارہ غور کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے متعلقہ افسران سے پہلے ہی بات کر لی ہے، اور انشاءاللہ ہم مل کر بیٹھیں گے۔ جو کچھ بھی طلباءاور عملے کےلئے سب سے زیادہ آسان اور فائدہ مند ہو گا ،وہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح سویرے کا شیڈول خالصتاً طلبہ کو گرمی سے متعلق تکلیف سے بچانے کےلئے نافذ کیا گیا تھا جبکہ اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ ان کا تعلیمی کیلنڈر متاثر نہ ہو۔
سکینہ ایتوکاکہناتھاکہ ہمارا ارادہ اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ان کی تعلیم کو نقصان نہ پہنچے۔ چونکہ تعلیمی سیشن پہلے ہی تبدیل ہو چکا ہے، اس لئے ہم مزید خلل کو کم کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسم میں بہتری اور عوامی آراءکے پیش نظر حکومت اسکول کے اوقات پر نظر ثانی کے لئے تیار ہے۔وزیرتعلیم نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ طلبہ کی پڑھائی بغیر کسی رکاوٹ اور آرام کے ساتھ جاری رہے۔صحت کی دیکھ بھال کے معاملے پر، وزیر صحت وطبی تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ نظام کو کئی سالوں سے نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ آٹھ مہینوں میں ٹھیک نہیں کر سکتے جو10 سالوں میں نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے علاقے ہیں جہاں 6 سال سے کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں تھا، اور بنیادی ڈھانچہ غائب تھا۔وزیر سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ دُور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی میراثی مسئلہ ہے، حالیہ ناکامی نہیں، جسے راتوں رات ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو، نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی ایک ایسی چیز ہے جو ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک سال میں معاملات ٹھیک ہونے کی توقع نہیں کر سکتے جب چھ سالوں سے نہ ڈاکٹر تھے، نہ طبی عملہ اور نہ ہی مناسب انفراسٹرکچر۔ ان مسائل کو حل ہونے میں وقت لگتا ہے۔وزیر صحت وطبی تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں موجودہ انتظامیہ نے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، خاص طور پر صحت کے شعبے میں انسانی وسائل کو مضبوط بنا کر۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے ڈگری ہولڈرز کو دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں میں خدمات انجام دینے کے لیے 309 تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حال ہی میں، صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے خلا کو مزید پر کرنے کے لئے مزید 111 تقرریاں کی گئیں۔ماہر کی بھرتی پر وزیرصحت نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے کنسلٹنٹ کی سطح پر تقرریوں میں بھی پیشرفت ہوئی ہے اور انہیں مو ¿ثر طریقے سے تعینات کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بنیادی ڈھانچے میں اپ گریڈ کے باوجود، نئی پوسٹ کی تخلیق اور ضروری سہولیات جیسے آلات، طبی معاونین، اور معاون عملہ پیچھے رہ گیا ہے۔ وزیرصحت کاکہناتھاکہ عمارتیں تیزی سے تعمیر کی گئیں، لیکن ان میں بنیادی طبی آلات اور افرادی قوت کی کمی ہے۔ ہمیں اب ان کوششوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے نظامی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ سکینہ ایتو نے کہاکہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو مضبوط بنانے کےلئے میڈیا، عوام اور تمام محکموں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ دیرپا تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
جموں و کشمیر
حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ملک کے نوجوانوں کو روایتی ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت سے آگے بڑھانے کے لیے شعوری کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے کاروبار، اختراع، خود روزگاری اور روزگار پیدا کرنے کے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔
جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں نے ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ان کے لیے دستیاب مواقع کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا ذکر کیا اور ایسے وقت میں اسٹارٹ اَپ انڈیا پالیسی شروع کی جب ملک میں اسٹارٹ اَپ کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا۔ آج ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں 2.30 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس موجود ہیں۔
آئی آئی ایم جموں میں وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے تحت میرا یوا بھارت کی جانب سے منعقدہ ’’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران مدرا یوجنا، سوانِدھی یوجنا اور وشوکرما یوجنا جیسی نوجوانوں پر مرکوز کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنا ذریعہ معاش پیدا کرسکیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے شریک نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ملک گیر سطح کا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت، فٹنس اور ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا اعلان کرکے کاروباری سرگرمیوں کو زبردست فروغ دیا اور اس کے بعد اسٹارٹ اَپ انڈیا مہم شروع کی، اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کلچر ابھی ابتدائی دور میں تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمی کے دور میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی ایک صحت مند، نظم و ضبط کے پابند اور پراعتماد نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
